Tag: 2 افراد جاں بحق

  • سکھیکی کے قریب بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق

    سکھیکی کے قریب بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق

    حافظ آباد: صوبہ پنجاب کے علاقے سکھیکی کے قریب موٹروے ایم ٹو کوٹ سرور انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق 15 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھیکی کے قریب موٹروے ایم ٹو کوٹ سرورانٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی، حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ ڈرائیورکو نیند آجانے کے باعث پیش آیا۔

    بلوچستان میں ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

    اس سے قبل رواں ماہ 4 اگست کو بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ ایک مسافر زخمی ہوگیا تھا۔

    لیویز حکام کے مطابق حادثہ مسافر بس کے ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔

    بھکر میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 8 جون کو بھکر میں ایم ایم روڈ پر فاضل اڈا کے قریب بس اور ٹریک میں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے تھے۔

  • میرپورماتھیلو کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    میرپورماتھیلو کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    گھوٹکی: صوبہ سندھ کے علاقے میر پور ماتھیلو کے قریب تیزرفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 10 زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق مسافر کوچ صادق آباد سے سکھر جا رہی تھی کہ میرپورماتھیلو کے قریب حادثہ پیش آیا۔

    بدین میں مسافر کوچ کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 19 اپریل کو دین میں مورجھر کے قریب کراچی سے آنے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی تھی، حادثے میں8 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • کراچی میں گاڑی اور رکشہ ٹکرا گئے، 2 افراد جاں بحق

    کراچی میں گاڑی اور رکشہ ٹکرا گئے، 2 افراد جاں بحق

    کراچی: شہرقائد کے علاقے کلفٹن میں ویگو گاڑی اور رکشہ ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں ویگو گاڑی اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں خاتون اور بچہ شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتار کارکے موڑ کاٹنے کے دوران پیش آیا، حادثے کے ذمہ دار کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

    بھکرمیں رکشہ بس کی زد میں آگیا‘ 7 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 30 مارچ کو بھکر میں جھنگ روڈ جیسے والا کے قریب رکشہ بس کی زد میں آگیا، افسوس ناک حادثے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور شامل تھا، طالبات نویں جماعت کا پرچہ دینے کے بعد گھر جا رہی تھیں۔

  • ساہیوال: مسافر وین میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    ساہیوال: مسافر وین میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    ساہیوال: صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں مسافر وین میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں گیمبر اڈا کے قریب مسافر وین میں آگ لگ گئی، افسوس ناک واقعے میں ڈرائیور سمیت 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اوکاڑہ اسپتال منتقل کیا جہاں 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق مسافر وین میں آگ سی این جی سلنڈر کی لیکج کے باعث لگی۔

    بھکر میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

    دوسری جانب بھکر میں ایم ایم روڈ پر فاضل اڈا کے قریب بس اور ٹریک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔

    کوئٹہ قومی شاہراہ پر ہولناک ٹریفک حادثہ، 13 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں ہفتے 3 جون کو بلوچستان کے شہر ژوب میں کوئٹہ قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹرک اور وین میں آپس میں ٹکرا گئی تھی جس کے باعث تیرہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، مسافر وین کوئٹہ سے ژوب آرہی تھی۔

  • فتح جنگ کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    فتح جنگ کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    اٹک: فتح جنگ کے قریب آئل ٹینکر اور وین میں تصادم سے دو افراد جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے قریب راولپنڈی کوہاٹ روڈ پرآئل ٹینکراور وین میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیوحکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فتح جنگ روڈ پر ڈمپر اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    کرک: مسافر کوچ کو حادثہ، خوفناک آتشزدگی سے 15 افراد جھلس کر جاں بحق

    رواں سال 7 فروری کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    واضح رہے کہ 21 جنوری 2019 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کراس کے قریب مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم کے باعث 26 افراد جاں بحق جبکہ17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • امریکا کی یونیورسٹی میں فائرنگ‘ 2 افراد جاں بحق

    امریکا کی یونیورسٹی میں فائرنگ‘ 2 افراد جاں بحق

    واشنگٹن : امریکا کی جنوب مشرقی ریاست کی ایک یونیورسٹی میں سانق طالب علم نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا، پولیس نے فائرنگ کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی جنوب مشرقی ریاست نارتھ کیرولینا کی ایک یونیورسٹی میں ایک سابق طالب علم نے تدریس کا عمل ختم ہوتے ہی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں تین افراد کی حالت انہتائی تشویش ناک ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے کے شبے ایک شخص کو حراست میں لے لیا تھا، فائرنگ کے واقعے کے بعد یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل کردیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی عمریں 17 اور 18 برس کے درمیان ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد یونیورسٹی کی لائبریری اور دیگر کمروں سے طلباءکو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا۔

    یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے بعد یونیورسٹی کیمپس کو لاک کردیا گیا ہے اور سیکیورٹی اہلکار عمارت میں سوئپنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 22 سالہ ملزم ٹرینٹن ٹیرریل کو دو افراد کے قتل کے ساتھ ساتھ متعدد مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نارتھ کیرولینا میں فائرنگ کے دوران ہلاک ہونے والے 21 سالہ نوجوان ریلے ہوویل نے مسلح شخص کو قابو کرنے کی کوشش کی تاکہ دیگر افراد کی جان بچائی جاسکے تاہم وہ خود فائرنگ کے افسوس ناک واقعے میں ہلاک ہوگیا۔ شہریوں کی جانب سے نوجوان کو اس بہاردی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

  • ایم نائن موٹروے پرمسافرکوچ اورٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

    ایم نائن موٹروے پرمسافرکوچ اورٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

    حیدرآباد: صوبہ سندھ کے علاقے نوری آباد میں مسافرکوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے نوری آباد میں مسافرکوچ اورٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز جامشورو میں انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    بدین میں مسافر کوچ کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ سندھ کے شہر بدین میں تیزرفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 44 زخمی ہوگئے تھے۔

    کرک: مسافر کوچ کو حادثہ، خوفناک آتشزدگی سے 15 افراد جھلس کر جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں سال 7 فروری کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

  • جامشورو میں 2 گاڑیوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

    جامشورو میں 2 گاڑیوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

    جامشورو: صوبہ سندھ کے شہر جامشورو میں 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جامشورو میں انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    بدین میں مسافر کوچ کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ سندھ کے شہر بدین میں تیزرفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 44 زخمی ہوگئے تھے۔

    کرک: مسافر کوچ کو حادثہ، خوفناک آتشزدگی سے 15 افراد جھلس کر جاں بحق

    اس سے قبل رواں سال 7 فروری کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    یاد رہے کہ 21 جنوری 2019 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کراس کے قریب مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم کے باعث 26 افراد جاں بحق جبکہ17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • کوئٹہ میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

    کوئٹہ میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے فائرنگ مسجد کے حجرے میں کی۔

    کوئٹہ میں فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کےسپرنٹنڈنٹ جاں بحق

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ہی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ جان کی بازی ہارگئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ کو3 گولیاں لگیں، حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

    بلوچستان: نامعوم افراد کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ 2 فروری کو بلوچستان کے علاقے کیچ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

    لیویز حکام کا کہنا تھا کہ زمران کے پہاڑی علاقوں میں لاشوں کی اطلاع ملی جس پر لیویز اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔

    لیویز حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مارے جانے والے افراد منشیات ڈیلرتھے، جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

  • صادق آباد میں ٹریفک حادثہ‘ 2 افراد جاں بحق

    صادق آباد میں ٹریفک حادثہ‘ 2 افراد جاں بحق

    صادق آباد: صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں کوٹ سبزل چیک پوسٹ کے قریب گاڑی اور ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

    مظفرگڑھ : بس اور ٹرک میں تصادم‘ 3 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں مسافر بس اور تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

    گوجرانوالہ میں بس حادثہ ‘ 1 شخص جاں بحق ‘ 15 زخمی

    واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تیزرفتار بس فٹ پاتھ سے ٹکرا کرالٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق بس جڑانوالہ سے سیالکوٹ ایئرپورٹ جارہی تھی، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں عمرہ عازمین سوارتھے۔