Tag: 2نئے پولیو کیسز

  • سوات میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

    سوات میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

    سوات/کوئٹہ/کراچی: سوات میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں پولیو کا شکار بچوں کی تعداد دو سو سینتالیس ہوگئی ہے۔ کوئٹہ میں انسداد پولیو ورکرز پر حملے کے بعد مہم معطل ہے۔

    پاکستان میں پولیو وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کی تمام کوششیں بےسود ثابت ہورہی ہیں۔ سوات میں ایک بچے میں پولیو کی علامات پائی گئی ہے جس کے بعد بچے کے خون کے نمونے اسلام آباد بھیجے گئے تھے جہاں سے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    پولیو کی تصدیق کے بعد ڈی سی سوات نے متاثرہ علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں بھجوادی ہیں۔

    دوسری جانب کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم سخت سیکیورٹی میں جاری ہے۔ کوئٹہ میں گھر گھر پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے مہم معطل ہے لیکن ای پی آئی سینٹرز میں بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

    محکمہ صحت کوئٹہ کے مطابق گزشتہ روز انسداد پولیو ٹیم کے رضاکاروں پر حملے کے بعد کوئٹہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز یونین کا انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری ہے۔

  • پشاور:2نئے پولیو کیسز کی تصدیق

    پشاور:2نئے پولیو کیسز کی تصدیق

    پشاور: خیبر پختونخواہ کے علاقے پشاور میں دو نئے پولیو کیسزکی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سےایک کا تعلق اڑمڑ اور دوسرے کا ہریانوالہ سے ہے جبکہ کراچی میں ملیر اور کورنگی سمیت ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم شروع نہ ہوسکی۔

    پشاور میں نئے پولیو کیسز کی تصدیق کے بعد پولیو کیسز کی تعداد چودہ ہوگئی ہے، صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں بیالیس ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں آج انسدادِ پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم ملیر کورنگی اور ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم تاحال شروع نہ ہو سکی، پولیو مہم التواء کا شکار ہونے سےسات لاکھ سے زائد بچے انسدادِ پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہیں گے۔

    واضح رہے کہ تیس ستمبر کو کراچی میں تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا گیا تھا، مہم کے دوران کراچی میں بائیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف طےکیا گیا تھا تاہم بعض علاقوں میں سیکیورٹی کے پیش نظر لاکھوں بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہیں گے۔