Tag: 2 حملہ آور ہلاک

  • بنوں میں دہشتگردوں سے مقابلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید، 2 حملہ آور ہلاک

    بنوں میں دہشتگردوں سے مقابلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید، 2 حملہ آور ہلاک

    بنوں میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں میں سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں دو خوارج ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے جن کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات بنوں کے علاقے سپینہ تنگی چشمئی میں دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں سے مقابلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر بن یامین خان، کانسٹیبل انعام خان اور کانسٹیبل مصور شہید ہوگئے، جبکہ دو کانسٹیبل زخمی ہوئے۔

    پولیس ترجمان نے بتایا کہ مقابلے میں دو خوارج ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، آئی ڈیز اور دستی بم برآمد ہوئے۔

    اس مقابلے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی ہے۔

  • بنوں: شدت پسندوں کا پولیس پر حملہ، 2 حملہ آور ہلاک، اہلکار زخمی

    بنوں: شدت پسندوں کا پولیس پر حملہ، 2 حملہ آور ہلاک، اہلکار زخمی

    بنوں میں شدت پسندوں نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 حملہ آور ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں ٹاؤن شپ حیات روڈ پر شدت پسندوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

    بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، حملے کے وقت پولیس موبائل علاقے میں گشت پر تھی دوران گشت پولیس پر حملہ کیا گیا۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے مزید کارروائی جاری ہے۔