Tag: 1992 vs 2015

  • بانوے اور دوہزار پندرہ کے ورلڈ کپ میں مماثلت

    بانوے اور دوہزار پندرہ کے ورلڈ کپ میں مماثلت

    کراچی : انیس سوبانوے اور دوہزار پندرہ کے کرکٹ ورلڈکپ میں یوں تو کئی مشترکہ باتیں سامنے آئی ہیں، لیکن ایک ایسی بات سامنے آئی ہے جس نے سب کو حیران کردیا۔

    انیس سو بانوے کے ورلڈکپ میں بھی قومی ٹیم کے ستارے گردش میں  تھے ۔ پاکستانی ٹیم نے ایونٹ کا آغاز ہار سے کیا تھا۔ اورویسٹ انڈیز کے خلاف بری طرح مار کھائی تھی۔

    لیکن گرتی پڑتی ٹیم نے ہمت نہ ہاری اور زمبابوے کے خلاف میچ جیت کر فتوحات کا آغاز کیا تھا اور پھر پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔

    اس بار بھی اب تک حالات مختلف نہیں، منجدھار میں پھنسی قومی ٹیم نے ایونٹ کا آغاز بھی ہار سے کیا ہے اورزمبابوے کے خلاف پہلی جیت کا مزہ بھی چکھ لیا ہے۔

    ایسا لگتا کہ کہیں یہ ملتے جلتے حالات پاکستان کو ایک اور ورلڈ کپ دلانے کی کوئی نوید تو نہیں سنا رہے، کیونکہ خواب دیکھنا توسب کا حق ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ  ہمارا یہ خیال بس خیال ہی رہ جائے گا۔

  • کیا تاریخ خود کو دہرانے جا رہی ہے

    کیا تاریخ خود کو دہرانے جا رہی ہے

    کراچی :کیا تاریخ خود کو دہرانے جا رہی ہے، انیس سو بانوے کی فتح کے سائے منڈلانے لگے، پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیکر ورلڈ کپ میں پہلی فتح ریکارڈ کرالی۔

    تاریخ اپنے آپ کو دہرانے لگی،ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل ہوتے ہی سو بانوے کی یاد تازہ ہوگئی، تیس سال قبل بھی شاہینوں نے زمبابوے کو ٹھکانے لگا کر عالمی کپ میں اپنا اکاؤنٹ کھولا۔

     اس بار بھی شاہینوں کا شکار زمبابوین ٹیم ہوئی، 1992 میں پاکستان کو پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے عبرتناک دی۔

     اس بار بھی کالی آندھی شاہینوں کو اڑا کر لئےگئی، سونے پہ سوہاگا یہ وہی براعظم ہے، جہاں پاکستان تیس برس پہلے چیمپیئن بنا۔

    انیس سو بانوے میں ٹیم کے کپتان چالیس سالہ عمران خان اور اس بار چالیس سالہ مصباح ہیں، میانوالی کے دونوں کپتانوں کا تعلق بھی نیازی خاندان سے ہی ہے۔

    پاکستان نے انیس سو بانوے میں ٹائٹل جیتا تو اس وقت بھی وزیر اعظم میاں نواز شریف ہی تھے، تیس برس قبل جاوید میانداداپنا پانچواں ورلڈ کپ کھیل رہے تھے تو اس بار یہ کارنامہ آفریدی انجام دے رہے ہے۔

     یہ تمام چیزیں ایک جیسی ہیں،ایسے اتفاق کہہ لے یا کچھ اور تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ نتیجہ بھی وہی نکلتا ہے یا نہیں۔