Tag: 2 اپریل

  • کرتاپورراہدری پر پاک بھارت اجلاس  2 اپریل کو واہگہ میں ہوگا، بھارتی میڈیا کو کوریج کی اجازت

    کرتاپورراہدری پر پاک بھارت اجلاس 2 اپریل کو واہگہ میں ہوگا، بھارتی میڈیا کو کوریج کی اجازت

    اسلام آباد : کرتاپورراہدری پر پاک بھارت اجلاس 2 اپریل کوواہگہ میں ہوگا، پاکستان نے کوریج کیلئے بھارتی میڈیا کو اجازت دیتے ہوئے کہا نمائندے  پاکستانی ہائی کمیشن کو ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کرتاپورراہدری پر پاک بھارت اجلاس 2 اپریل  کوواہگہ میں ہوگا، واہگہ میں ہونے والے اجلاس میں بھارتی میڈیا کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں، بھارتی صحافی ویزے کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن سے رجوع کر سکتے ہیں۔

    یاد رہے 19 مارچ کوکرتار پور راہداری منصوبے پر پاک بھارت ٹیکنیکل ماہرین کی ملاقات زیرو لائن پر ہوئی تھی ، جس میں پاکستان اوربھارت نے کرتارپورراہداری پردونوں جانب باڑ لگانے پر اتفاق کرلیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اور بھارت کا کرتارپورراہداری پر دونوں جانب باڑ لگانے پر اتفاق

    اس سے قبل 14 مارچ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی قیادت میں ایک وفد اٹاری گیا تھا، جہاں بھارتی حکام سے کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کئے گئے تھے، بھارت نے اٹاری میں اجلاس کی کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں کوویزےنہیں دیےتھے۔

    پاکستان گوردوارہ صاحب سے سرحد تک اپنی حدود میں کرتارپور کوریڈور فیز ون میں ساڑھے 4 کلو میٹر سڑک تعمیر کرے گا، اسی طرح بھارت بھی اپنی حدود میں سرحد تک راہداری بنائے گا۔

    واضح رہے پاکستان نے کرتار پور راہداری کے افتتاح پربھی 30 بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کیے ، بھارتی صحافیوں کی وزیر اعظم سے ملاقات بھی کرائی گئی تھی جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے بھارتی صحافیوں کو عشائیہ بھی دیا تھا۔

  • آج دنیا بھر ’آٹزم‘ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    آج دنیا بھر ’آٹزم‘ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    آج دنیا بھر میں آٹزم نامی نفسیاتی مرض کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس مرض میں مبتلا افراد عام انسانوں سے ذہانت میں غیر معمولی طور پر زیادہ ذہین ہوتے ہیں، تاہم انہیں اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں بیشتر ایسے افراد موجود ہیں جو اس کائنات کو مختلف زایوں سے دیکھتے ہیں۔ التبہ ان ہی میں سے بعض ایسے انسان بھی ہیں جو اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے باعث بہت ہی حساس اور ذہین ہوتے ہیں۔

    آج دنیا بھر میں ایسے افراد کا دن منایا جارہا ہے جو آٹزم‘ یا ’خود محوری‘نامی نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہیں۔ ایسے افراد معاشرے میں رونما ہونے والے کسی بھی واقعے پر عام لوگوں کے مقابلے میں بالکل مختلف ردِ عمل دیتے ہیں، کیوں کہ یہ اہنے اردگِرد پیش آنے والے حادثات و واقعات کو نہایت سنجیدگی سے محسوس کرتے ہیں۔

    آٹزم کا شکار ہونے والے افراد کسی اہم موضوع یا بحث میں ایک خاص نکتے پر اپنی توجہ مرکوز نہیں کرپاتے اور اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرنے میں بھی مشکلات کا شکار ہوتے ہیں، حتیٰ کہ دوسروں کے جذبات کو سمجھنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔

    آٹزم پر تحقیق کرنے والے محقیقین نے یہ ثابت کیا ہے کہ آٹسٹک بچے عام بچوں سے زیادہ ذہین ہوتے ہیں اور یہ دیگر بچوں کی اوسط ذہانت سے زیادہ غیر معمولی ہوتے ہیں۔

    آٹزم نامی نفسیاتی بیماری کے حوالے ساری دنیا کی عوام الناس میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے ماہرین عصابیات نے مختلف طریقوں سے مہم چلارہے ہیں، اسی سلسلے میں مرض کی تشریح کے لیے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں متعدد فلمیں بھی بنائی گئی ہیں۔

    بالی ووڈ میں ’آٹزم‘ پر بنائی گئی فلمیں

    جن میں بالی ووڈ میں بنائی جانے والی مشہور فلمیں جن میں ماضی میں سپر ہٹ ہونے والی بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ہے جس میں انہوں نے آٹزم یا خود محوری کے مرض کی جانب نشاندہی کی تھی۔

    دوسری جانب کنگ خان نے اس بیماری کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے مشہور زمانہ فلم ’ مائی نیم از خان‘ پیش کی تھی، جو آٹسٹک انسانوں کی زندگی میں پیش آنے والے مسائل کی عکاس تھی۔

    جبکہ آٹزم نامی نفسیاتی مرض پر حال ہی میں رانی مکھرجی کی فلم ’ہچکی‘ بھی ریلیز ہوئی ہے جس کے ذریعے آٹزم جیسے حساس موضوعات کو بڑے پردے پر پیش کرکے معاشرے میں اعصابی نظام کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں