Tag: 2 سالہ بچہ

  • 2 سالہ بچے کے ہاتھ سے گولی چل گئی، والد ہلاک

    2 سالہ بچے کے ہاتھ سے گولی چل گئی، والد ہلاک

    جارجیا میں ایک 2 سالہ بچے نے کھیلتے کھیلتے گولی چلا دی جو والد کو جا لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    یہ اندوہناک واقعہ جارجیا کے جونز کاؤنٹی میں پیش آیا، پولیس کے مطابق گھر میں موجود بندوق کسی طرح سے 2 سالہ بچے کے ہاتھ لگ گئی۔

    بندوق لوڈڈ تھی جو بچے کے ہاتھ سے چل گئی اور قریب موجود باپ کو جا لگی، گولی 28 سالہ والد کی پشت میں لگی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور دیکھا جارہا ہے کہ آیا گھر میں موجود ہتھیار لائسنس یافتہ تھا یا نہیں۔

    پڑوسیوں نے مذکورہ شخص کی اچانک موت پر نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ 28 سالہ شخص خوش مزاج اور دوستانہ شخصیت کا حامل تھا اور اس کے پڑوسیوں سے بہترین تعلقات تھے۔

  • نظر ہٹتے ہی بچہ اغوا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    نظر ہٹتے ہی بچہ اغوا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں 2 سالہ بچے کو پاس ہی موجود دادی کی نظر بچا کر اغوا کرلیا گیا۔

    یہ افسوسناک واقعہ ڈربن کی ایک سپر مارکیٹ میں پیش آیا، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اغوا کار کوئی اور نہیں بلکہ مارکیٹ کا سیکیورٹی گارڈ تھا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دادی 2 سالہ بچے کے بالکل قریب ہی کھڑی ہیں تاہم ان کی نظر دوسری طرف ہے۔ یونیفارم میں ملبوس سیکیورٹی گارڈعام سے انداز میں چلتا ہوا آتا ہے اور بچے کے پاس رک کر اسے بہلانے کے بعد گود میں اٹھا کر چلتا بنتا ہے۔

    دادی کافی دیر بعد پلٹ کر دیکھتی ہیں اور پوتے کو غائب پا کر چلانا شروع کردیتی ہیں۔ اس دوران وہ باہر کی جانب جاتی ہیں اور انہیں گارڈ کی گود میں اپنا پوتا دکھائیدے جاتا ہے جس کے بعد وہ اسے جھپٹ کر واپس لے لیتی ہیں۔

    اس دوران مارکیٹ انتظامیہ نے پولیس کو بھی اطلاع دے دی جس نے فوراً موقع پر پہنچ کر گارڈ کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فی الوقت ملزم کے عزائم نامعلوم ہیں کہ اس نے بچے کو اغوا کیوں کیا۔

    پولیس نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ کرسمس میں رش کے باعث باہر جاتے ہوئے اپنے بچوں پر کڑی نگاہ رکھیں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جاسکے۔