Tag: 2 روزہ دورے

  • ترک وزیرِاعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    ترک وزیرِاعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد: ترک وزیرِاعظم احمد اوغلو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

    ترک وزیرِاعظم اپنے دورے میں وزیرِاعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی مسائل اور بین الاقوامی مسائل پر بھی بات چیت کی جائے گی، ترِک وزیراعظم کے وفد میں اہم کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔

    اسلام آباد میں دونوں وزرائے اعظم کی قیادت میں ترک پاکستان اسٹریٹجیک کونسل کا چوتھا اجلاس بھی ہوگا۔

    دو روزہ دورے کے دوران پاک ترک مشترکہ ورکنگ گروپس کے چھ اجلاس بھی ہونگے، جن میں معاشی ،تجارتی ،توانائی ،مواصلات ،تعلیم ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں معاہدے ہونے کا امکان ہے۔

    ترجمان کے مطابق صدرِمملکت ممنون حسین ترک وزیرِاعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ جبکہ وزیرِاعظم نوازشریف ظہرانہ دینگے۔

  • جان کیری 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

    جان کیری 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

    واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے ۔

    امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری وزیرِاعظم نواز شریف کے ساتھ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق جان کیری پاکستانی قیادت سے اسٹرٹیجک مذاکرات میں پاک، افغان تعلقات اور بھارت کےساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

    مذاکرات میں پاک امریكا وركنگ گروپ كے نتائج كے حوالے سے غور كیا جائے گا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط كرنے كے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما کا اسی ماہ دورۂ پاکستان کا امکان ہے، امریکی صدر چھبیس جنوری کو بھارت کے یومِ جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کیلئے ہندوستان آئیں گے۔

    امریکی صدر بارک اوبامہ کے دورۂ پاکستان کا امکان پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کئے گئے انتہائی اقدام کے بعد پیدا ہوا ہے، بارک اوبامہ کی پاکستان آمد میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے دورۂ امریکہ کا دخل بھی بتایا جاتا ہے۔

    امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کے دورۂ پاکستان میں اوباما کے دورے کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔

    امریکی صدر چھبیس جنوری کو ہونےو الے بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارت پہنچیں گے