Tag: 1965 war

  • پاک بحریہ کا آپریشن ’دوارکا‘ ، دشمن کے دلوں پر آج بھی لرزہ طاری

    پاک بحریہ کا آپریشن ’دوارکا‘ ، دشمن کے دلوں پر آج بھی لرزہ طاری

    کراچی : آپریشن ’دوارکا‘ کا ڈر آج بھی بھارت کے دل میں موجود ہے، پینسٹھ کی جنگ میں بحریہ کے جانبازوں نے دشمن کےجدید ترین ریڈارکوتباہ کردیاتھا۔ آج ’دوارکا‘آپریشن کی یاد میں پاک بحریہ کا دن منایاجارہا ہے۔

    ستمبر 1965ء کی جنگ ایسے لازوال کارناموں سے بھری پڑی ہے، جس کی مثال تاریخ میں بہت کم ملتی ہے، پاک بھارت جنگ میں جہاں بری اور فضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا وہی آٹھ ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام رہا، جب پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کردیے تھے۔

    پاک بھارت 1965 کی جنگ میں بھارتی بحریہ طیارہ بردار جہاز سے لیس تھی جس کا نام ’’وکرانت‘‘ تھا جبکہ بھارت کے بڑے بحری بیڑے کے مقابلے میں پاک بحریہ کے پاس صرف چند جہاز اور صرف ایک آبدوز ’’غازی‘‘ تھی ، جس نے وہ کارنامہ سرانجام دیا کہ دنیا آج تک حیران ہے۔

    پاک بحریہ کے جانبازوں نے ڈنکے کی چوٹ پر بھارتی سمندری حدود میں دوارکا کے اہم ساحلی مرکز پر حملہ کر کے دشمن پر کاری ضرب لگائی، پاک بحریہ نے سات اور آٹھ ستمبرکی درمیانی شب دشمن پر حملوں میں جدید ترین ریڈارکوتباہ کرکے اسے سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور بھارت کے ساحلوں پر سبز ہلالی پرچم کی برتری ثابت کردی۔

    پاکستان کی واحد آبدوزغازی نے اپنے نام کی لاج رکھی اور تن تنہا بھارتی بیڑے کو پیش قدمی سے روکے رکھا۔

    معرکہ دوارکا میں پاک بحریہ نے دشمن پر ایسی دھاک بٹھائی ہےکہ جس کا تصور آج بھی اس پر لرزہ طاری کردیتا ہے کہ آج تک بھارت بحری محاذ پر کسی کارروائی کی جرات نہیں کرسکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سن 1965 پاک بھارت جنگ: پاکستان معیشت دان کے بیان نے ہلچل مچادی

    سن 1965 پاک بھارت جنگ: پاکستان معیشت دان کے بیان نے ہلچل مچادی

    سن 1965 کی جنگ کے بچاس برس مکمل ہونے جہاں پورا ملک پاک فوج کی بہادری تعریف کرتی نظر آرہی ہے وہیں ایک  پاکستانی معیشت دان اکبر زیدی کے بیان نے ہلچل مچادی ہے ۔

    اکبر زیدی کا شمار مشہور معیشت دان اور سیاسی ماہر میں ہوتا ہے انہیں کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا جبکہ لندن اسکول آف اکنومکس اور پولیٹیکل سائنس  کی جانب سے بھی انہیں اضافی ڈگری سے نوازا جا چکا ہے۔

    سن 1965  کی پاک بھارت جنگ کے حوالے سے ڈان پر چھپنے والے اکبرزیدی کے بیان نے سوشل میڈیا پر تنازعہ کھڑا کردیا۔

    جامعہ کراچی میں لیکچر کے دوران ڈاکٹر اکبر زیدی نے کہا کہ پاکستانی نصاب میں شامل بیشتر تاریخ سچائی کے مترادف ہے،جس میں 1965 کے پاک بھارت کی جنگ کی مثال اہم ہے جہاں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔

    اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اس سے اتفاق نہ کرنے والوں کی بحث چھڑ گئی جس کے بعد اکبر زیدی اور اس خبر کو شائع کرنے والے ادرے کے خلاف بیان بازی شروع ہوگئی۔

    اس بحث پر پوسٹ ہونے والی ٹویٹس میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں۔