Tag: 2 افراد زخمی

  • فرانس: مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

    فرانس: مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

    پیرس: فرانس میں مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی شہر بے یون میں حملہ آور نے مسجد کے دروازے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 84 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بندوق، گیس سلنڈر، اور گرنیڈز برآمد کرلیے۔

    پولیس حکام کے مطابق حملہ آور مسجد کے دروازے کو آگ لگانا چاہتا تھا، آگ لگانے سے روکنے پر ملزم نے فائرنگ کردی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ حملہ آور شخص مسجد کے قریب رہائش پذیر تھا، مذکورہ شخص نے اس سے قبل مسجد کی پارکنگ میں کھڑی ایک کار پر بھی فائرنگ کی تھی۔

    فرانس میں مسجد کے سامنے فائرنگ، امام مسجد سمیت دو افراد زخمی

    اس سے قبل رواں سال جون میں فرانس کے شمال مغربی ساحلی شہر بریسٹ میں مسجد کے باہر کار سوار کی فائرنگ سے امام مسجد سمیت دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کے بعد خود کشی کرلی تھی۔

    یاد رہے کہ 10 اگست 2019 کوغیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلو میں واقع النور اسلامک سینٹر (مسجد) کے باہر نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کردیا تھا۔

  • کینیڈا میں فتح کا جشن، جسٹن ٹروڈو فائرنگ سے بال بال بچ گئے، چار زخمی

    کینیڈا میں فتح کا جشن، جسٹن ٹروڈو فائرنگ سے بال بال بچ گئے، چار زخمی

    ٹورنٹو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو فائرنگ کے واقعے میں بال بال بچ گئے البتہ واقعے میں چار افراد زخمی ہوئے، پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کینڈا کے دارالحکومت میں باسکٹ بال کی ٹیم کی فتح پر منعقدہ جشن کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں چار افراد زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو تحویل میں لے کر باحفاظت نکال لیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ باسکٹ بال ٹیم ٹورنٹو ریپٹرز کی فتح پر تاریخی جشن منایا گیا اس ضمن میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں 20 لاکھ سے زائد شہریوں نے شرکت کی۔

    کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈ بھی خوشی کے موقع پر اپنی کابینہ کے ہمراہ تقریب میں موجود تھے کہ وہاں اچانک فائرنگ شروع ہوگئی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے جانیں بچانے کے لیے محفوظ مقام تلاش کیا اور وہ بھاگنے کے دوران ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔

    افراتفری مچنے کے بعد محافظوں نے جسٹس ٹروڈ اور کابینہ اراکین کو حفاظتی حصار میں لے کر محفوظ مقام پر پہنچایا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار مشتبہ ملزمان کو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم ابھی تک تفتیشی ادارے فائرنگ کی وجہ تلاش نہ کرسکے۔ حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں خاتون بھی شامل ہیں جبکہ تمام زخمیوں کی حالت بھی خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

    جسٹن ٹروڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قوم کو پُرامن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ واقعے کی شفافانہ تحقیقات کی جائیں گی اور ایک کسی بھی وجہ سے ٹیم کی جیت یا شہریوں کے عزم کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

    کینیڈا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ رواں سال 16 اپریل کو کینیڈا کے صوبے برٹس کولمبیا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    پولیس حکام نے بتایا تھا کہ فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم حراست میں لیے گئے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔

  • کراچی کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا

    کراچی کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا

    کراچی: شہرقائد کے علاقے سائٹ ایریا کی تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آتشزدگی کے باعث 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے میں واقع تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پرکئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔

    آگ لگنے کی اطلاع ملنے پرفائربریگیڈ کی گاڑیاں فوراً موقع پرپہنچیں،آپریشن میں فائربریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے سے محمد جان اوررمضان نامی 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    کراچی : شیرشاہ میں روئی کے گودام میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے شیرشاہ میں روئی کے گودام میں لگنے والی آگ پرکئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا تھا۔

    فائرآفیسر لیاری اسٹیشن کے مطابق آپریشن کے دوران 2 فائرفائٹرزجھلس کرمعمولی زخمی ہوئے تھے۔

    کراچی: ایف ٹی سی بلڈنگ میں لگی آگ پرقابو پا لیا گیا

    واضح رہے کہ 17 مارچ کو کراچی کے علاقے شارع فیصل پرواقع ایف ٹی سی بلڈنگ میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا تھا۔

  • کراچی: ملیرجعفرطیارمیں 3منزلہ عمارت گرگئی‘ 3 افراد جاں بحق

    کراچی: ملیرجعفرطیارمیں 3منزلہ عمارت گرگئی‘ 3 افراد جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کےعلاقے ملیر جعفرطیار میں 3 منزلہ عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے ملیر جعفرطیار میں 3 منزلہ عمارت گر گئی، ملبے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے سے اسکول یونیفارم پہنے ایک بچے سمیت 3 افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پاک فوج کے انجینئرنگ کورکا دستہ جائے وقوعہ پرپہنچ گیا، پاک فوج کے جوان ہیوی مشینری کے ساتھ وقوعہ پرپہنچے۔

    عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کررہے ہیں، جائے وقوعہ پر ایدھی کے رضا کار، پولیس اور رینجرز اہلکار بھی موجود ہیں۔

    جائے وقوعہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اب تک 2 خواتین سمیت 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

    اہل محلہ کا کہنا ہے کہ عمارت میں 2 خاندان رہائش پذیر تھے، متعدد افرد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملیر جعفر طیار میں رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کوخود پہنچ کر ریسکیو کے کام کی نگرانی کرنے کی ہدایت کردی۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر صورت انسانی جانوں کو بچایا جائے، مجھے تفصیلی رپورٹ بھی دی جائے کہ عمارت کیسے گری۔

    کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو ادارے اور پولیس جائے وقوع پرموجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملبہ ایک طریقہ کارکے تحت ہٹایا جاتا ہے ایسے نہیں ہٹایا جاسکتا، کوشش ہے ملبے تلے دبے تمام افراد کونکالا جاسکے۔

    کمشنر کراچی نے کہا کہ عمارت 20 سے 25سال پہلے تعمیرکی گئی تھی، تنگ گلیوں کے باعث ہیوی مشینری پہنچانے میں مشکلات ہیں۔

  • لندن میں چاقو زنی کی ایک اور واردات، 2 افراد زخمی

    لندن میں چاقو زنی کی ایک اور واردات، 2 افراد زخمی

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں چاقو زنی کی ایک اور واردات ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی، نارتھ لندن میں چوروں سے مزاحمت پر 98 سالہ شخص زخمی ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوب لندن میں چاقو کے وار سے دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی، تحقیقات جاری ہیں۔

    لندن ایمبولینس سروس کے ترجمان کے مطابق دونوں زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    چھ روز قبل 16 سالہ لڑکا جون تلسی ہل میں چاقو کے وار سے ہلاک ہوگیا تھا، رپورٹ کے مطابق رواں سال چاقو کے وار سے ہلاکتوں کی تعداد 119 تک جاپہنچی ہے۔

    ایک دوسرے واقعے میں نارتھ لندن میں چوروں سے مزاحمت پر 98 سالہ معمر شہری زخمی ہوگئے، 98 سالہ شخص پیٹروگاؤلڈسٹون کی حالت ایسٹ لندن کے ایک ہسپتال میں نازک ہے اور وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

    پولیس ابھی تک اس حملے کے سلسلہ میں کسی کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے، 78 سالہ پیوگومز نے بتایا کہ کئی سال قبل ان کی اہلیہ کے انتقال کے بعد سے وہ بہت کم ہی گھر سے باہر نکلتے تھے۔

    پولیس کو گھر کی تلاشی کے دوران پتا چلا ہے کہ گھر سے ایک ٹیلی وژن اور پیٹرو گاؤلڈسٹون کی ذاتی اشیا چور لے گئے تفتیشی انسپکٹر نے اسے ایک مجبور اور بے بس پنشنر پر بہیمانہ اور احمقانہ حملہ قرار دیا ہے، جس طرح تشدد کیا گیا وہ طاقت کا بے جا استعمال تھا۔

  • برطانوی شہری نے اپنا ہی گھر دھماکے سے اڑا دیا، 2 افراد زخمی

    برطانوی شہری نے اپنا ہی گھر دھماکے سے اڑا دیا، 2 افراد زخمی

    لندن : برطانوی شہری نے پولی کے علاقے میں سابقہ بیوی کی موجودگی میں علیحدگی کی لڑائی میں شکست کی بنا پر اپنے ہی گھر کو دھماکے سے اڑا دیا، پولیس نے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے علاقے پولی میں پیر کی دوپہر دھماکا ہوا تھا جس کے بعد 66 سالہ ملزم ملبے میں شدید زخمی حالت میں نکالا گیا تھا جبکہ خاتون کو معلولی زخم آئے تھے۔

    برطانوی پولیس کی جانب سے ایک شخص کے گرفتار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص مبینہ ملزم ہے جس نے گھر کو دھماکے سے اڑایا تھا۔

    برطانوی میڈیا کا تھا کہ ملزم کی اہلیہ ایلینی نے بتایا کہ ہماری دو برس علیحدگی ہوگئی تھی اور اپنے سابقہ شوہر کو گھر سے بے دخل کرنا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد سے ملزم گھر کی دوسری منزل پر رہائش پذیر تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 60 سالہ متاثرہ خاتون کو حادثے کے نتیجے میں معمولی زخم آئے تھے جسے موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک 85 سالہ علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ ’میں نے زور دار دھماکے کی آواز سنی جس کے بعد میں متاثرین کے امداد کے بھاگا‘ جب میں نے متاثرہ گھر کو دکھا تو وہاں دھواں اٹھ رہا تھا اور گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکا تھا اور گیس کی بو آرہی تھی۔

    بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ گھر کے ملبے نے نیچے کھڑی گاڑیوں کو پوری طرح سے چھپا دیا تھا، مجھے لگا حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا ہوگا۔

  • لاہورمیں بھوسے سے بھرا ٹرک الٹ گیا‘ 2 افراد شدید زخمی

    لاہورمیں بھوسے سے بھرا ٹرک الٹ گیا‘ 2 افراد شدید زخمی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیز رفتار ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے فیروزپورروڈ پرمزنگ کے قریب بھوسے سے بھرا ٹرک حادثے کا شکارہوگیا، ڈرائیوار سمیت 2 افراد حادثے میں زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے ہیلپر کا کہنا ہے کہ ٹرک کا ایکسل ٹوٹ جانے کے باعث ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد فیروز پور روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی تھی جسے بعد ازاں بحال کردیا گیا۔

    گوجرہ میں ٹریفک حادثہ‘ 2 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 16 ستمبرکو فیصل آباد سے گوجرہ کی طرف آتے ہوئے موٹروے پر منی ٹرک اور ہیوی ٹرالر کے درمیان تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں منی ٹرک کا ڈرائیور اور ہیلپر جاں بحق ہوگئے تھے۔

    کار اور ٹرک میں تصادم، ایک خاندان کے 7 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرک اور کار کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد جان کی بازی ہارگئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں دو معصوم بچے بھی شامل تھے۔

  • نواب شاہ: شوگرملز روڈ پردھماکا ‘  ملزم گرفتار

    نواب شاہ: شوگرملز روڈ پردھماکا ‘ ملزم گرفتار

    نواب شاہ : صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ میں شوگرملزروڈ کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے، پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں شوگر ملزروڈ کے قریب دیسی ساختہ بم موٹرسائیکل سوار دو افراد کے بیگ میں ہی پھٹ گیا۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پرپہنچی اورایک زخمی ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق دونوں ملزمان دیسی ساختہ بم بیگ میں رکھ کر لے جا رہے تھے کہ بم بیگ کے اندر ہی پھٹ گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے ملزم کو حراست میں لے کرمزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ سید کلیم امام نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شہید بینظیرآباد سے تفصیلی انکوائری رپورٹ فوری طور پرطلب کرلی۔

    پشین میں دھماکہ ، تین لیویز اہلکار شہید، دو زخمی

    یاد رہے کہ 14 ستمبرکو بلوچستان کے ضلع پشین میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو بم حملے کانشانہ بنایا گیا تھا جس میں تین لیویز اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

  • پشاور: جی ٹی روڈ پرواقع ہوٹل میں دھماکہ‘ 5 افراد جاں بحق

    پشاور: جی ٹی روڈ پرواقع ہوٹل میں دھماکہ‘ 5 افراد جاں بحق

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں واقع ہوٹل میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں جی ٹی روڈ پر واقع ہوٹل کی تیسری منزل پرزوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ دو زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دھماکے کے بعد ہوٹل میں لگی آگ بھڑک اٹھی اور فوراََ ریسکیو کو اطلاع دی گئی جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ہوٹل میں لگی آگ پرقابو پالیا۔

    ریسکیو اہلکاروں نے ہوٹل میں موجود دیگر افراد کو باحفاظت نکال لیا جبکہ پولیس، فائربریگیڈ، اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پرموجود ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طورپردھماکہ گیس لیکج کا لگتا ہے، دھماکے کے وقت ہوٹل کی تیسری منزل پر 6 افراد موجود تھے۔


    اے آئی جی شفقت ملک

    ایڈیشنل آئی جی شفقت ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ گیس لیکیج ہے، آگ سے شیشے ٹوٹ کرنیچے بھی آئے، اس لیے نقصان زیادہ لگ رہا ہے۔

    شفقت ملک کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ نہیں ہے، نہ ہی ایکپسلوسیوکا استعمال ہوا ہے، ہوٹل میں سلنڈرموجود تھا، ممکنہ طور پراسی کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔


    پشاور: رنگ روڈ پردھماکہ‘ 3 افراد زخمی

    خیال رہے کہ رواں سال 23 فروری کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں رنگ روڈ روڈ پردھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    پشاوردھماکےمیں ایڈیشنل آئی جی اشرف نوراورگن مین شہید

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 24 نومبرکو پشاور کےعلاقے حیات آباد میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نور اور ان کے محافظ شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہور: کاسمو کلب کی چھت گرنےسے3 افراد جاں بحق

    لاہور: کاسمو کلب کی چھت گرنےسے3 افراد جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جناع باغ کاسمو کلب کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں واقع جناح باغ میں کاسمو کلب کی چھت گرنے کی وجہ سے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے، اطلاع ملنے پرامدادی ٹیمیوں کی جانب سے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت امین کے نام سے ہوئی ہے تاہم دو افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    حادثے میں زخمی لیاقت اسپتال میں زیرعلاج ہے جبکہ معمولی زخمی ہونے والے شہریار کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

    پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات شروع کردی اور کلب کے ٹھکیدار غلام رسول کو بھی حراست میں لے کرپوچھ گچھ شروع کردی ہے۔


    مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ رواں سال 6 جنوری کو لاہور کے علاقے دہلی گیٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت چھ افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔


    رائیونڈ روڈ پر گودام کی چھت گرگئی‘ 3 مزدور جاں بحق

    خیال رہے کہ گزشتہ سال 21 جون کو لاہور میں رائیونڈ روڈ پر ٹی آر گارڈر کے گودام کی چھت گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔