Tag: 2 افراد ہلاک

  • کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ 2 مشتبہ افراد جاں بحق

    کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ 2 مشتبہ افراد جاں بحق

    کرم ایجنسی: پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون کے ذریعے میزائل داغا گیا جس میں دو مشتبہ افراد ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرونز نے پاک افغان سرحد سے متصل کرم ایجنسی میں میزائل داغے جس کے ذریعے ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا گیا۔

    ڈرون حملے کے نتیجے میں موٹرسائیکل مکمل تباہ ہوگئی جبکہ پاکستانی حدود میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے دو مشتبہ شہری جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب امریکی ڈرونز نے افغانستان کے علاقے لال پور میں بھی ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں تحریک طالبان کے 4 کارندوں کی ہلاکت ہوئی۔

    مقامی پولیٹکل انتظامیہ نے بی بی سی کو بتایا کہ لوئر کرم ایجنسی میں جعمرات کی دوپہر کو پاک افغان سرحد کے قریب سرہ غوڑگا اور احمدی شمع کے علاقے کے درمیان موٹر سائیکل سوار دو افراد کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں دونوں افراد مارے گئے جبکہ ان کی شناخت شاکر اور قاری عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    پڑھیں: ’’ افغانستان میں‌ ڈرون حملہ: تحریک طالبان کا اہم کمانڈر ہلاک ‘‘

    یاد رہے گزشتہ برس امریکی ڈرونز نے افغانستان کے علاقے نوشکی میں ایک کار پر میزائل داغے تھے جس کے نتیجے میں تحریک طالبان کا امیر ملا اختر منصور  جاں بحق ہوا تھا ، لاش کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا تھا جبکہ اسی حملے میں ایک ٹیکسی ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا تھا۔

  • افغانستان میں جرمن قونصل خانے پرخودکش حملہ،2افرادہلاک

    افغانستان میں جرمن قونصل خانے پرخودکش حملہ،2افرادہلاک

    کابل : افغانستان کے شہر مزار شریف میں جرمنی کے قونصل خانے پر خودکش حملے میں2افراد ہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق افغان حکام کا کہنا ہےکہ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی جرمن قونصل خانے کی دیوار سے ٹکرا دی جس سے زورداردھماکہ ہوا۔

    افغان سیکورٹی حکام کا کہناہے کہ دھماکے سے قبل فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں اور اس خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    طالبان نے جرمنی کے قونصل خانے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قونصل خانے پر حملہ قندوز میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کا ردعمل ہے۔

    دوسری جانب نیٹو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حملے سے قونصل خانے کوبڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ پر نیٹو کے دستے موجود ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

    مزید پڑھیں:افغانستان میں نیٹو کا فضائی حملہ،30افراد ہلاک

    واضح رہے کہ یہ فضائی حملہ اُس وقت ہوا جب طالبان نے افغان سکیورٹی فورسزکاگھیراؤکرلیا تھا۔نیٹو کا کہنا ہے وہ اس حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔