Tag: 2 دہشت گرد ہلاک

  • کراچی : سی ٹی ڈی سے مقابلہ،  دو خطرناک دہشت گرد ہلاک

    کراچی : سی ٹی ڈی سے مقابلہ، دو خطرناک دہشت گرد ہلاک

    کراچی : شہر قائد میں سی ٹی ڈی کا شیر شاہ میں دہشت گردوں سے مبینہ مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک شدگان سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے،دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عثمان اورحافظ رشید کےنام سے ہوئی ہے۔

    ،ہلاک دہشت گرد عثمان سی ٹی ڈی افسر علی رضا کے قتل میں ملوث تھا، دونوں دہشت گرد سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی آچکے ہیں

    علاوہ ازیں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے2دہشت گرد مارے گئے ہیں، زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا دوسرا دہشت گرد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، خودکش جیکٹ، دستی بم اور بال بیئرنگ برآمد ہوئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ مارے گئے ملزمان دہشت گردی کے 35 سے زائد مقدمات میں ملوث تھے، مقابلےمیں ہلاک دہشت گردوں سے ٹارگٹ لسٹ بھی ملی ہے، کیس میں ملوث مزید ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

  • پشاور : سی ٹی ڈی سے مقابلہ، 2 دہشت گرد ہلاک

    پشاور : سی ٹی ڈی سے مقابلہ، 2 دہشت گرد ہلاک

    پشاور : سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے لکی مروت میں آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے2 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

    اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ عملے نے مصدقہ اطلاعات کے بعد لکی مروت کے علاقے ڈاڈیوالہ میں کارروائی کی۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ہلاک مبینہ دہشت گرد پولیس پرحملوں، ٹارگٹ کلنگ سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔

    ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ ، ہینڈ گرنیڈز برآمد ہوئے، دہشتگردوں نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پولیس پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ سے2مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے، دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  • لکی مروت، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک، دو سپاہی شہید

    لکی مروت، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک، دو سپاہی شہید

    سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان لکی مروت میں جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو سپاہی شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہا ہے کہ لکی مروت میں فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت مارے گئے۔ سپاہی محمد افضل اور سپاہی ابرار حسین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکاخیز مواد برآمد کرلیا ہے۔ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

    دہشت گردوں کی شناخت آفتاب عرف ملنگ اور مسعود شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گرد فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

  • سیکیورٹی فورسز کا قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،2 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،2 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی جانب سے قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 2 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

    دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں اور عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ فورسز قوم کیساتھ مل کر بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں گی۔

  • بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقوں میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقوں میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں اور لکی مروت میں پولیس نے آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے خیبر پختونخوا میں بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقوں میں آپریشن کے دوران 2 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گروں سے ریموٹ کنٹرول آئی ڈی ،دستی بم،اسلحہ برآمد کیا گیا۔ہلاک دہشت گرد کےپی پولیس کو دہشت گری کے 5 واقعات میں مطلوب تھے۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے مردان پولیس نے ملحقہ پہاڑوں میں روپوش ملزمان کے خلاف آپریشن کیا تھا جس میں ہیڈ کانسٹیبل باسط کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم مارا گیا تھا۔

    مردان آپریشن: ہیڈ کانسٹیبل باسط کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم ہلاک

    مرادن پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزم قتل،رہزنی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ،دستی بم برآمد کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ 29 مئی کو خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام میں حبس بے جا میں رکھے ہوئے افراد کی بازیابی کی کوشش کے دوران ایک شہری نے اپنے ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کر دیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ مسلح شخص کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

  • ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،کرنل مجیب الرحمان شہید،  2 دہشت گرد ہلاک

    ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،کرنل مجیب الرحمان شہید، 2 دہشت گرد ہلاک

    ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر ٹانک کے قریب کارروائی کے دوران 2انتہائی مطلوب دہشت گرد مارےگئے جبکہ  کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی، فورسز نے خفیہ اطلاعات پر  ٹانک کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا، فورسز کے گھیرائو کرنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  فائرنگ کے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے  اور بڑی تعداد میں اسلحہ اورمواصلاتی آلات تحویل لے لئے۔

    ترجمان کے مطابق  آپریشن کے دوران کرنل مجیب الرحمن جام شہادت نوش کرگئے، کرنل مجیب الرحمان شہیدکاتعلق استور کے علاقے بنجی سے تھا،  شہیدنےلواحقین میں بیوہ،3بیٹےاورایک بیٹی چھوڑی ہے۔

    مزید پڑھیں : شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 2جوان شہید

    یاد رہے رواں سال جنوری کے آخر میں سیکیورٹی فورسز کی  شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک  ہوئے جبکہ 2جوان شہید ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر  کے مطابق  شہید ہونے والوں میں سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شامل تھے۔

  • نوشہرہ نظام پورکی پہاڑیوں میں پولیس آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    نوشہرہ نظام پورکی پہاڑیوں میں پولیس آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نوشہرہ نظام پورکی پہاڑیوں میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ڈی پی او منصور کے مطابق ہلاک ملزمان کے پی اوردیگراضلاع کی پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، ملزمان پر دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات بھی درج تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ 25 جون کو گل متی گروپ نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا تھا، ملزمان کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

    حیات آباد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے درالحکومت پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • سعودی عرب، سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

    سعودی عرب، سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

    ریاض: سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو دہشت گردوں گرفتار کرلیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف میں واقع ابوحدریہ کے نزدیک چار دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق چاروں دہشت گرد ملک سے بھاگنے کی کوشش کررہے تھے، چاروں دہشت گردوں میں سے تین کے نام سعودی عرب کو مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھے۔

    ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گردوں کی لاشوں کو پولیس نے تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

    واضح رہے کہ دو سال قبل سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف میں 2 دہشت گرد پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے تھے۔

    سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں مبینہ دہشت گرد پولیس کار میں فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے جنہیں سعودی سیکیورٹی فورسز نے مقابلے کے بعد ہلاک کردیا۔

  • حساس ادارے اور شکارپور پولیس کا مشترکہ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک

    حساس ادارے اور شکارپور پولیس کا مشترکہ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک

    شکارپور: وفاقی حساس ادارے اور شکارپور پولیس نے سبی کے قریب مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حساس ادارے اور شکارپور پولیس نے سبی کے قریب مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گرد عبداللہ بروہی، حفیظ پندرانی انتہائی مطلوب تھے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیہون بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ تھے، ہلاک دہشت گرد شکار پور امام بارگاہ دھماکے کے مرکزی ملزمان تھے۔

    پولیس کے مطابق مشترکہ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد فرار ہوئے جن کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تخریب کاری کا سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، ہلاک دہشت گرد حفیظ پندرانی سندھ میں کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔

    سندھ پولیس نے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا، آصف زرداری

    دوسری جانب آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا ہے، دہشت گرد ناسور ہیں، انہیں معاف نہ کیا جائے، دہشت گردوں کا خاتمہ ہمارا بنیادی مقصد ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کے ساتھیوں، سہولت کاروں کو بھی گرفت میں لایا جائے، دہشت گردی کی نرسریوں کو تباہ کیا جائے۔

    مزید پڑھیں: درگاہ لعل شہباز قلندر پر خودکش حملہ،76افراد شہید، 250 زخمی

    واضح رہے کہ دو سال قبل درگاہ لعل شہباز قلندر میں دھمال کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں 76 افراد شہید اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، شہید ہونے والوں میں 20 بچے، 9 خواتین، 45 مرد اور ایک پولیس اہلکار شامل تھے۔

  • آپریشن ردالفساد ، بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی ، 2 دہشت گرد ہلاک

    آپریشن ردالفساد ، بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی ، 2 دہشت گرد ہلاک

    قلات : آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے قلات،خاران میواند میں مشتبہ ٹھکانوں پرکارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ بارود برآمد ہوا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں جاری ہے، آپریشن رد الفساد کےتحت ایف سی بلوچستان نے قلات،خاران اورمائی وند میں مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائی کی، آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمدہوا، ہتھیاروں میں سب مشین گنیں،گرنیڈ،مائنز،آر پی جی سیون راکٹ شامل ہیں جبکہ مواصلاتی آلات بھی برآمد کئے گئے۔

    یاد رہے چند روز قبل سیکورٹی فورسز نے لورالائی میں ایف سی کے تربیتی مرکز کے رہائشی علاقے پر حملے کی کوشش نا کام بنا دی تھی، جس میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 اہل کار شہید ہو گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : لورالائی: ایف سی ٹریننگ سینٹر پر حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

    شہید ہونے والے جوانوں میں صوبیدار میجر منور، حولدار اقبال، حولدار بلال اور سپاہی نقشب شامل ہیں۔

    اس سے قبل ستمبر میں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا  تھا، جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی اور  داعش کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے تھے ۔

    واضح رہے کہ ماضی میں بلوچستان  میں کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے جب کہ ایف سی متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرچکی ہے۔