Tag: 2 افراد جاں بحق

  • پنجگور میں دھماکہ‘ ماں بیٹی جاں بحق

    پنجگور میں دھماکہ‘ ماں بیٹی جاں بحق

    پنجگور: صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گھر میں دھماکے کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگورکے علاقے تسپ میں گھر میں دھماکے کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جان کی بازی ہار گئیں جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔

    دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لےکر تفتیش کا آغاز کردیا تاہم ابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔


    سوات: آرمی یونٹ پر خودکش حملہ، افسرسمیت 11 اہل کار شہید


    خیال رہے کہ گزشتہ روز سوات کےعلاقے کبل میں ہونے والے خودکش حملے میں‌ ایک افسر سمیت گیارہ سیکیورٹی اہل کار شہید اور تیرہ زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 21 دسمبرکو صوبہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں گھر پرفائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاڑکانہ: ایس ایچ او نےگاڑی شہریوں پرچڑھا دی‘ 2 افراد جاں بحق

    لاڑکانہ: ایس ایچ او نےگاڑی شہریوں پرچڑھا دی‘ 2 افراد جاں بحق

    لاڑکانہ : صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ایس ایچ او نے گاڑی شہریوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں‌ 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ میں تھانہ ولید کے ایس ایچ او نے گاڑی شہریوں پرچڑھا دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    ڈی آئی جی لاڑکانہ کے مطابق ایس ایچ اوعلی مرتضیٰ چانڈیوکوگرفتارکرکے گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے۔

    ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ ایس ایچ اوعلی مرتضیٰ چانڈیو کومیڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب لاڑکانہ سول اسپتال میں سٹی اسکین مشین بند اور عملہ غائب ہونے کے باعث زخمی تڑپتے رہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے جسے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔


    لاڑکانہ میں اے ایس آئی نے کانسٹیبل کو قتل کردیا


    یاد رہے کہ گزشتہ سال 13 اپریل کو صوبہ سندھ کےشہرلاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخاب کےدوران ڈیوٹی پرمعمورپولیس اہلکار لڑ پڑے تھے، فائرنگ میں ایک اہلکارجاں بحق ہوگیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اسلام آباد میں فائرنگ‘جاں بحق افراد کی تعداد2 ہوگئی‘ پولیس

    اسلام آباد میں فائرنگ‘جاں بحق افراد کی تعداد2 ہوگئی‘ پولیس

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع امام بارگاہ باب العم کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ایک اور شخص دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ مرکز میں واقع امام بارگاہ باب العلم میں نماز کی ادائیگی کے بعد باہر آنے والے افراد پرفائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ 3 افراد زخمی ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دوسرے شخص کی شناخت سید سیدین زید کے نام سے ہوئی ہے جو سابق ایڈووکیٹ جنرل سندھ تھے۔


    اسلام آباد، جدید ہتھیاروں سے فائرنگ، ایک نمازی جاں بحق اور 4 زخمی


    خیال رہے کہ گزشتہ روز پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حبدارحسین کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سرکاری ادارے میں ملازم تھا۔

    وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے ملک میں عدم استحکام کی سازش قرار دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب میں شدید دھند‘ حادثات میں 2 افراد جاں بحق

    پنجاب میں شدید دھند‘ حادثات میں 2 افراد جاں بحق

    لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ کوٹ میں سانگلہ روڈ پرگاڑی نے دھند کے باعث ایک شخص کوکچل دیا جبکہ چوک سرورشہید روڈ پرسناواں موڑکے قریب کار بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب پنڈی بھٹیاں میں چنیوٹ روڈ پرکارنالے میں گرگئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    ادھرلاہورروڈ پردھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم 2 شدید دھند کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے جبکہ کوٹ مومن سے لاہور تک تمام گاڑیوں کا موٹروے پرداخلہ بند ہے۔

    موٹروے ایم 2 پراسلام آباد سےلاہورجانے والی گاڑیوں کا بھی داخلہ بند ہے جبکہ دھندکے باعث حد نگاہ صفر رہ گئی ہے۔


    پنجاب میں دھند کا راج‘ حادثات میں 3 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب میں شدید دھند‘ مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق‘ 32 زخمی

    پنجاب میں شدید دھند‘ مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق‘ 32 زخمی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 32 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں شدید دھند نے عوام کو پریشان کردیا جبکہ دھند کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 32 افراد زخمی ہوگئے۔

    سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب کمالیہ چیچہ وطنی روڈ پرٹریفک حادثے میں ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جبکہ کوٹ مومن میں مختلف ٹریفک حادثات میں آٹھ افراد زخمی ہوئے۔

    ادھر پنجاب کے شہر چنیوٹ میں لاہور روڈ بائی پاس پر بس الٹنے سے 25 مسافر زخمی ہوگئے۔

    موٹروے پولیس نے سموگ اور دھند کے دوران مسافروں کو محتاط ڈرائیونگ اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    موٹروے حکام کے مطابق لاہور سے پتوکی اور چیچہ وطنی تک حد نگاہ صفر سے 150 میٹر، میاں چنوں سے خانیوال، ملتان اور بہاولپور تک حدنگاہ صفر سے 50 میٹر رہ گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی کےعلاقے گلستان جوہرمیں فائرنگ‘ 2 افراد جاں بحق

    کراچی کےعلاقے گلستان جوہرمیں فائرنگ‘ 2 افراد جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ کے واقعے میں پیپلزپارٹی کا کارکن اور راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں کامران چورنگی کے قریب پیش آنےوالےفائرنگ کے واقعے میں پیپلزپارٹی یوتھ ونگ کے سابق صدر جہانزیب بنگش کے بھائی سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار حملہ آور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، واقعےمیں دو افراد جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی شخص کو لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیا گیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سعید غنی اسپتال پہنچ گئے۔


    گلستان جوہر، نامعلوم ملزم سرگرم، چاقو کے وار سے 6 خواتین زخمی


    دوسری جانب کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی جانب سے خواتین کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے کا سلسلہ 25 ستمبر سے جاری ہے، متاثرہ خواتین کی تعداد 6 ہوگئی،نامعلوم شخص یا گروہ کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔


    کراچی : پولیس مقابلہ، 5 دہشتگرد ہلاک


    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے سچل میں پولیس نے محرم الحرام کے دوران دہشت گردی اور تخریب کاری کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حب کےقریب کوچ اورٹرک کےدرمیان تصادم‘ 2 افراد جاں بحق

    حب کےقریب کوچ اورٹرک کےدرمیان تصادم‘ 2 افراد جاں بحق

    حب :صوبہ بلوچستان میں حب کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں حب کے علاقے بیلہ کے قریب تیزرفتار ٹرک اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔


    اوکاڑہ میں ٹریکٹرٹرالی اورایمبولینس میں تصادم ‘ 4 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں میں دیپالپورقصورروڈ پرمظہر آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ایمبولینس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایمبولینس ڈرائیور اور دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے تھے۔


    جامشورو کےقریب ایمبولینس اور ٹرالر میں تصادم‘5افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں صوبہ سندھ کے شہر جامشورو کے قریب ایمبولینس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

    فیصل آباد : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو موٹر سائیکل سوارافراد جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین آپس میں کزن تھے اور ڈیرے پر جا رہے تھے، پولیس نے واردات کو خاندانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے بنڈالہ میں دہرے قتل کی واردات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے، مقتولین موٹر سائیکل پر ڈیرے پر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے۔

    تھانہ ڈجکوٹ کے گاؤں میانی کا رہائشی محمد ناصر اور اس کا چچا زاد اٹھارہ سالہ بہاول شیر جمعے کی رات موٹر سائیکل پر ڈیرے پر جا رہے تھے۔

    راستے میں نامعلوم افراد نے انہیں روک کر فائرنگ کر دی جس سے ناصر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ شدید زخمی ہونے والا بہاول شیر الائیڈ اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

    نامعلوم ملزمان دہرے قتل کی واردات کے بعد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے واردات کو خاندانی رنجش کا شاخسانہ قراردے دیا۔

  • لاہور: کم عمرڈرائیور نے دو محنت کشوں کی جان لے لی

    لاہور: کم عمرڈرائیور نے دو محنت کشوں کی جان لے لی

    لاہور : تیز رفتارکار نے موٹرسائیکل پر سواردو دوستوں کو روندڈالا۔ پولیس نے سترہ سالہ ڈرائیورکو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    ٹریفک حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، اندوہناک حادثے کی فوٹیج اور مقدمے کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں فورٹریس اسٹیڈیم کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکلوں کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں ایک نوجوان کی عبداللہ کے نام سے شناخت ہوئی تاہم دوسرے نوجوان کی شناخت نہ ہو سکی، کم عمر ڈرائیور نے دو محنت کشوں کی جان لے لی۔

    میاں میر فلائی اوور پر بے قابو کار نے موٹر سائیکل پر سوارعبداللہ اور زمان کو کچل ڈالا۔ٖ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکار کی رفتار تیز رفتار تھی کہ بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی کار کے ڈرائیور سترہ سالہ ابراہیم کے ساتھ ایک لڑکی بھی سوار تھی۔

    پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمے کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔ پولیس کے مطابق گاڑی کا محکمہ ایکسائز میں کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں۔

    مرنے والوں کے ورثاء نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔