Tag: 1st inning

  • کنگسٹن  ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 34 رنز کی برتری

    کنگسٹن ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 34 رنز کی برتری

    کنگسٹن : ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 34 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ پاکستان کے 217 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے کھیل کے دوسرے روز 2 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کنگسٹن میں کھیلے جانے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹسیٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر251 رنز اسکور کیے۔

    روسٹن چیز 21 رنز بنا کر حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے، اس کے بعد جرمین بلیک ووڈ 22 اور کائل میئرز کوئی رن اسکور کیے بغیر آؤٹ ہوگئے۔

    کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی مگر بد قسمتی سے وہ حسن علی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے علاوہ جیسن ہولڈر 58 اور کیمار روچ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹوں پر 251 رنز اسکور کیے جبکہ ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 34 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 3 اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ : قومی ٹیم 217 رنز پر پویلین لوٹ گئی

    کھیل کا دوسرا روز بھی بارش سے متاثر ہوا اور میچ تاخیر سے شروع ہوا۔ یاد رہے قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے وکٹیں گرانے کے باوجود ویسٹ انڈیز پر دباؤ نہ بڑھا سکے۔ آخری سیشن میں بولرز کو اچھی بولنگ کرنی چاہیے تھی، میزبان ٹیم کو پچاس سے کم رنز کی لیڈ پر آؤٹ کرنا ہوگا۔

  • گال ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز اور سری لنکا میں تیسرے دن کا کھیل جاری

    گال ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز اور سری لنکا میں تیسرے دن کا کھیل جاری

    گال : ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں گال ٹیسٹ میں مدمقابل ہیں۔اس وقت تیسرے دن کا کھیل جاری ہے، میزبان سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں چار سو چوراسی رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    گال میں جاری ٹیسٹ میں سری لنکا نے کرونارتنے اور چندی مل کی شاندار سنچریز کی بدولت رنز کا پہاڑ کھڑاکردیا۔

    کرونارتنے نے ایک سو چھیاسی اور چندی مل نے ایک سو اکیاون رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں چار سو چوراسی رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے چھیاسٹھ رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو چار رنز کے اضافے کے بعد سیمیولز بھی ہمت ہارگئے۔

    سیمیولز گیارہ رنزبناسکے۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ ویسٹ انڈیز کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ چکے ہیں جبکہ اس وقت کریز پرکیمر روچ 19 رنز اور دیوندرا بییشو 18 رنز کے ساتھ موجود ہیں سری لنکا کے رنگانا ہارتھ نے 66 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

  • برج ٹاؤن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں ایک سو نواسی رنز پر آؤٹ

    برج ٹاؤن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں ایک سو نواسی رنز پر آؤٹ

    برج ٹاؤن : انگلینڈ کے کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں ایک سو نواسی رنز پر آؤٹ ہوگئی، دوسری اننگز میں انگلش ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔

    برج ٹاؤن میں جاری آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش ٹیم پہلی اننگز میں دو سو ستاون رنز آؤٹ ہوگئی۔ ایلسٹر کک ایک سو پانچ رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

    میزبان ٹیم کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، جیمز ایڈرسن نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑادی،

    ایڈرسن نے چھ وکٹیں حاصل کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو صرف ایک سو نواسی رنز پر پویلین بھیج دیا۔ انگلش ٹیم دوسری اننگزمیں نمایاں کارکردگی نہ دکھاسکی۔

    کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے پانچ وکٹ پر انتالیس رنز بنا لئے تھے۔انگلینڈ کو میزبان ٹیم پر ایک سو نو رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

  • کھلنہ ٹیسٹ:چوتھا روز،628 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کے 273رنز

    کھلنہ ٹیسٹ:چوتھا روز،628 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کے 273رنز

    کھلنہ : پاکستان کرکٹ ٹیم کھلنہ ٹیسٹ کے چوتھے روز پہلی اننگز میں چھ سو اٹھائیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں بنگال ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے دو سو تہتر رنز بنالئے ہیں۔

    کھلنہ ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے نامکمل پہلی اننگز پانچ سو سینتیس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔ نصف سنچری اسکور کرنے والے اسد شفیق اور سرفراز احمد نےتیزی سے اسکور میں اضافہ کیا۔

    اسد شفیق نے تراسی اور سرفراز احمد نے بیاسی رنز بنائے۔ آخری تین کھلاڑیوں کو تیجل السلام نے جلد ہی پویلین پہنچا دیا۔ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں چھ سو اٹھائیس پر آؤٹ ہوگئی اور بنگلہ دیش کیخلاف دو سو چھیانوے رنز کی برتری قائم کی۔

    میزبان ٹیم کے بولر تیجل السلام نےچھ کھلاڑیوں کو اپناشکار بنایا۔۔ بنگلہ دیش نے دوسری اننگز کا آغاز پراعتماد انداز سے کیا۔

    اوپنرز نے تیزی سے کھیلتے ہوئے دن کے اختتام تک اسکور دو سو تہتر رنز تک پہنچا دیا ہے۔ تمیم اقبال ایک سو اڑتیس، امرلکیس نے ایک سو بتیس رنز بنائے ہیں۔ پاکستان کی پہلی اننگز کی سبقت ختم کرنے کیلئے تئیس رنز درکار ہیں۔

  • برسبین ٹیسٹ: بھارتی ٹیم پہلی اننگز، 408رنزبناکر آؤٹ

    برسبین ٹیسٹ: بھارتی ٹیم پہلی اننگز، 408رنزبناکر آؤٹ

    برسبین: برسبین ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں چار سو آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے، آسٹریلیا نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں پر دو سو اکیس رنز بنالئے۔

    برسبین میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت نے پہلی نامکمل اننگز تین سو گیارہ رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو ستانوے رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم چار سو آٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    مرلی وجے ایک سو چوالیس رنز بناکر نمایاں رہے، ہیزل ووڈ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں آسٹریلیا نے دوسرے روز محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں پر دو سو اکیس رنزبنالئے ہیں، کرس راجرز نے پچپن رنز کی اننگز کھیلی، اسٹیون اسمتھ پینسٹھ رنزبناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

  • پاکستان ٹیم پہلی اننگزمیں 393 رنز پر آؤٹ

    پاکستان ٹیم پہلی اننگزمیں 393 رنز پر آؤٹ

    دبئی: دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے جواب میں پاکستان ٹیم تین سو ترانوے رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے، سرفراز احمد کی شاندار سنچری پاکستان ٹیم کو میچ میں واپس لے آئی۔

    دبئی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز دو سو اکیاسی رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔ ٹیل اینڈرز کیساتھ ملکر وکٹ کیپر سرفراز احمد نے اسکور میں اضافہ کیا اور پاکستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف مستحکم پوزیشن میں لانے کی بھرپور کوشش کی۔

    آخری وکٹ کی شراکت میں سرفراز احمد نے راحت علی کیساتھ ملکر اسکور میں اکیاسی رنز جوڑے اور کیریئر کی تیسری سنچری بنائی۔ برینڈن میک کلم نے سرفراز احمد کو ایک سو بارہ رنز پر آؤٹ کرکے پاکستان کی اننگز تین سو ترانوے رنز پر ختم کردی۔

    پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کو دس رنز کی سبقت حاصل رہی۔ ٹم ساؤتھی نے تین، ٹرینٹ بولٹ اور اش سودھی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز جاری ہے۔

  • کولمبو ٹیسٹ: وکٹ کیپرسرفرازاحمد نے ٹیسٹ کیرئیرکی پہلی سنچری بنالی

    کولمبو ٹیسٹ: وکٹ کیپرسرفرازاحمد نے ٹیسٹ کیرئیرکی پہلی سنچری بنالی

    کولمبو :پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے کولمبو ٹیسٹ میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری بنالی۔ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ کولمبو میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز دو سو چوالیس رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو سرفراز احمد اور عبدالرحمان نے اسکور آگے بڑھایا۔

    عبدالرحمان زیادہ دیر تک سرفراز کا ساتھ نہ دے سکے اور سولہ رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔ ایک اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں تو دوسرے اینڈ سے سرفراز سری لنکن بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے۔ سرفراز نے چھکا لگا کر ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری بنائی۔ ان کی سینچری میں سات چوکے بھی شامل ہیں۔اس وقت پاکستان کے315 رنزپر نو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

  • کولمبو ٹیسٹ:پاکستان نے چھ وکٹوں پردوسو چوالیس رنزبنالیے

    کولمبو ٹیسٹ:پاکستان نے چھ وکٹوں پردوسو چوالیس رنزبنالیے

    کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں تین سو بیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جبکہ پاکستان نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک چھ وکٹوں پر دو سو چوالیس رنزبنالیے ہیں۔ کولمبو میں جاری ٹیسٹ کے دوسرےروز سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز دو سو اکسٹھ رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی توآخری دو بیٹسمینو ں نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے انسٹھ رنز کا اضافہ کیا اور اسکور تیس سو بیس رنز تک لے گئے۔

    جنید خان نے پانچ اور وہاب ریاض نے تین شکار کئے۔ پاکستانی بیٹسمین رنگانا ہیراتھ کی بولنگ کے سامنے بے بس دکھائی دیئے۔ احمد شہزاد نے کیرئیر کی دوسری نصف سنچری بنائی مگر اٹھاون رنز پر پریرا کا شکار بنے۔ پاکستان کی نصف ٹیم ایک سو چالیس رنز پر پویلین واپس پہنچ چکی تھی۔تجربہ کار بیٹسمین یونس خان تیرہ رنز اور مصباح الحق پانچ رنز پر ہمت ہار گئے۔

    اظہر علی بتیس،خرم منظور تئیس بناسکے ۔ اسد شفیق نے سرفراز احمد کیساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں ترانوے رنز اسکور میں جوڑے۔ ہیراتھ نے پارٹنر شپ توڑتے ہوئے اسد شفیق کو بیالیس رنز پر بولڈ کردیا۔ دن کے اختتام تک پاکستان نے چھ وکٹوں پر دو سو چوالیس رنزبنالیے۔ اپنی مسلسل تیسری نصف سنچری بناتے ہوئے وکٹ کیپر سرفراز احمد چھیاسٹھ رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

  • کولمبو ٹیسٹ:سری لنکا پہلی اننگزمیں تین سو بیس رنزبناکرآؤٹ

    کولمبو ٹیسٹ:سری لنکا پہلی اننگزمیں تین سو بیس رنزبناکرآؤٹ

    کولمبو ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں تین سو بیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز دو سو اکسٹھ رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو آخری دو بیٹسمین اسکور میں انسٹھ رنز کا اضافہ کرسکے۔

    میزبان ٹیم تین سو بیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ الوداعی ٹیسٹ کھیلنے والےمہیلا جے وردھنے صرف چار رنزبناسکے۔ اپل تھرنگا بانوے رنزبناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ کوشلسلوا نے 41 اور انجیلو میتھیو نے 39 رنز بنائے، جنید خان نے پانچ اور وہاب ریاض نے تین شکار کئے۔

    سری لنکا کے تین سو بیس رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سینتالیس رنز پر پاکستان کا کھلاڑی آؤٹ ہوچکا ہے،خرم منظور 23 رنز بنا پویلین لوٹ چکے ہیں۔