Tag: 1st One day

  • پاک بمقابلہ نیوزی لینڈ : پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاک بمقابلہ نیوزی لینڈ : پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    راولپنڈی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    دونوں ملکوں کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی جبکہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث ایس او پیز کے تحت 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

    18سال بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں ون ڈے میچ کھیلنے کے لیے تیار ہے، دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل تیاریاں مکمل کرلی ہیں، تاہم کیویز کو آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا۔

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے 2003میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا اس وقت پاکستان ٹیم نے 5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں کیوی ٹیم کو کلین سوئپ کیا تھا۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی خاص بات یہ ہے پاکستان ٹیم یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف اب تک ناقابل شکست رہی ہے تین ایک روزہ میچز میں فتح پاکستان ٹیم کے حصہ میں آئی۔

    فارمیٹ میں کس ٹیم کا پلڑا بھاری ہے؟

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ تئیسویں ون ڈے سیریز ہے کیویز کو تیرہ کامیابیوں کےساتھ برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے سات جیتیں جبکہ دو میچ ڈرا ہوئے۔

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ون ڈے سیریز سال دوہزار گیارہ میں جیتی تھی۔ ہوم سیریز میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا، باہمی مقابلوں میں بھی پاکستان کو برتری ایک سو سات میچ کھیلے گئے پچپن شاہینوں کےنام رہے۔

    نیوزی لینڈ ٹیم نے سال دوہزار تین میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا اس موقع پر کیویز کو پانچ صفر سے کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • پہلا ون ڈے : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 111 رنز سے ہرا دیا

    پہلا ون ڈے : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 111 رنز سے ہرا دیا

    شارجہ : ٹی ٹوینٹی سیریز کے بعد اب ون ڈے سیریزمیں بھی پاکستان نے فاتحانہ آغاز کردیا، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں بآسانی 111 رنز سے شکست دےدی، بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے بعد شارجہ کا میدان بھی شاہینوں کےنام رہا۔ اظہرعلی کی قیادت میں ٹیم پاکستان پہلے امتحان میں شاندار طریقے سے کامیاب ہوگئی، اظہرعلی ٹاس تو ہارے لیکن میچ نہیں ہارا، بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ ہوا۔

    pakistan-post-1

    کپتان اظہر علی گولڈن ڈک پرآؤٹ ہوئے۔ شرجیل خان نے بابراعظم کے ساتھ مل کر رنز بنائے۔ شرجیل خان نے تیز بیٹنگ کی اورففٹی بنائی۔ وہ چوون رنز بناکر ایک غلط شاٹ کھیل کرآؤٹ ہوگئے۔

    pakistan-post-2

    بابراعظم نے شانداربیٹنگ کا مظاہرہ کیا اورکیرئیر کی پہلی سنچری جڑڈالی۔ کیرن پولارڈ نے ایک سو بیس رنز پر بابراعظم کا ناقابل یقین کیچ پکڑا۔ فلڈ لائٹس کی خرابی کے باعث میچ تاخیر کاشکار بھی ہوا، جس کے بعد پہلا ون ڈے انچاس اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔

    pakistan-post-3

    پاکستان ٹیم نو وکٹ پر دو سو چواسی رنز بناسکی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بولرز نے ویسٹ انڈین بلے بازوں کو حلنے نہ دیا۔ براوؤ، پولارڈ اور رام دین سمیت کسی کی نہ چلی.

    مزید پڑھیں : شاہینوں کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف

     محمد نواز کا جادو سرچڑھ کربولا، انہوں نے چار کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ حسن علی نے تین، محمد عامر، عماد وسیم اور ویاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بابراعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرا دیا

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرا دیا

    ویلنگٹن : ورلڈ کپ کی تیاریوں کو ایک اور جھٹکا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز مایوس کن رہا ۔

    ویلنگٹن میں کیویز نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کردیا۔تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹاپ آرڈر ناکام رہا۔

    عمر اکمل، حارث سہیل اور سرفراز احمد بھی ٹیم کو مشکلات میں ڈال گئے۔ ایک سو ستائیس رنز پر چھ وکٹیں گرنے کےبعد مصباح الحق اور آفریدی نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔

    آفریدی نے تیز کھیلتے ہوئے اکیس گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ آفریدی سڑسٹھ اور مصباح اٹھاون رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم چھیالیسویں اوور میں دو سو دس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    [جواب میں پاکستانی بولرز کا جادو بھی نہ چل سکا۔ میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف چالیسویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پربا آسانی پورا کرلیا۔

    علاوہ ازیں چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹیم کی شکست پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امید ہے ٹیم کی میگا ایونٹ میں کارکردگی بہتر ہوگی۔

    شہر یار خان کا کہنا تھاکہ دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کا آغاز اچھا نہیں ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں  ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔

    کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ کی شرائط پر نہیں معیاد پر اعتراض ہے۔ معیاد ورلڈ کپ کے بعد ہی بڑھائی جاسکتی ہے۔

    چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پی سی بی محمد عامر کو جلد واپس لانا چاہ رہا ہے۔ وہ اینٹی کرپشن یونٹ کے اطمینان کے بعد ہی بین الاقوامی کرکٹ کھیل سکیں گے۔

    ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور زمبابوے نے جونئیر ٹیمیں پاکستان بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔