Tag: 2 اہلکار شہید

  • مستونگ میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

    مستونگ میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

    مستونگ میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نیتجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہوگئے، شہید اہلکار انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعہ مستونگ کے علاقے تیری میں پیش آیا، جہاں پولیس اہلکار انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شہدا میں نیک محمد اور مقصود احمد شامل ہیں، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    پاکستان اور افغانستان کا بیک وقت انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر اس دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    وزیراعظم نے حملے میں سیکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ایسے واقعات پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم میں کوئی کمی نہیں لاسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مستقبل محفوظ بنائیں، انسداد پولیو مہم ہر صورت میں مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔

  • بنوں، پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

    بنوں، پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

    بنوں: فتح خیل کے علاقے میں پولیس چوکی پرشرپسندوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ سے 2 اہلکارشہید، 2 زخمی ہوئے، دہشت گردوں کی تلاش کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ تھانہ اتمانزئی کی حدودگربز میں امن کمیٹی کے دفتر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 9 زخمی ہیں۔

    پولیس کے مطابق امن کمیٹی کے ممبران کی جوابی فائرنگ سے 8 حملہ آور زخمی ہوئے، زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر بنوں کا کہنا ہے کہ پولیومہم کے باعث ضلع بھرمیں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے گاڑیوں میں کالے شیشوں، ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پابندی ضلع بھرمیں شروع ہونے والی پولیو مہم کے باعث لگائی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سال 2024 کی آخری انسدادپولیو ذیلی مہم میں مقررہ ہدف 89 فیصد حاصل ہوسکا، ذرائع کا کہنا ہے دوران مہم 11 لاکھ 22 ہزار 537 بچے پولیو ویکسین سے محروم رہے۔

    سال 2024 کی آخری ذیلی قومی پولیو مہم 100 فیصد ہدف حاصل نہ کرسکی، ذرائع نے بتایا کہ ذیلی قومی انسداد پولیو مہم 98 فیصد ہدف حاصل کرسکی اور مہم میں 11 لاکھ 22 ہزار 537 بچے پولیو ویکسین سے محروم رہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیومہم کا ہدف 3 کروڑ 63 لاکھ 60 ہزار37 بچوں کی ویکسی نیشن تھا، پولیو مہم میں 3 کروڑ 57 لاکھ 12 ہزار 922 بچوں کی ویکسی نیشن ہو سکی جبکہ مہم میں 7 لاکھ 39 ہزار 201 بچے ویکسی نیشن کیلئے دستیاب نہیں تھے۔

    کراچی : مشرف کالونی میں حاملہ خاتون کے قتل کا ڈراپ سین

    ذرائع نے بتایا کہ ذیلی پولیومہم میں 71ہزار330 والدین قطرے پلانے سے انکاری تھے، جس کے باعث 3 لاکھ 2 ہزار 6 بچے ویکسی نیشین سے محروم رہے۔

  • گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

    گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

    گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی 64 پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں2  پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کچے کے پولیس تھانہ آندل سندرانی کی حفاظتی پولیس چوکی نمبر 47پر ایک درجن سے زائد ڈاکووں کا حملہ جدید اسلحہ سے فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگے۔

    ایس ایس پی سمیر نور کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے اہلکاروں میں ظہیر تھیم اور قادر مہر شامل ہیں، واقع کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ ہوچکی ہے۔

    ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ کے مطابق مقابلے میں ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں دوسری جانب حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے گھوٹکی کے تعلقہ اسپتال منتقل کی جارہی ہیں۔

  • شکارپور: پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایس ایچ اوسمیت 2 اہلکارجاں بحق

    شکارپور: پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایس ایچ اوسمیت 2 اہلکارجاں بحق

    شکارپور: صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ اوسمیت 2 اہلکارجاں بحق اور3 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شکارپور میں تھانہ لکھی غلام شاہ کچے کی حدود میں شاہ بیلو میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایس ایچ اوسمیت 2 اہلکارجاں بحق اور3 زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او غلام مرتضیٰ میرانی اور اے ایس آئی ذوالفقار پنہور جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں میں اے ایس آئی جہانزیب، اہلکار صدام دایو اور رسول بخش لوہرشامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے شاہ بیلو کا محاصرہ کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    سکھن، ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی

    ٰیاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سکھن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا جبکہ دو ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔