Tag: 2 خواتین جاں بحق

  • ملک شیک پینے سے  2 خواتین جاں بحق

    ملک شیک پینے سے 2 خواتین جاں بحق

    چنیوٹ: ملک شیک پینے سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک کی حالت غیرہونے پر فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں مضرصحت جوس پینےسے2خواتین جاں بحق ہوگئیں، ریسکیوذرائع نے بتایا کہ واقعہ نواحی عالقہ اڈا شیخن میں پیش آیا۔

    تیس سال کی کوثر نے گھرمیں ملک شیک بنائی، خود بھی پینے کے علاوہ چودہ سال کی مقدس اوراٹھائیس سال کی نگینہ کو دیا، جس کے پیتے ہی تینوں کی حالت غیرہوگئی۔

    ریسکو ون ون ٹو نے تینوں کو فوری اسپتال پہنچایا، جہاں مقدس اور نگینہ نے دم توڑ دیا جبکہ کوثر کی حالت نازک ہونے پراسے فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اسپتال ذرائع نے فوڈ پوائزنگ کو موت کی وجہ قرار دیا ہے جبکہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے ملک شیک میں کوئی زہریلی چیزگرگئی ہوگی، جس کے پیتے ہی موت واقع ہوئی۔

     

     

  • ساہیوال: ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں تصادم، 2 خواتین جاں بحق

    ساہیوال: ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں تصادم، 2 خواتین جاں بحق

    ساہیوال: صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں ہڑپہ ٹول پلازہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں تصادم ہوا، افسوس ناک حادثے میں 2 خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 24 خواتین سمیت 25 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ٹریکٹر ٹرالی میں خواتین کپاس کی چنائی کے لیے کھیت جا رہی تھیں۔

    بونیر:گاڑی کھائی میں گر گئی، 8 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بونیر میں چلندری چغرزئی میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گاڑی میں سوار افراد شادی میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا، جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل تھے۔