Tag: 2 افراد ہلاک

  • لاس اینجلس میں پارٹی کے دوران فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 6 زخمی

    لاس اینجلس میں پارٹی کے دوران فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 6 زخمی

    لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں فائرنگ کے باعث 2 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملہ ایک پارٹی کے دوران کیا گیا، حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، جبکہ حملہ آوروں کے پکڑے جانے کی بھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

    لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ (LAPD) کا کہنا ہے کہ واقعہ پیر کو صبح ایک بجے (0800 GMT) 14ویں پلیس اور گریفتھ ایوینو کے پاس پیش آیا جہاں کئی پارٹیاں ہو رہی تھیں۔

    پولیس کے مطابق پارٹی کو بند کر دیا گیا اور بندوق رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ آٹھ افراد کو گولیاں ماری گئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، حکام نے کسی گرفتاری کا اعلان نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی ممکنہ وجہ کی نشاندہی کی ہے۔

    واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھی امریکی ریاست مونٹانا کے بار میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    مونٹانا پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور مشتبہ حملہ آورکی تلاش جاری ہے کئی رہائشی علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

    گونگی بہری 7 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم آزاد

    حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو اناکانڈا کے مغرب میں واقع اسٹمپ ٹاؤن کے علاقے میں دیکھا گیا ہے، پولیس اور سیکیورٹی ادارے علاقے کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں۔

  • امریکا : 17 سالہ حملہ آور کی اسکول میں فائرنگ 2 افراد ہلاک

    امریکا : 17 سالہ حملہ آور کی اسکول میں فائرنگ 2 افراد ہلاک

    مڈیسن : امریکا کے ایک ہائی اسکول میں 17 سالہ ملزم نے گولیاں برسادیں، فائرنگ کے نتیجے میں ٹیچر اور طالب علم سمیت دو افراد ہلاک جبکہ 6 طلباء زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں اسکول و کالجوں میں فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ نہیں رک سکا، اندھا دھند فائرنگ کا یہ واقعہ امریکی ریاست وسکونسن کے شہر مڈیسن کے اسکول میں پیش آیا۔

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق 17 سالہ ملزم نے ایبنڈنٹ لائف کرسچن اسکول میں داخل ہوکر اچانک فائرنگ کردی جس سے دو افراد نے زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان دے دی۔ ابھی اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ حملہ آور لڑکا تھا یا لڑکی۔

    School shooting

    حملہ آور کی فائرنگ سے 6 طلباء زخمی ہوئے جن میں سے دو طالب علموں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا، حملہ آور خود بھی اسی اسکول کا طالب علم تھا۔

    میڈیسن کے پولیس چیف بارنز کے مطابق ایبنڈنٹ لائف کرسچن اسکول میں یہ واقعہ تقریباً صبح 11بجے پیش آیا اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ حملہ آور کی لاش پولیس کے پہنچنے پر عمارت کے اندر سے ملی۔ بارنز نے بتایا کہ حملہ آور ایک نابالغ طالبہ تھی جبکہ پولیس نے کوئی فائرنگ نہیں کی ہے۔

    school shooting

    مشتبہ شخص کے حوالے سے مزید معلومات نہیں دی گئیں، لیکن قانون نافذ کرنے والے ایک ذریعے نے سی این این کو بتایا کہ حملہ آور ایک لڑکی تھی۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

     

  • گلستان جوہر، گیسٹ ہاؤس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی

    گلستان جوہر، گیسٹ ہاؤس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب گیسٹ ہاؤس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی الصبح فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک، 2 زخمی ہوگئے، مقتول ناصر باہر سے ایک شخص کے ساتھ گیسٹ ہاؤس پہنچا تھا۔

    پولیس کے مطابق گیسٹ ہاؤس میں مقتول عبداالسلام اور زخمی ہونے والے عاصم اور آصف موجود تھے، گیسٹ ہاؤس آنے والے شخص کی عبدالسلام سے خاتون کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔

    ملزم نے تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کی جس سے عبدالسلام اور ناصر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، آصف اور گیسٹ ہاؤس ملازم عاصم فائرنگ سے زخمی ہوئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    کباڑ کی دکان کھولنے اور لین دین کے تنازع پر 18 سالہ نوجوان قتل

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ناصر نے صارم نامی شخص سے گیسٹ ہاؤس کرائے پر لیا تھا، فائرنگ کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • کراچی: کچی شراب پینے سے 2 افراد ہلاک، 2 کی حالت تشویشناک

    کراچی: کچی شراب پینے سے 2 افراد ہلاک، 2 کی حالت تشویشناک

    کراچی: شہر قائد کے ڈالمیا بشیر گوٹھ میں میں سستے نشے کے ہاتھوں 2 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈالمیا بشیر گوٹھ میں کچی شراب پینے سے 2 افراد ہلاک اور 2 کی حالت تشویشناک ہے، ان چاروں افراد نے جمعہ کو کسی دوسرے علاقے میں کچی شراب پی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کچی شراب پی پر گھر آنے کے بعد چاروں افراد کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال پہنچایا گیا جہاں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ افراد نے شراب کہاں سے خریدی؟ اور کہاں شراب نوشی کی عزیز بھٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔

  • کینیا: نیروبی میں گیس دھماکا، 2 افراد ہلاک 200 سے زائد زخمی

    کینیا: نیروبی میں گیس دھماکا، 2 افراد ہلاک 200 سے زائد زخمی

    کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں سلنڈرز ری فل کے دوران گیس دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں گیس دھماکے کے تنیجے میں 2 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایمباسی ضلع کے ایک پلانٹ میں گیس سلنڈرز کو ری فل کیا جا رہا تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس سے کئی لوگ زخمی ہوئے جنہیں اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ابتدائی رپورٹس کے مطابق کمپنی کی عمارت کو دھماکے کے نتیجے میں بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق آگ کئی اپارٹمنٹ کمپلیکس تک پھیل گئی ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے  خدشہ ہے۔

  • پیپلز کالونی میں زہریلی شراب پینے سے 2 افراد ہلاک

    پیپلز کالونی میں زہریلی شراب پینے سے 2 افراد ہلاک

    وہاڑی: پیپلزکالونی میں زہریلی شراب پینے سے 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ جبکہ زہریلی شراب پینے والا ایک نوجوان اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاڑی پیپلز کالونی میں زہریلی شراب پینے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک شخص اسپتال میں زیرعلاج ہے، پولیس تھانہ سٹی نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی شاپنگ سینٹر میں چپل کی دکان ہے، مقتول موٹرسائیکل پر بھائی کے ہمراہ جارہا تھا۔ خوش قسمتی سے حملے میں مقتول کا بھائی محفوظ رہا۔

    شاہ فیصل کالونی میں پولیس افسرکو فیملی کے ہمراہ لوٹ لیا گیا

    پولیس کے مطابق مقتول اورنگی سیکٹر 10 کا رہائشی تھا، نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، جبکہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

  • کیف: روسی میزائل حملے سے طبی کلینک تباہ، 2 افراد ہلاک

    کیف: روسی میزائل حملے سے طبی کلینک تباہ، 2 افراد ہلاک

    مشرقی یوکرین کے شہر دنیپرو میں طبی کلینک پر روسی میزائل حملے میں دو افراد ہلاک جبکہ تیس سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

    مشرقی یوکرین کے شہر دنیپرو میں طبی کلینک پر روسی میزائل حملے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں، زخمیوں میں 3 سے 6 سال کی عمر کے 2 بچے بھی شامل ہیں۔

    https://twitter.com/ZelenskyyUa/status/1662024887731474432?s=20

     یوکرینی صدر زیلنسکی نے حملے کو ظلم قراردیا ہے ساتھ ہی انہوں نے کلینک پر حملے کی ویڈیو بھی جاری ہے ہے۔

    دوسری جانب یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے رات بھر روس سے داغے گئے 17 میزائلوں اور 31 ڈرونزمار گرائے ہیں۔

  • کیلی فورنیا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک

    کیلی فورنیا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر ریڈ بلف میں وال مارٹ کمپنی میں مسلح شخص نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ حملہ آور وال مارٹ کمپنی کا سابق ملازم ہے، جس کی عمر 31 تھی تاہم ابھی تک فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    کینیڈا میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 16 افراد ہلاک

    اس سے قبل رواں سال اپریل میں کینیڈا کے مشرقی صوبے نووا اسکوشیا میں کرونا وائرس بحران کے دوران بھی فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے 16 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال فروری میں امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص نے لاس اینجلس جانے والی بس پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں خاتون ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • کرونا وائرس: سوڈان میں کرفیو کی خلاف ورزی پر 2 افراد جان سے گئے

    کرونا وائرس: سوڈان میں کرفیو کی خلاف ورزی پر 2 افراد جان سے گئے

    خرطوم: شمالی افریقی ملک سوڈان میں سیکورٹی اہلکار نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر دو افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں کرونا وائرس کے باعث نافذ کرفیو کے دوران باہر نکلنے پر سیکورٹی اہلکار کی فائرنگ سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    سوڈانی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر عامر الحسن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیز رفتاری سے فوجی چیک پوسٹ کی جانب آنے والے رکشے کو رکنے کے لیے کہا گیا،رکشہ نہ روکنے پر چیک پوسٹ پر تعینات فوجی نے فائرنگ کر دی جس سے رکشے میں موجود دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوگئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ہفتے کی شام خرطوم کے وسطی علاقے القوز ابو حمامہ چوک پر پیش آیا۔بریگیڈیئر عامر الحسن کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے فوجی کو قانونی کارروائی کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    سوڈانی فوج کے ترجمان کے مطابق شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کرفیو کی پابنید اور سیکورٹی فورسز کی ہدایات کا احترام کریں۔

  • میونخ، ہیل میں‌ یہودیوں‌ کی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ، 2 افراد ہلاک

    میونخ، ہیل میں‌ یہودیوں‌ کی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ، 2 افراد ہلاک

    میونخ: جرمن شہر میونخ‌ ہیل میں‌ یہودیوں‌ کی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں‌ 2 افراد ہلاک ہوگئے.

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن شہر میونخ ہیل میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، حملہ آور نے عبادت گاہ سے متصل قبرستان میں گرنیڈ بھی پھینکا۔

    عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والا نوجوان فوجی وردی میں ملبوس تھا، فائرنگ کے بعد حملہ آور چھوٹی گاڑی میں فرار ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق حملہ یہودیوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر کیا گیا، پولیس نے ہیل اسٹیشن کوبند کردیا اور حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: جرمنی: نامعلوم شخص کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

    جرمن پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص جوان تھا۔

    واضح رہے کہ جرمن پولیس کو 2018 کے پہلے نصف حصے میں سامیٹک مخالف حملوں کی 400 سے زائد اطلاعات موصول ہوئی تھیں، رواں سال اس میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں جرمن شہر ساربروکن میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔