Tag: 1965

  • آج میجرراجہ عزیزبھٹی کا یوم شہادت منایا جارہا ہے

    آج میجرراجہ عزیزبھٹی کا یوم شہادت منایا جارہا ہے

    کراچی: ستمبر انیس سو پیسنٹھ کی پاک بھارت جنگ میں دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے نڈرجوان میجرراجہ عزیز بھٹی نے بارہ ستمبر کو جام شہادت نوش کیا۔

    نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے سپوت شہید راجہ عزیز بھٹی اگست انیس سو اٹھائیس کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے، راجہ عزیزبھٹی قیام پاکستان کے بعد اکیس جنوری انیس سو اڑتالیس کو پاکستان ملٹری اکیڈمی میں شامل ہوئے، انہوں نے بہترین کیڈٹ کے اعزاز کے علاوہ شمشیرِاعزازی اور نارمن گولڈ میڈل حاصل کیا اور ترقی کرتے کرتے انیس سو چھپن میں میجر بن گئے، چھ ستمبر کو جب بھارت حملہ آور ہوا تو ایک سو اڑتالیس گھنٹے تک مقابلہ کیا۔

    بارہ ستمبر انیس سو پیسنٹھ کو بی آر بی نہرپرمورچے میں سینہ تان کر بیک وقت ٹینک سکواڈرن، پیدل  فوج اور توپ خانہ سے گولہ باری کی رہنمائی کرتے ہوئے، دشمن کو زبردست جانی نقصان پہنچاکراور  بے پناہ سامانِ حرب تباہ کرکے جام شہادت نوش کیا۔

    نڈراوربہادرجوان میجرراجہ عزیز بھٹی صبح کے ساڑھے نو بجے دشمن کی نقل وحرکت کا دوربین سے مشاہدہ کرنیوالے ہی تھےکہ فولاد کا ایک گولہ انکے سینے کو چیرتا ہوا پار ہوگیا،ایثار کا مجسمہ، فرض شناس عظیم ہیرو نےاپنی جان وطن کی حرمت کے لئے نذردی۔

  • یوم فضائیہ: ملک بھرکے منتخب فضائی اڈوں پرتقریبات کاانعقاد

    یوم فضائیہ: ملک بھرکے منتخب فضائی اڈوں پرتقریبات کاانعقاد

      کراچی: آج ملک بھر میں یوم فضائیہ جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ ملک بھر کے منتخب فضائی اڈوں پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے جاں بازوں نےوطن عزیز پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کےامرہوگئے اور آج ملک بھر میں ان شہداء کو یوم فضائیہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    یوم فضائیہ یادیں تازہ کرتا ہے کہ ان دلیر شاہینوں کی جنہوں نے دشمن کے حملے کو پسپا کرکے وطن عزیز کی شان کو قائم رکھا۔ آج اسی عزم کی تجدید کی جاتی ہے کہ پلٹ کر جھپٹنا اور پھر دشمن کو بھاگنے پر مجبور کردینا ۔اس سلسلے میں تمام ایئر بیسز پر خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔

    یوم فضائیہ کے موقع پرشہید راشد منہاس اورایم ایم عالم کو فراموش کرنا نا ممکن ہے ۔ پاک فضائیہ کے یہ وہ سپوت ہیں جنہوں نے وطن کی مٹی سے وفا کی اور دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔

    یوم فضائی کے موقع پر ایم ایم عالم اور راشد منہاس سمیت دیگر شہداء کے مزاروں پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

  • آج کیپٹن راجا سرورشہید کا یوم شہادت منایا جارہا ہے

    آج کیپٹن راجا سرورشہید کا یوم شہادت منایا جارہا ہے

    پاک وطن کی بقا کے لیے دشمن کا صفایا کرنے والے کیپٹن راجاسرورشہید کا یوم شہادت آج منایا جارہا، ان کی خدمات کی وجہ سے پاکستان کاپہلاعسکری اعزاز تمغہ نشان حیدر بھی ان ہی کے نام کیا گیا۔

    پنجاب رجمنٹ کے بہادر سپوت کیپٹن راجاسرورشہید نےوطن عزیر کی حفاظت کےلئے دشمن کی گولیوں کواپنے سینہ پر روکا۔کیپٹن راجاسرورشہید ضلع راولپنڈی کے ایک گاؤں میں انیس سو دس میں آنکھ کھولی ۔کیپٹن راجاسرور انیس سو چوالیس میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

    انیس سو اڑتالیس میں کشمیر کے محاذپردشمن کی یلغار روکنے کےلئے دشمن کے مورچے کے قریب پہنچے۔ کیپٹن سرور، اوڑی سیکٹرمیں اپنے چھ فوجیوں کے ہمراہ دشمن کے مورچے کےقریب پہنچے اوردستی بموں سےان کے خودکارہتھیارخاموش کرادئیے، زخموں کی پروا نہ کرتے ہوئے اس بہادر سپوت نےاپنےدشمن پر گولیاں برساتے ہوئےستائیس جولائی انیس سو اڑتالیس کو جام شہادت نوش کرگئے۔ مادروطن کی خاطربیرونی دشمنوں کےخلاف جنگ لڑنےوالے کیپٹن سرورشہیدآج پاک فوج کے سپوتوں کے لئے بہادری کی روشن مثال ہیں ۔