Tag: 2 دہشت گردگرفتار

  • سی ٹی ڈی کی گوجرانولہ میں کارروائی،2 دہشت گردگرفتار

    سی ٹی ڈی کی گوجرانولہ میں کارروائی،2 دہشت گردگرفتار

    لاہور: کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گوجرانولہ میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانولہ میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں امیر اللہ اور جاوید علی شامل ہیں،دونوں دہشت گردوں کوگوجرانوالہ بائی پاس کے قریب سےگرفتار کیاگیا۔

    ترجمان کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔گرفتار دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

    سی ٹی ڈی کی ڈی جی خان میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا کمانڈرگرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کر کے بارودی مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا تھا۔

  • سی ٹی ڈی کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی،2 دہشت گردگرفتار

    سی ٹی ڈی کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی،2 دہشت گردگرفتار

    لاہور: کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈی جی خان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے، دہشت گردوں کا ہدف ڈی جی خان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے تھے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی، خیسورہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کی فیصل آباد میں کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ رواں سال 3 فروری کو صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے سیفٹی فیوزز، 3ڈیٹو نیٹرز ، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا تھا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں عبداالسلام،مائودود چشتی، علی خان کا تعلق کلعدم تنظیم سے ہے، دہشت گردوں نے حساس اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔