Tag: 2دہشت گرد ہلاک

  • سیکیورٹی فورسز کی کارراوئیاں، 2دہشت گرد ہلاک 2 سپاہی شہید

    سیکیورٹی فورسز کی کارراوئیاں، 2دہشت گرد ہلاک 2 سپاہی شہید

    سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو مختلف جھڑپیں ہوئیں، جس میں دو دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ دو سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا واقعہ جنوبی وزیرستان میں عثمان منزہ میں پیش آیا، جہاں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

    سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ اس دوران کوٹلی آزاد کشمیر کا رہائشی 31 سالہ سپاہی ساجد اعظم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔

    دوسری کارروائی میں شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

    دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران کرک کا رہائشی 27 سالہ سپاہی وارث خان وطن پر قربان ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، بہادرجوانوں کی قربانیاں فورسز کےعزم کو تقویت دیتی ہیں۔

  • کراچی : گگھر پھاٹک کے قریب رینجرز سے مبینہ مقابلہ، 2دہشت گرد ہلاک

    کراچی : گگھر پھاٹک کے قریب رینجرز سے مبینہ مقابلہ، 2دہشت گرد ہلاک

    کراچی: گگھر پھاٹک کے قریب رینجرز سے مبینہ مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے، شاہ فیصل اور الفلاح میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران اسی افراد کو حراست میں لے لیا.

    کراچی میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر گگھر پھاٹک کے قریب علاقہ گھیرے میں لیکر کارروائی کی، ترجمان رینجرز کے مطابق کالعدم تنظیم کے دو کارندوں کو ٹھکانے لگایا گیا، جن کے قبضے سے مبینہ طور پر اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    دوسری جاب شاہ فیصل اور الفلاح کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مسرچ آپریشن کے بعد اسی مشتبہ افراد کو دھرلیا، نارتھ ناظم آباد ، گلبہار اور مہران ٹاون سے رینجرز نے متعدد افراد کو حراست میں لیا۔

      ادھراورنگی ٹاؤن پاکستان بازار سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق مقتول کوفائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔

    گزشتہ روز دہشت گردوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے ڈی ایس پی مجیدعباس کے قتل کا مقدمہ تھانا شاہ لطیف میں درج کرلیا گیا ہے۔

  • کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشت گرد ہلاک

    کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشت گرد ہلاک

    کراچی: سرجانی ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلے میں کا لعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد ہلا ک ہوگئے ہیں جبکہ اورنگی ٹاون سے ٹارگٹ کلر گرفتار، ایک اور کار روائی میں مو ٹر سائیکل لفٹرکو گرفتار کر لیا گیا۔

    کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دو وہشت گرد ہلا ک ہوگئے، ملزمان کی شناخت عدنان اور باران کے ناموں سے ہوئی ہے ، جبکہ مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں فرار ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں سی آئی ڈٰی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ٹارگٹ کلرعمیرعرف نیولہ کو گرفتار کرلیا، دورانِ تفتیش ملزم نے30سے زائداسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کاانکشاف کیا ہے۔

    پولیس نے ایک اور کارروائی میں ملزم محمد نبیل کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم موٹر سائیکل لفٹنگ میں مطلوب تھا۔