Tag: 1st june

  • عید کیلئے نئے نوٹوں کا اجراء کل سے شروع ہوگا

    عید کیلئے نئے نوٹوں کا اجراء کل سے شروع ہوگا

    کراچی : اسٹیٹ بینک کی جانب سے عید کیلئے نئے نوٹوں کا اجراء کل سےشروع ہوگا، شہریوں کو نئے نوٹوں کے حصول کیلئے ایس ایم ایس کرنا پڑے گا، نئے نوٹ 14 جون تک ملتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر نئےنوٹ کل سے ملنا شروع ہوں گے ، ، نئے نوٹ ملک بھر میں کمرشل بینکوں کی نامزد برانچوں اور اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر سے حاصل کیے جا سکیں گے۔ 

    نئے نوٹوں کے حصول کیلئے صارف کو اپنا شناختی کارڈ کا نمبر اور  بینک برانچ کا کوڈ لکھ کر8877  پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا، مسیج کرنے والے صارفین کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک ٹیکسٹ پیغام موصول ہوگا، جس میں ٹرانزیکشن نمبر، بینک اور برانچ ایڈریس کے ساتھ تاریخ بتائی جائے گی، جس کے بعد صارف وہاں سے نئے نوٹ حاصل کرسکیں گے۔

    سروس کے تحت ہر صارف کو دس روپے کے تین پیکٹ، پچاس روپے اور سو روپے کے نوٹوں کا ایک ایک پیکٹ مل سکے گے۔

    مرکزی بینک اس سال ساڑھے تین سو ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کرئےگا۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایس ایم ایس سروس کے چارجز 15 روپے رکھے گئے ہیں، کوئی بھی صارف ایک شناختی کارڈ نمبر کو ایک ہی بار بھیج سکتا ہے تاہم اگر صارف نے کسی دوسرے موبائل سے ایک ہی شناختی کارڈ مذکورہ نمبر پر بھیجے گا تو اُسے کوئی بینک کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے سے زائد اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے سے زائد اضافے کا امکان

    اسلام آباد :مسلم لیگ ن جاتے جاتے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریوں میں مصروف ہے، یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سات روپے سے زائد کا اضافہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نےعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات عوام تک منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا، یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سات روپے اسی پیسے تک اضافہ متوقع ہے۔

    پاور ڈویژن زرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے46 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7روپے 86 پیسے تک کا اضافہ متوقع ہے۔

    لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے61  پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

    معاشی ماہرین کےمطابق خام تیل کی قیمت چار سال کی بلند ترین سطح تک جا پہنچی ہے جو کہ درآمد کرنے والے ممالک میں مہنگائی میں اضافے کا باعث بنے گی۔

    حکومت اپنے دور کے آخری دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا فیصلہ کرے گی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے سے لے کر ساڑھے تین روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔

    پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 55 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی کا امکان

    یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی کا امکان

    اسلام آباد : اوگرا نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی گئی، جس کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی، ڈیزل تین روپے بیس پیسے فی لیٹر سستا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3روپے20پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

    سمری میں مٹی کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 60 پیسے اضافے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں9روپے 5 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

    حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد آج رات کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پی ایس او نے رمضان میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹرایک روپے کمی کا اعلان کیا ہے ، ترجمان پی ایس او کا کہنا ہے کہ تمام ریٹیل آؤٹ لیٹس کم نرخ پر پیٹرول فروخت کرینگے، رعایت ایلٹرون پریمیئم اورایلٹرون ایکس ہائی پرفارمنس پر لاگو ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔