Tag: 2 بھائی جاں بحق

  • نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

    ٹانک: گرہ بڈھا روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ دو افراد قتل کر دیئے گئے ہیں، جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک کے تھانہ صدر کی حدود گرہ بڈھا روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہان نامعلوم افراد نے 2 بھائی پر حملہ کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قتل ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناحت ہوگئی ہے، جاں بحق ہونیوالوں میں ولیج ناظم قاری محمد ادریس اور بھائی قاری اسحاق شامل ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ٹانک منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/nankana-sahib-suspects-killed-in-alleged-police-encounter/

    دوسری جانب بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بھی فائرنگ واقعہ پیش آیا ہے، ایک شخص کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق سراوان خدابادان میں واقع نیوان ندی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پنجگور خدابادان کے رہائشی ممتاز ولد محمد جان کو قتل کردیا گیا اور فرار ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق ممتاز احمد لیویز سپاہی تھے اور فٹ بال چوک پر ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہے تھے اس دوارن نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کیا۔

  • کراچی: گرومندر کے قریب کار پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

    کراچی: گرومندر کے قریب کار پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

    کراچی: گرومندر کے قریب صبح سویرے فائرنگ کے واقعے میں 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی جمشید ٹاؤن علینہ راجپر نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے گرومندر کے علاقے میں سیاہ رنگ کی کار پر شدید فائرنگ کی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں کار میں موجود دو سگے بھائی واجد اور شان شدید ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دونوں بھائی چل بسے۔

    اے ایس پی جمشید ٹاؤن نے کہا کہ متاثرہ کار میں 5 بھائی سوار تھے جن میں سے 2 بھائی شدید زخمی ہوئے اور ایک خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔

    انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے، جائے وقوعہ سے نائن ایم پستول کے 18 خول ملے ہیں جب کہ کار پر بھی لگ بھگ اتنی ہی گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی واجد اور شان لسبیلہ کے رہائشی تھے، جو کورٹ میں پیشی کے لئے جارہے تھے۔ تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے لکی مروت میں آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے2 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

    اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ عملے نے مصدقہ اطلاعات کے بعد لکی مروت کے علاقے ڈاڈیوالہ میں کارروائی کی۔

    غیر معیاری نوڈلز کھانے سے 2 بہن بھائی دم توڑ گئے

    سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ہلاک مبینہ دہشت گرد پولیس پرحملوں، ٹارگٹ کلنگ سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔

  • ایبٹ آباد: پولیس اہلکارکی فائرنگ سے2 بھائی جاں بحق

    ایبٹ آباد: پولیس اہلکارکی فائرنگ سے2 بھائی جاں بحق

    ایبٹ آباد: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہرایبٹ آباد میں گھریلو تنازعے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ 2 سگے بھائی جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں لوہر ملک پورہ ٹھنڈا میرہ کے علاقہ میں اظہر نامی پولیس اہلکار نے گھریلو تنازعے پر طیش میں آکر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی محمد علی اور زبیر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ زیشان نامی شخص شدید زخمی ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق اورزخمی افراد کو بے نظیر شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا, پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

    پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکاراظہر فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

    مردان: اسٹیج اداکارہ سنبل خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    خیال رہے کہ 3 فروری 2018 کوخیبرپختونخواہ کے علاقے مردان میں اسٹیج اداکارہ سنبل خان کو ڈانس پارٹی میں شرکت سے انکار کرنے پر مسلح افراد نے گھر میں گھس پر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

    اداکارہ نور کو سابق شوہر نے گھر میں گھس کر قتل کردیا

    بعدازاں 19 فروری 2018 کو مقامی اداکارہ اور رقاصہ نور کو سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر قتل کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔