Tag: 2 دہشت گرد گرفتار

  • سی ٹی ڈی اور پولیس کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی اور پولیس کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد گرفتار

    کراچی (11 اگست 2025): شہر قائد میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا اس دوران منگھوپیر سے کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج ٹی ٹی پی کے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

    اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اسلحے سمیت گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

    گرفتاردہشت گردوں میں عبدالوکیل اور اجمل شامل ہیں، دونوں گرفتار دہشت گرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان انتہائی مطلوب دہشت گرد شریف اللہ کے قریبی ساتھی ہیں، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق قلعہ عبداللہ بلوچستان سے ہے۔

    مزید پڑھیں : پولیس آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، 6 فرار

    میانوالی میں کندیاں کے علاقے میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 خطرناک دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم پر فائرنگ بھی کی۔

  • کوئٹہ : سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 2 خطرناک دہشت گرد گرفتار، ذرائع

    کوئٹہ : سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 2 خطرناک دہشت گرد گرفتار، ذرائع

    کوئٹہ : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے 2 مشتبہ  دہشت گرد حراست میں لے کر بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

    کوئٹہ سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے عبداللہ مگسی کی رپورٹ کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے سریاب کے علاقے میں کارروائی کی اور 2مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سریاب روڈ کے علاقے میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد، خودکار ہتھیار اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    دہشت گردوں کا آئندہ 72گھنٹوں میں تخریب کاری کی بڑی واردات کا منصوبہ تھا جسے ناکام بنا دیا گیا، گرفتار دہشت گردوں سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں جب کہ صوبے کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • بھارت سے تربیت یافتہ 2 دہشت گرد گرفتار،واسع جلیل اور انیس ایڈووکیٹ سے رابطوں کا انکشاف

    بھارت سے تربیت یافتہ 2 دہشت گرد گرفتار،واسع جلیل اور انیس ایڈووکیٹ سے رابطوں کا انکشاف

    کراچی: سی ٹی ڈی نے بھارت سے تربیت یافتہ دو دہشت گردوں کو میر پور خاص سے گرفتار کرلیا، ملزمان نے واسع جلیل اور انیس ایڈووکیٹ سے رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہد نے سول لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم لندن گروپ کے گرفتار دہشت گردوں نے انکشافات کئے اور کچھ ایم کیوایم لیڈرزکےنام بھی بتائےتھے، سی ٹی ڈی میرپور خاص نےاس تناظر میں اہم کارروائی کی ہے، جہاں رات گئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ بھی ملا، جس میں اینٹی ایئر کرافٹ گن سمیت دیگر اسلحہ شامل ہیں۔

    عمرشاہد نے بتایا کہ ملزمان کےمطابق بانی ایم کیو ایم کی پالیسی تھی کارکنوں کوانڈیابھیجناہے، گرفتارملزمان بھی انڈیا سےتربیت حاصل کرچکے ہیں جبکہ گرفتارافراد نے واسع جلیل ودیگر سے رابطے کا انکشاف کیا اور 2ایم کیو ایم کے بڑے لیڈر تھے، جو انڈیا لڑکے بھیجنے کی ذمہ داری رکھتے تھے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم کی اےپی ایم ایس او،اندرون سندھ کےلڑکوں کوانڈیابھیجنےکی منصوبہ بندی تھی، کچھ لڑکوں نے انڈیا کے  مختلف شہروں میں جانےاوروہاں ٹریننگ لینےکااعتراف کیا، ملزمان کامقصدبارڈرسےاسلحہ اوردیگرسامان منتقل کرناتھا ، ملزموں کوعسکری تربیت کےساتھ اونٹ چلانے کی بھی تربیت دی گئی۔

    پریس کانفرنس میں واسع جلیل پردہشت گردی کےالزامات پرمشتمل آڈیوبھی سنائی گئی ، عمرشاہد نے کہا کہ اب تک گرفتاریوں میں 2اہم نام انیس ایڈووکیٹ اور واسع جلیل سامنےآئے، انیس ایڈووکیٹ کوبلاکر تفتیش کی گئی، گرفتار ملزم نعیم نےتہران میں انیس ایڈووکیٹ سےملنےکاانکشاف کیا، انیس ایڈووکیٹ کودوبارہ بلایاجائےگا، ان کوملک چھوڑنےسےمنع کیاہے ، حقائق مزیدسامنےآئیں توچالان کیاجائے گا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ انیس ایڈووکیٹ سےمتعلق اہم ثبوت ملاہے، انیس ایڈووکیٹ کے پاس لڑکوں کوعسکری تربیت دینے کے لئے بیرون ملک بھیجنے کا ٹاسک تھا، ان کو مزیدایک سے2 روزمیں بلایاجائے گا اور جب مناسب سمجھیں گے گرفتاربھی کرلیں گے ، یہ تفتیشی افسر کی صوابدید ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ انیس ایڈووکیٹ اس وقت ملک سےباہرنہیں جاسکتے ، ان کی کچھ مشکوک بینک ٹرانزیکشنزبھی سامنےآئی ہیں، ممکن ہے کہ انیس ایڈووکیٹ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے۔

    عمرشاہد کاکہنا تھا کہ ہم واسع جلیل کووطن لانےکی بھی کوشش کررہےہیں ،، وہ اس وقت امریکامیں ہے،اس حوالےسےخط وکتابت کاسلسلہ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری ہے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ فی الوقت فاروق ستارکےلئےہمارےپاس مزیدسوالات نہیں اس لئےانہیں نہیں بلایا، ڈاکٹرفاروق ستارپرجوشکوک وشبہات تھے  ان پرسوالات ہوئےتھے، ڈاکٹرفاروق ستارکو مزید بلانے کی ضرورت فی الحال پیش نہیں آرہی۔

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

    کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان میں منصور احمد عرف بلال عرف ابراہیم عرف شیخ بھائی اور فضل غنی عرف شفیق عرف نجیب شامل ہیں۔ ملزمان سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں مطلوب ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق ٹی ٹی پی استاد اسلم گروپ سے ہے، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزم عسکری تربیت یافتہ اورمتعدد بار افغانستان جاتے رہے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزم منصور کی گرفتاری پر سندھ حکومت نے 30 لاکھ انعام رکھا تھا، ملزم منصور چمن بلوچستان اور اسپن بولدک میں روپوش رہا، ملزم جنداللہ گروپ کے کراچی کے امیر ثاقب کا قریبی ساتھی ہے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزم فضل غنی کی گرفتاری پر سندھ حکومت نے 20 لاکھ انعام رکھا تھا، ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

    کراچی میں رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے ضلع غربی میں رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھتہ وصولی میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار کیے تھے۔

  • سی ٹی ڈی کی سیالکوٹ میں کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی سیالکوٹ میں کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار

    سیالکوٹ: سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کی شناخت حافظ محمد ابوبکر اور حافظ محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں سے 410 گرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

    سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرکے دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے سیفٹی فیوز اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور تخریب کاری کا سلسلہ میں سیالکوٹ کے علاقہ حاجی پورہ میں قیام کیے ہوئے تھے۔

    کوئٹہ میں دو دہشت گردہلاک

    دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سمنگلی میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تعداد 4 تھی، 2 مارے گئے 2 فرار ہوگئے، فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی۔

  • سی ٹی ڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران بارودی سرنگ، راکٹ لانچر، دستی بم، اسلحہ برآمد برآمد ہوا تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے دہشت گرد 2015 میں پولیس پرحملے میں ملوث تھے جس میں 3 پولیس اور2 ایف سی اہلکار شہید ہوئے تھے۔


    ڈی جی خان میں پنجاب رینجرزکی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک


    خیال رہے کہ گزشتہ روز آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب رینجرز اورایلیٹ پولیس نے ڈی جی خان میں خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے تھے۔


    سی ٹی ڈی کی کرک میں کارروائی‘ 3 دہشت گرد گرفتار


    یاد رہے کہ گزشتہ سال 29 دسمبر کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے کرک میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتاردہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ ، بارود ، ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتاردہشت گردوں میں ابو بکر اور عمران شامل ہیں۔


    ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک


    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے شہرملتان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں برس 30 نومبر کو سی ٹی ڈی نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ تین فرار ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گورنربلوچستان پرحملے کی کوشش ناکام‘ 2 دہشت گرد گرفتار‘ وزیرداخلہ بلوچستان

    گورنربلوچستان پرحملے کی کوشش ناکام‘ 2 دہشت گرد گرفتار‘ وزیرداخلہ بلوچستان

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی پرحملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ڈی آئی جی کوئٹہ کے ہمراہ وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گورنر بلوچستان پرحملے کی کوشش ناکام بنادی۔

    وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے گلستان کے علاقے سے 2 دہشت گردوں محمد بشیر اور منور احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ افسران، سیاست دانوں کی فول پروف سیکورٹی کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں حاصل کررہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق اسی گروہ سے ہے جس نے اگست 2015 میں پنجاب کے وزیرداخلہ شجاح خانزادہ کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا تھا۔


    کوئٹہ میں مسلسل دوسرے روز دہشت گردی کا منصوبہ ناکام


    وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ نادرا سے کوئٹہ چرچ حملہ آوروں کی تصدیق نہیں ہوسکی جس کا مطلب ہے کہ حملہ آور غیرملکی تھے۔

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ چرچ پر حملہ کرنے والوں کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

    اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ گزشتہ روز صوبے کے چرچ نمائندگان سے میٹنگ کرکے انہیں سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔


    کوئٹہ : چرچ میں دھماکہ اور فائرنگ‘ 9 افراد جاں بحق‘ 35 زخمی


    یاد رہے کہ 17 دسمبر کو کوئٹہ میں زرغون روڈ پر چرچ میں خودکش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔