Tag: 1st oneday

  • پہلا ون ڈے: بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 34 رنز سے شکست، شرما کی سنچری بھی کام نہ آئی

    پہلا ون ڈے: بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 34 رنز سے شکست، شرما کی سنچری بھی کام نہ آئی

    سڈنی : آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں کیویز نے سورماؤں کو34رنز سے شکست دے دی، روہت شرما کی سنچری بھی کام نہ آسکی۔

    تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جانے والے ون ڈے میں روہت شرما کی شاندار سنچری کے باوجود بھارت کی طاقتور بیٹنگ لائن زیادہ دیر نہ چل سکی، بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں پہلا ون ڈے چونتیس رنز سے ہار گئی۔

    میزبان ٹیم نے تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ ٹیسٹ سیریز میں ناکام ہونے والی آسٹریلوی ٹیم نے پلٹ کر وار کیا، سڈنی میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 288 رنز بنائے۔

    عثمان خواجہ، شان مارش اور پیٹر ہینڈز کومب نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ جواب میں بھارت کا آغاز بھی اچھا نہ رہا۔ چار رنز پر تین وکٹیں گریں اس بار بھارتی کپتان کوہلی بھی نہ چلے۔

    روہت شرما نے بھارت کو کچھ امید دلائی۔ چھ چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 133 رنز بنائے لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔ آسٹریلیا نے بھارت کو289رنزکاہدف دیا تھا بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 254رنز بنا سکی۔

    آسٹریلیا کے رچرڈسن سب سے کامیاب باﺅلر قرار پائے جنہوں نے دس اوورز میں محض 26 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان  دوسرا ون ڈے منگل کو کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: پہلا ون ڈے آج رات تین بجے کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: پہلا ون ڈے آج رات تین بجے کھیلا جائے گا

    ویلنگٹن : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ویلنگٹن میں کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے شروع ہوگا، پاکستان ٹیم مسلسل نو میچوں سے ناقابل شکست رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات تین بجے شروع ہوگا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شمال میں تہلکہ خیزطوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے، پاکستانی شاہینوں نے کیویز کو شکست دینے کی تیاریاں کرلی ہیں، ٹیم نے ویلنگٹن میں خوب پریکٹس بھی کی۔

    گرین شرٹس نے گزشتہ روز جم ٹریننگ میں جسمانی استعداد بہتر بنانے کیلیے کام کیا، یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم اعتماد سے مالا مال ہے۔


    مزید پڑھیں: قومی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے سکتی ہے، ٹی10بہترین فارمیٹ ہے، یونس خان


    چیمپئنز ٹرافی شامل کرکے پاکستان نیوزی لینڈ سے مسلسل نو ون ڈے جیت چکا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 2014 کے بعد سے صرف ایک سیریز ہاری ہے، مگر اس بار نیوزی لینڈ ٹیم بھی فارم میں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • پہلا ون ڈے : آسٹریلیا نے پاکستان کو 92 رنز سے شکست دے دی

    پہلا ون ڈے : آسٹریلیا نے پاکستان کو 92 رنز سے شکست دے دی

    برسبین : آسٹریلیا نے پاکستان کو بانوے رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بھی جیت لیا، پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے 269 کے ہدف کے تعاقب میں42.4 اوورز میں 176 پرہی ڈھیر ہو گئی، پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی کی عالمی رینکنگ میں اپنی آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنے کا اس سے اچھا موقع ہاتھ نہیں آ سکتا تھا جو اس نے ضائع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو پاکستان کی بولنگ کے سامنے غلط ثابت ہوا۔ اظہرعلی کی جارحانہ کپتانی کی بدولت آسٹریلیا کی آدھی ٹیم صرف اٹھتر رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

    match-post-1

    میچ پرپاکستان کی گرفت مضبوط تھی لیکن پھر ہوا وہی جس کا ڈر تھا، میتھیو ویڈ نے گلین میکس ویل کےساتھ مل کر اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچالیا۔ دو سو انہترنز کا ہدف بڑا نہ تھا۔۔ اوپننگ شراکت بھی اچھی مل گئی تھی، لیکن شرجیل کےآؤٹ ہوتے ہی سب بدل گیا۔

    match-post-2

    شرجیل 18، حفیظ 4،عمراکمل 17،اظہرعلی 24 اوربابراعظم 33 رنز کےساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستان ٹیم کی باری صرف ایک سو چھتر رنز پر سمٹ گئی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فلکنر نے 4، پٹ اسمنز نے 3،مچل اسٹارک نے 2 اور مچل مارش نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میتھیو ویڈ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

    کراچی : پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائیگا۔

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد اب بنگلہ دیش کو ون ڈے میں بھی شکست دینے کا عزم رکھتی ہے۔

    ساؤتھ اینڈ کلب میں ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کی کپتان ثنا میر نے کہا کہ بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز میں مقابلہ آسان ثابت نہیں ہوگا۔ ایک غلطی شکست کا سبب بن سکتی ہے۔

    بنگلہ دیشی کپتان سلمہ خاتون کے مطابق انکی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کے برعکس ون ڈے میں مضبوط ہے، کوشش یہی ہے کہ دورہ کا اختتام جیت سے کریں۔

  • پہلاون ڈے: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کوچھ وکٹوں سے ہرادیا

    پہلاون ڈے: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کوچھ وکٹوں سے ہرادیا

    ماؤنٹ مینگونی: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    ماؤنٹ مینگونی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لیوک رانچھی کے علاوہ میزبان ٹیم کا کوئی بھی بیٹسمین جنوبی افریقی بولرزکا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا۔

    رانچھی نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ وہ ننانوے رنزبناکر اسٹائن کا شکار بنے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم چھیالیس اوورز میں دو سو تیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف انچاسویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ڈی ویلئیز نے نواسی اور ڈومینی نے اٹھاون رنز کی اننگز کھیلی۔

  • پہلا ون ڈے:آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف شاندار فتح

    پہلا ون ڈے:آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف شاندار فتح

      شارجہ: آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی بلے بازوں کی ناقص کارکردگی ٹیم کو لے ڈوبی۔اسٹیون اسمتھ کی شاندار سنچری اور عمدہ بولنگ نے آسٹریلیا کو ترانوے رنز سے جیتا کرسیریز میں ایک صفر کی سبقت دلادی ہے۔

    شارجہ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کیخلاف آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلی وکٹ صفر پر ایرون فنچ کی گری۔ اسٹیون اسمتھ نے ذمہ داری سے نہ صرف اسکور میں اضافہ کیا بلکہ ون ڈے کیرئیر کی پہلی سنچری بھی بنائی۔ وہ ایک سو ایک رنز بناکر نمایاں رہے۔

    مقررہ اوورز میں آسٹریلوی ٹیم آٹھ وکٹوں پردو سو پچپن رنز بنائے، پاکستان کیلئے شاہد آفریدی نے تین،وہاب ریاض نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں پاکستانی بلے باز ناکام ہوگئے۔ وکٹیں گرنے کا سلسلہ تھم نہ سکااور پوری ٹیم کے ڈھیر ہونے پر ختم ہوا۔

    سرفراز احمد اور عمراکمل نے کینگروز کے سامنے مزاحمت کی مگر ان کی زیادہ دیر تک چل نہ سکی، پاکستان ٹیم ایک سو باسٹھ رنز پر ہمت ہار گئی۔ سرفراز احمد چوتیس،عمر اکمل چھالیس رنز بناسکے۔

    مچل جانسن نے تین، نیتھن لیون اور گلین میکسویل نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کا دوسرا میچ دس اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔

  • پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

    پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

    ہمبنٹوٹا: پاکستان نے پہلے ون ڈے میں صہیب مقصود اور فواد عالم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    ہمبنٹوٹا میں خراب موسم کے سبب تاخیر سے شروع ہونے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے اننگز کا آغاز کیا تو پانچویں اوور میں محمد عرفان نے اوپنر تلکرتنے دلشان کی اہم وکٹ حاصل کرلی۔ سری لنکا نے چھ اوورز میں سترہ رنزبنائے تھے کہ میچ بارش کے سبب روک دیا گیا۔

    کھیل دوبارہ شروع ہوا تو میچ پینتالیس اوورز تک محدود کردیا گیا، چار وکٹیں گرنے کے بعد جے وردھنے اور میتھیوز نے تیزی سے اسکور میں اضافہ کیا، دونوں بیٹسمینوں نے نصف سینچریاں اسکور کیں، سری لنکا نے مقررہ پینتالیس اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو چھہتر رنزبنائے، اینجلو میتھیوز نے نواسی اور جے وردھنے نے تریسٹھ رنز کی اننگز کھیلی رنز کی اننگز کھیلی۔

    جواب میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا، ایک سو چھ رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، مصباح الحق، محمد حفیظ، یونس خان اور عمراکمل ناکام ہوگئے، ایسے میں فواد عالم اور صہیب مقصود کی شراکت پاکستان کو میچ میں واپس لے آئی، دونوں بیٹسمینوں نے چھٹی وکٹ کے لئے ایک سو سینتالیس رنز کی بہترین پارٹنر شپ قائم کی، فواد عالم باسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود نے ناٹ آؤٹ نواسی رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان نے مطلوبہ ہدف ایک گیند قبل چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

  • پاک سری لنکا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

    پاک سری لنکا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

    ہیمبینٹوٹا :پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کہتے ہیں آج کا میچ انتہائی اہم ہے، سعید اجمل کی کمی محسوس ہوگی۔ ہیمبینٹوٹا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    سری لنکا نے اننگز کا آغاز کیا تو پانچویں اوور میں محمد عرفان نے اوپنر تلکرتنے دلشان کی اہم وکٹ حاصل کرلی۔ دلشان صرف چھ رنزبناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ پاکستان کی فائنل الیون میں تین فاسٹ بولرز کو رکھا گیا ہے۔

    ذوالفقار بابر اور شرجیل خان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ ادھر سری لنکن کپتان ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز جیتنے کے لئے بھی پرعزم ہیں۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے بیاسی رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہوگئے جبکہ اس وقت انیسویں اوور کا کھیل جاری ہے۔