Tag: 1st Test match

  • پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ : قومی ٹیم 217 رنز پر پویلین لوٹ گئی

    پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ : قومی ٹیم 217 رنز پر پویلین لوٹ گئی

    کنگسٹن : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ہی قومی ٹیم سخت حالات سے دوچار ہوگئی۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 217 رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔

    بعدازاں ویسٹ انڈیز کے ٹیم نے 215 رنز پر ٹریل کیا تو پہلادن کا کھیل ختم ہونے تک صرف 4 اوورز میں 2 رنز کے اسکور پر ان کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔

    کنگسٹن میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو کیماروچ نے 11 رنز بنانے والے عمران بٹ کی وکٹیں بکھیر دیں۔

    ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے ہی اوور میں جیڈن سیلز نے عابد علی کو چلتا کر کے پاکستان کو دوسرا نقصان پہنچایا۔

    تجربہ کار بلے باز اظہر علی اور بابر اعظم نے مزید کسی نقصان کے بغیر اسکور 34 تک پہنچایا ہی تھا کہ میچ میں بارش نے مداخلت کردی۔ جس کے سبب کھیل روکا گیا تو پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 34رنز بنائے تھے۔

    بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو پاکستانی بلے باز کو رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس 47 رنز کی شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب اظہر علی 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب اسکور میں بغیر کسی اضافے کے کپتان بابراعظم بھی 30 رنز بنا کر چلتے بنے۔

    بعدازاں فواد عالم کی فہیم اشرف کے ساتھ 85 رنز کی پارٹنر شپ نے ٹیم کو کچھ سنبھالا دیا، فواد عالم 56 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    پاکستان: بابراعظم(کپتان)، عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، یاسر شاہ، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی۔

    ویسٹ انڈیز: کریگ بریتھ ویٹ(کپتان)، کیرن پاول، نکومورا بونر، کائل میئرز، روسٹن چیز، جرمین بلیک وُڈ، جوشوا ڈی سلوا، جیسن ہولڈر، کیماروچ، جیڈن سیلز اور جومیل ویریکن۔

    یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز کے تین میچ بارش کے نذر ہو گئے تھے اور پاکستان نے سیریز میں 0-1 سے کامیابی حاصل کر لی تھی۔

  • پاک بمقابلہ سری لنکا : پہلا ٹیسٹ میچ آج سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

    پاک بمقابلہ سری لنکا : پہلا ٹیسٹ میچ آج سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

    راولپنڈی : پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، تاہم بارش کی پیش گوئی کے بعد میچ کا انعقاد متاثر ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا میلہ سج گیا، سری لنکا اور پاکستان کرکٹ ٹیم دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آج سے شروع ہوگی،

    اور پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ اس حوالے سے شائقین کرکٹ 10 سال کے طویل عرصے بعد ملکی میدان پر ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر انتہائی پرجوش ہیں۔

    تاہم محمکہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ راولپنڈی میں 11 دسمبر کو تو موسم ابرآلود رہے گا اور کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے لیکن اگلے روز یعنی 12 دسمبر کو وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے وقت تیز بارش بھی ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ 13 اور 14 دسمبر کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جس کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز، کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا

    یاد رہے کہ گیارہ دسمبر سے شروع ہونے والے افتتاحی میچ میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم لانے کے لیے صرف پچاس روپے کا ٹکٹ رکھا گیا ہے، اس حوالے سے سیکورٹی کا پلان بھی جاری کر دیا گیا۔

  • پہلا ٹیسٹ : جنوبی افریقہ نے بھارت کو چوتھے روز ہی 72 رنز سے ہرا دیا

    پہلا ٹیسٹ : جنوبی افریقہ نے بھارت کو چوتھے روز ہی 72 رنز سے ہرا دیا

    کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں 72 رنز سے ہرادیا، گھر پر جیتنے والے بھارت کو ایک بار پھرگھر سے باہر شکست کا سامنا کرنا پڑا، 208 رنز کے جواب میں بھارتی سورما 135 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گھر پر شیر اور گھر سے باہر بھیگی بلی بننے والی بھارتی ٹیم کو جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن میں عبرتناک شکست دے دی۔

    ساﺅتھ افریقہ نے بھارت کو تین میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 72 رنز سے شکست دیتے ہوئے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    ٹیسٹ میچ میں کھیل کے چوتھے دن کا آغاز ساﺅتھ افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر65 رنز سے دوبارہ کیا اور مزید 130 رنز بنا کر بھارت کو208 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

    جواب میں ہوم گراؤنڈ پر رنز اور ڈبل سنچریوں کے انبار لگانے والے ویرات کوہلی جنوبی افریقہ میں بیٹنگ بھول گئے، وہ پہلی اننگز میں 5 اور دوسری میں 28 رنز ہی بناسکے۔

    شیکھر دھون، مرلی وجے، روہت شرما اور پوجارا سب ہی فیل ہوگئے۔ 208 رنز کا معمولی سا ہدف بھارتی سورماؤں کے لئے پہاڑ بن گیا، بھارت کے بڑے بڑے بلے باز کھیلنا ہی بھول گئے، پوری ٹیم135رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

    فیلنڈر نے دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کا شکارکیا جبکہ مورنی مورکل اور کگیسو ربدانے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ دو سال سے ہوم گراؤنڈ پر جیتنے والا بھارت گھر سے باہر پہلے ہی امتحان میں بری طرح ناکام رہا، یہ ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم کی اصلیت ہے جسے صرف گھر پر ہی جیتنا آتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

    کنگسٹن : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کنگسٹن جمیکا کے سبائنا پارک میں شروع ہوگیا۔ کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیتنے کے بعد فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے اوپنر بریتھویٹ اور اور کیرن پاؤل نے کھیل کا آغاز کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ یہ سیریز کپتان مصباح الحق اور یونس خان کی اختتامی سیریز ہے، یونس خان کو 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بننے کے لیے صرف 23 رنز درکار ہیں۔

    یاد رہے کہ جمیکا میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ کھیلے جن میں سے دو میں اسے شکست اور 2005 میں کامیابی ملی، لیکن اس سیریز میں پاکستان فیورٹ ہے۔