Tag: 2 بھائیوں کے قتل

  • کراچی :  گرومندر  پر 2 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج،  3 افراد زیرِ حراست

    کراچی : گرومندر پر 2 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج، 3 افراد زیرِ حراست

    کراچی : گرومندر پر 2 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور مختلف علاقوں سے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گرومندر سے جہاں گاڑی پر فائرنگ کا واقعے میں پیشرفت ہوئی، 2 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    جمشید کوارٹر پولیس نے بھائیوں کےقتل کا مقدمہ درج کیا، مقدمے میں 3 نامزد سمیت 7 ملزمان شامل ہیں۔

    دوسری جانب پولیس نےگاڑی پر فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو قتل اور دو کو زخمی کرنے کے واقعے میں مختلف علاقوں سے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیےگئےتینوں افراد ملزمان کے قریبی ساتھی ہیں اور تینوں افراد ملزمان سے رابطے میں تھے۔

    حکام کے مطابق جیوفینسنگ اور موبائل کے کال ریکارڈز کی مدد سے تفتیش کی جارہی ہے، قاتل اور مقتول آپس میں رشتہ دار ہیں اور پہلے بھی ایک دوسرے پر فائرنگ کر چکے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کی حالت بھی نازک ہے، جو نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

    گذشتہ روز کراچی میں سرعام گاڑی کو گھیر کر گولیاں برسادی گئی تھیں ، حملے میں دو بھائی جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک بھائی معجزانہ طور پرمحفوظ رہا۔

    عینی شاہدین کے مطابق حملہ اور 4 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی دوشمنی کا شاخسانہ ہے۔

    پانچوں بھائی راجو آئسکریم کے مالک کے قتل کیس کے ملزم تھے اور پیشی کے لیے عدالت جارہےتھے تاہم دونوں مقتولین کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

  • کراچی : گرومندر پر 2 بھائیوں کے قتل کا  معاملہ  ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار

    کراچی : گرومندر پر 2 بھائیوں کے قتل کا معاملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار

    کراچی : اے ایس پی علینہ راجپر جمشید ٹاؤن نے گرومندر پر دو بھائیوں کے قتل کے معاملے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گرومندر میں کار پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔

    اے ایس پی علینہ راجپر جمشید ٹاؤن نے معاملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا اور کہا اور ہوسکتا ہے کہ یہ معاملہ آئس کریم پارلر مالک کے قتل سے جڑا ہو، وہ آج کیس کی پیشی پرجارہے تھے۔

    23 دسمبر کو اسی جگہ پر ہی آئس کریم پارلر مالک اعجاز کا قتل اور ملازم زخمی ہوا تھا، مقتول محمد اعجاز کے بھائی ریاض نے پانچوں بھائیوں کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا اور مدعی نے پانچوں بھائی شان ،زبیر ،ساجد ،واجد اور عمیر کو مقدمے میں نامزد کیا تھا۔

    پولیس نے مدعی کی نشاندہی پر بیلہ میں نامزد بھائیوں کے گھر پر چھاپہ بھی مارا تھا ، آج قتل وزخمی ہونیوالے بھائیوں نے عدالت سےضمانت لےرکھی تھی اور مقتولین اسی مقدمے میں پیشی پر جا رہے تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

    دوسری جانب ایدھی رضاکار کے مطابق ملزمان نے گولیاں مارنے کے بعد گاڑی میں جھانک کر تسلی کی کار سوار مرچکے ہیں، اس کے بعد ایک کار سے ایک شخص جو زندہ بچ چکا تھا، میری طرف آیا تو اسے اسپتال پہنچا دیا۔

    پولیس کو جائے وقوعہ سے سترہ خول ملے ہیں، سی سی ٹی اور دیگرشواہد اکھٹے بھی کئے جارہے ہیں۔

    یاد رہے آج صبح تین موٹر سائیکل سوار مسلح چھ ملزمان نےکارپر سرعام تین اطرف سے فائرنگ کی ،کار میں پانچ بھائی سوار تھے، جن میں دو جاں بحق ، اور دو زخمی ہوئے جبکہ ایک معجزاتی طورپرمحفوظ رہا تھا۔