ایران کے شہر اصفہان میں پاسدارانِ انقلاب کے زیرِ انتظام فوجی تنصیب میں دھماکا ہوا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے زیرِ انتظام فوجی تنصیب میں دھماکا گیس لیکیج کے سبب ہوا ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے صدر پزشکیان حکومت پر زور دیا کہ وہ مصنوعی ذہانت کا اعلیٰ ترین معیار حاصل کرتے ہوئے اے آئی سائنسز میں اپنے طور پر انفرااسٹرکچر بنائے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے صدر پزشکیان اور ان کی نئی کابینہ سے پہلی ملاقات کے موقع پر صدر پزشکیان حکومت پر زور دیا کہ دنیا کے ممالک پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت بہت اہم معاملہ ہے اور یہ ایک موقع ہے جسے ایران کو حاصل کرنا چاہیے۔
سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ایران ماضی میں قالینوں اور تیل کی وجہ سے جانا جاتا تھا مگر آج اس کی پہچان سائنس، علاقائی قوت اور اسٹریٹیجک گہرائی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے خبردار کیا کہ دنیا کے موقع پرست اور طاقت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کی کوشش ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ایجنسی بنائی جائے تا کہ دیگر ممالک اس میدان میں آگے نہ آسکیں۔
بھارتی گجرات میں غیر معمولی بارشوں سے متعدد ہلاک، ریڈ الرٹ جاری
ایرانی سپریم لیڈر نے سائبر اسپیس سے متعلق کہا کہ یہ بے قابو ہے، اس ضمن میں قانون کی بالادستی ہونی چاہیے ورنہ یہ خطرہ بن جائے گی۔