Tag: 2 دھماکے

  • افغانستان میں پولنگ کے دوران دھماکے اور فائرنگ سے 4 افراد زخمی، 4 ہلاک

    افغانستان میں پولنگ کے دوران دھماکے اور فائرنگ سے 4 افراد زخمی، 4 ہلاک

    کابل : افغانستان میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران کابل میں پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی جبکہ صوبہ غور میں فائرنگ کی زد میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق  افغانستان میں آج پارلیمانی انتخابات کے دوران افغان شہری خراب حالات کے باوجود ملک بھر میں حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کابل میں پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے جبکہ دوسرا دھماکا ووٹ ڈالنے والے افراد کی قطار میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں4 افراد زخمی ہوگئے۔

    افغان خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ کابل میں دھماکوں کے ساتھ ساتھ صوبہ غور میں دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کابل اور صوبہ غور میں شدت پسندوں کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد پولنگ اسٹیشنز پر تعنیات اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کرکے مزید 20 ہزار اہلکار تعینات کردئیے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دفتر خارجہ کے ترجمان نجیب دانش کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران 32 صوبوں میں 20 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

    افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دوسرا بم انٹیلی جنس آفس کی گاڑی کے نیچے نصب تھا، ابھی تک کسی نے بھی دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

    افغانستان میں عام انتخابات کے دن خوف و ہراس کی فضا، اور بم دھماکوں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی وجہ سے سیکورٹی خدشات کے باعث قندھار اور غزنی میں ایک ہفتے کے لیے پولنگ ملتوی کر دی گئی۔


    مزید پڑھیں : آئی جی قندھار پولیس کی ہلاکت، عام انتخابات ایک ہفتے کےلیے ملتوی


    یاد رہے کہ گذشتہ روز افغان حکومت نے صوبہ قندھار اور غزنی میں آج ہونے والے عام انتخابات کو پولیس کے آئی جی کی ہلاکت کے بعد ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا قندھار پولیس کے آئی جی جنرل عبدالرزاق کو ان کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل افغان صوبے ہلمند میں بم دھماکے کے نتیجے میں انتخابی امیدوار عبدالجبار سمیت 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

  • حیدرآباد: سحرش نگرریلوے ٹریک کے قریب 2 دھماکے

    حیدرآباد: سحرش نگرریلوے ٹریک کے قریب 2 دھماکے

    حیدرآباد: صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں ریلوے ٹریک پر2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں اپ اور ڈاؤن ٹریک پرگڑھے پڑگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں سحرش نگر کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر 2 دھماکے ہوئے، دھماکوں کے بعد پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے سرچنگ کا کام مکمل ہونے کے بعد ریلوے ٹریک کو کلیئرقرار دے دیا جس کے بعد ریلوے ٹریفک بحال کردی گئی۔

    ڈی ایس پی قاسم آباد کے مطابق سحرش نگرریلوے ٹریک کے قریب 2 دھماکے ہوئے لیکن پٹریوں کوکسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

    بلوچستان کےعلاقے دشت میں ریلوے ٹریک پردھماکہ

    خیال رہے کہ رواں ماہ 10 مئی کو کوئٹہ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پردھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی تھی، دھماکے سے ٹریک کا دو فٹ حصہ تباہ ہوگیا تھا۔

    بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر 2 دھماکے، 6 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2016 کو بلوچستان کے علاقے مچھ میں ریلوے ٹریک پریکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 28 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ دھماکے میں جعفر ایکسپریس کی دو بوگیوں کو نقصان بھی پہنچا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔