Tag: 1st ODI

  • پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف

    پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف

    تروبا : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف دے دیا۔

    تروبا میں کھیلے جانے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کی اننگز اپنے اختتام کو پہنچی پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    مقررہ 50 اوور میں سے میزبان ٹیم نے 49 اوورز کھیلے، پاکستان کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف دیا، ویسٹ انڈیز کی طرف سے ایون لیوس نے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے۔

    
    Shaheen shah Afridi

    دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شائے ہوپ نے55 اور روسٹن چیس نے53رنز کی شاندار اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم  نے مجموعی طور پر 180 رنز اسکور کیے۔

    قومی ٹیم کی جانب سے پہلے ون ڈے میں نسیم شاہ نے3 ،صائم ایوب، سفیان مقیم اور سلمان علی آغا نے 1،1وکٹ جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 51 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان ٹیم

    پاکستان کی پلیئنگ الیون میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، حسن نواز، بابر اعظم، صائم ایوب، سلمان آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

    ویسٹ انڈیز ٹیم

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں برینڈن کنگ، ایون لیوس، کارٹی، شے ہوپ، شیرفین ردرفورڈ، روسٹن چیس، روماریو شیفرڈ، گداکیش موتی، شامار جوزف، جیدین سیلز اور جیدیا بلیڈز شامل ہیں۔

  • ملتان اسٹیڈیم آج چودہ سال بعد ون ڈے میچ کی میزبانی کرے گا

    ملتان اسٹیڈیم آج چودہ سال بعد ون ڈے میچ کی میزبانی کرے گا

    ملتان:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آج ملتان میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کے لئے سیریز نہایت اہمیت کی حامل قرار دے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان اسٹیڈیم آج چودہ سال بعد ون ڈے میچ کی میزبانی کرے گا، جہاں پاکستان اور ویسٹ انڈیز آمنے سامنے ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے کھیلا جائے گا۔

    دونوں ٹیموں کے کپتان اپنے کھلاڑیوں سے بہترین پرفارمنس کی امید کر رہے ہیں اور جیت کے لیے بھی پُرعزم ہیں تاہم کرکٹ مبصرین نے قومی کرکٹ ٹیم کو فیورٹ قرار دیا ہے۔

    گرین شرٹس کے لئے سیریز نہایت اہمیت کی حامل ہے، قومی ٹیم سیریز جیت کر ورلڈکپ دوہزار تئیس کے لیےکوالیفائی کرنے کے قریب آجائےگی اور ون ڈے لیگ میں بھی تیسری پوزیشن پر آجائے گی۔

    دونوں ٹیموں کے ون ڈے سیریز کا موازنہ

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف آخری مرتبہ ون ڈے سیریز 31 برس قبل جیتی تھی، جہاں کالی آندھی نے 1991 میں عمران خان کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کو شکست دی تھی۔

    پاکستان نے 1991 کے بعد ویسٹ انڈیز کو ایک بار بھی ون ڈے سیریز جیتنے کا موقع فراہم نہیں کیا، 1990 میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز دو دو میچز سے برابر ہو گئی۔Imageتاہم اگر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ میچوں کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو ویسٹ انڈیز کو پاکستان پر سبقت حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 134 میچز میں سے 71 میں ریڈ کیپس جبکہ 60 میں گرین شرٹس کو کامیابی ملی ہے۔

    امپائر کی تقرری

    پی سی بی ترجمان کے مطابق پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ) امپائرز ہوں گے جب کہ راشد ریاض تھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور محمد جاوید میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

    دس جون کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز جب کہ احسن رضا تھرڈ امپائر،فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور محمد جاوید میچ ریفری ہوں گے

    موسم کی صورت حال

    محکمہ موسمیات کے مطابق 8، 10 اور 12 جون کو ہونے والے میچوں کے دوران موسم 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہنے کا امکان ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم

    پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ملتان کے گرم موسم کا ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا، اچھی بات یہ ہے کہ یہاں ہوا چل رہی ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہم گرمی کی شدت کو محسوس نہیں کرتے ہیں، جب ہم پریکٹس کر رہے تھے تو اتنا گرم نہیں تھا جتنا ہم نے سوچا تھا۔

     یاد رہے کہ یہ ون ڈے سیریز گذشتہ سال ویسٹ انڈیز کے دورۂ پاکستان کا حصہ تھی لیکن اس ٹیم کے متعدد کھلاڑی کووڈ میں مبتلا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے یہ دورہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ختم کردیا گیا تھا بعد ازاں دونوں کرکٹ بورڈز نے ون ڈے سیریز جون میں کھیلنے پر اتفاق کیا تھا۔

  • آسٹریلیا سے شکست کے بعد کوچ مکی آرتھرقومی ٹیم پربرہم

    آسٹریلیا سے شکست کے بعد کوچ مکی آرتھرقومی ٹیم پربرہم

    برسبین : آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم کی بانوے رنز سے عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ٹیم پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی جب تک پرانے طرز کی کرکٹ نہیں چھوڑیں گے اس وقت تک جیت نہیں سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پہلے ون ڈے میچ میں کینگروز کے خلاف شکست پر قومی ٹیم پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا ہے، مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم پراپنی طرز کی کرکٹ کھیل رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف پانچویں ون ڈے میں نئی طرز کی کرکٹ کھیلی تھی۔ آسٹریلیا کی ٹیم ون ڈے کو بھی ٹی ٹوئنٹی کی طرح کھیلتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں آسٹریلیا کو 220 سے 230 رنز تک محدود رکھنا تھا۔

    مکی آرتھر سے جب صحافی نے سوال کیا کہ دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کون کرے گا تو مکی آرتھر نے کہا کہ اس کا مجھے نہیں معلوم سلیکشن کمیٹی سے پوچھ کر بتاؤں گا۔

    واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کی آدھی ٹیم پاکستانی بالنگ پر صرف 78 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی تھی، تاہم بعد میں میتھیو ویڈ کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت کینگروز نے اسکور بورڈ پر 268 رنز کا مجموعہ سجادیا۔ قومی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ہمیشہ کی طرح ناکام دکھائی دی اور صرف 176 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

  • پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، پہلا ون ڈے آج میرپور میں کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، پہلا ون ڈے آج میرپور میں کھیلا جائے گا

    ڈھاکہ : پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچ کی سیریز کا پہلا ون ڈے آج میرپور میں کھیلا جائے گا، انجری کا شکار ہونے والے یاسر شاہ کی جگہ ذوالفقار بابر کو قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

    پاکستانی شیر بنگال ٹائیگرز سے پنجہ آزمائی کریں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا، پے در پے انجریز نے پاکستانی کی مشکلات بڑھادی ہیں۔

    صہیب مقصود اور سہیل خان کے بعد لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب تجربہ کار کھلاڑی شاہد آفریدی اور مصباح کی بھی خدمات ٹیم کو حاصل نہیں ہیں، ایسے میں ٹیم نوجوان کھلاڑیوں سے بنگلہ دیش پر اٹیک کرے گی۔

    سیریز میں مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل امپائرز کے نشانے پر ہوں گے، پابندی ختم ہونے کے بعد اجمل پہلے انٹرنیشنل میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    محمد حفیظ کے ایکشن کی رپورٹ نہیں آئی ہے وہ صرف بیٹنگ میں اپنا جادو دکھاسکیں گے، وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش بورڈ الیون سے شکست نے پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بھی بجادی ہے۔

    بنگال ٹائیگرز کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا، ادھر پاکستان بھی ناقابل شکست کا ریکارڈ برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔

  • ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کل پہلے ون ڈے میں مدمقابل، ذوالفقار بابر ٹیم میں شامل

    ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کل پہلے ون ڈے میں مدمقابل، ذوالفقار بابر ٹیم میں شامل

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچ کی سیریز کا پہلا ون ڈے کل میرپور میں کھیلا جائے گا، انجری کا شکار ہونے والے یاسر شاہ کی جگہ ذوالفقار بابر کو قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    پاکستانی شیر بنگال ٹائیگرز سے پنجہ آزمائی کریں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا، پے در پے انجریز نے پاکستانی کی مشکلات بڑھادی ہیں۔ صہیب مقصود اور سہیل خان کے بعد لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب تجربہ کار کھلاڑی شاہد آفریدی اور مصباح کی بھی خدمات ٹیم کو حاصل نہیں ہیں، ایسے میں ٹیم نوجوان کھلاڑیوں سے بنگلہ دیش پر اٹیک کرے گی۔

    سیریز میں مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل امپائرز کے نشانے پر ہوں گے۔ پابندی ختم ہونے کے بعد اجمل پہلے انٹرنیشنل میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ محمد حفیظ کے ایکشن کی رپورٹ نہیں آئی ہے وہ صرف بیٹنگ میں اپنا جادو دکھاسکیں گے۔

    وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش بورڈ الیون سے شکست نے پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بھی بجادی ہے، بنگال ٹائیگرز کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا، ادھر پاکستان بھی ناقابل شکست کا ریکارڈ برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔

  • پہلا ون ڈے، بھارت نے سری لنکا کو 169 رنز شکست دیدی

    پہلا ون ڈے، بھارت نے سری لنکا کو 169 رنز شکست دیدی

    کٹک : بھارت نے اجنکے رہانے اور شیکھر دھون کی شاندار سنچریوں کی بدولت کو سری لنکا کو سیریز کے پہلے ون ڈے میں ایک سو انہتر رنز سے شکست دے دی۔

    کٹک میں کھیلے سیریز کے پہلے ون ڈے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی اوپنر اجنکے رہانے اور شیکھر دھون کی دو سو اکتیس رنز کی اوپننگ شراکت قائم کرکے عمدہ آغاز فراہم کیا۔

    رہانے ایک سو گیارہ اور شیکھر دھون ایک سو تیرہ رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سرئش رائنا نے باون رنزکی جارحانہ اننگز کھیلی۔ بھارت نے مقررہ اوورز میں تین سو ترسٹھ رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم شروعات سے مشکلات کا شکار رہی، اشانت شرما کی تباہ کن بولنگ کے سامنے سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ مہمان ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر ہی ایک سو چورانوے رنز پر ڈھیر ہوگئی۔