Tag: 2 سالہ بیٹے

  • جِن (بھوت) کا بچہ کہہ کر خاتون نے 2 سالہ بیٹے کو نہر میں پھینک دیا!

    جِن (بھوت) کا بچہ کہہ کر خاتون نے 2 سالہ بیٹے کو نہر میں پھینک دیا!

    اولاد ماں کے لیے جان سے بھی بڑھ کر ہوتی ہے لیکن ایک خاتون نے توہم پرستی کی تقلید کرتے ہوئے اپنے 2 سالہ بیٹے کو بھوت کا بچہ سمجھ کر نہر میں پھینک دیا۔

    جادو ٹونا اور توہم پرستی بھارتی معاشرے میں اتنا عام ہے کہ اس پر خون کے رشتے بھی گنوا دیے جاتے ہیں جیسا کہ ایک خاتون نے اپنے دو سالہ بیٹے کو بھوت (جِن) کا بچہ سمجھتے ہوئے نہر میں پھینک دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہریانہ کے علاقہ فرید آبھاد میں پیش آیا جہاں ایک مذہبی جوتشی کے زیر اثر خاتون نے اپنے دو سالہ بیٹے کو نہر میں پھینک کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون نے سرعام اپنے بچے کو نہر میں پھینکا۔ جس کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور عورت کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی جب کہ غوطہ خوروں نے لاش نہر سے نکال کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

    پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کا نام میگھا ہے اور وہ ایک گھریلو خاتون ہے۔ میگھا تین روز قبل اپنے دو سالہ بیٹے کے ساتھ گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی اور آج اطلاع ملی کہ اس نے اپنے بچے کونہر میں پھینک دیا ہے۔

    پولیس نے عینی شاہد ایک خاتون کے حوالے سے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہی تھی کہ اس نے ملزمہ کو بچہ گود میں لیے نہر کے کنارے کھڑے دیکھا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اس نے اچانک بچہ نہر میں پھینک دیا۔

    عینی شاہد کے مطابق ملزمہ کا کہنا تھا کہ بچہ نہر میں پھینکنے کے بعد پہلے میگھا نے کہا کہ وہ انسانی نہیں بلکہ جِن کا بچہ ہے، تاہم بعد میں وہ اس بیان سے مُکر گئی۔

    مذکورہ خاتون کا شوہر کپل لوکر ایک پرائیوٹ کمپنی میں ملازم ہے اور اس کے مطابق اس کی بیوی ذہنی طور پر پریشان ہے اور کافی عرصہ سے زیر علاج ہے۔

  • ماں کی لاپروائی نے 2 سالہ بیٹے کی جان لے لی

    ماں کی لاپروائی نے 2 سالہ بیٹے کی جان لے لی

    ڈسکہ میں ماں کی لاپروائی نے دو سالہ بیٹے کی جان لے لی، ابراہیم بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ڈسکہ میں 2 سالہ بچہ بارش کے پانی میں ڈوب گیا، پولیس نے واقعے کے بعد ماں اور رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    بمباں والا پولیس کے مطابق بچے کی ماں اپنے رشتہ داروں سے ملنے گوجرانوالہ سے آئی تھی، خواتین کی گفتگو کے دوران بچہ گھر سے باہر نکل گیا اور بارش کے پانی میں ڈوب گیا۔

    پولیس نے بچے کی موت کا مقدمہ ماں اور اسکے رشتہ داروں کے خلاف د رج کرلیا، لیکن نازک صورتحال کی وجہ سے پولیس نے ایف آئی آر کے باوجود کسی کوحراست میں لینے سے گریز کیا۔