Tag: 2 شہید

  • حق واپسی مارچ پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ، 2 فلسطینی شہید

    حق واپسی مارچ پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ، 2 فلسطینی شہید

    غزہ : فلسطینیوں کی جانب سے حق واپسی تحریک 19 ویں جمعے بھی جاری رہی، جس پر صیہونی فوجیوں کی بے دریغ فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ 220 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی ریاست کے خلاف غزہ کی پٹی پر احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینوں پر اسرائیلی فوجیوں کی برائے راست فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں شہری زخمی ہوگئے۔

    فلسطینی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 19 ویں جمعے بھی حق واپسی احتجاجی مارچ کا انعقاد غزہ کی پٹی پر اسرائیلی سرحد کے قریب کیا گیا تھا جس پر صیہونی فوجیوں کی بے دریغ فائرنگ کی۔

    فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں 25 سالہ احمد یحیٰی عطا اللہ یاغی اور  15 سالہ معیز السوری شامل ہے جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 90 فلسطینی اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بنے تھے۔

    اشرف القدرہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ اور شیلنگ کے نتییجے میں شہید ہونے والے نہتے فلسطینوں کی تعداد 150 سے تجاوز کرچکی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 50 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا کہ جبکہ 70 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کردی گئی تھی۔ اشرف القدرہ نے بتایا کہ 3 افراد حالت تشویش ناک ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ھانیہ سمیت دیگر سیاسی کارکنان نے بھی شرکت کی تھی۔

    دوسری جانب فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج اور غزہ کی جہادی تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر مشاورت کا امکان ہے، اسی لیے حماس کی اعلیٰ قیادت غزہ میں موجود ہے۔

    خیال رہے کہ ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ حماس کی تمام اعلیٰ قیادت غزہ میں موجود ہے، تاہم اسرائیل نے کسی بھی قسم کا حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں قابض اسرائیلی فورسز نے نماز جمعہ کے بعد مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا تھا، اسرائیلی فورسز اور  نمازیوں میں جھڑپوں کے دوران 15 افراد زخمی ہوئے تھے، نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ، پیلٹ گن سے فارنگ کی گئی تھی۔

  • اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 2 شہید درجنوں زخمی

    اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 2 شہید درجنوں زخمی

    یروشلم : اسرائیل نے فلسطین میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں جس کے باعث جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے.

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ فلسطین کے علاقے یونس خان میں پیش آیا جہاں فلسطینی امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے خلاف مظاہر کر رہے تھے کہ قابض اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر براہ راست گولیاں برسا دیں.

    جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو افراد کی شہادت کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے جنہیں گولیاں لگنے اور آنسو گیس شیل کے باعث زخم آئے ہیں اور جن میں چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے.

    بعد طاقت کے نشے میں بدمست غاصب اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے شروع کر دیئے ہیں اور مقبوضہ فلسطین کے مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہانے لگا ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اعلان کے اگلے ہی روز اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کی پٹی پر بموں کی برسات کر دی جس سے اب تک 2فلسطینی شہید اور معصوم بچوں اور خواتین سمیت سینکڑوں شدید زخمی ہو چکے ہیں.

     


     اسی سے متعلق : امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا


    خیال رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کیے جانے کے فیصلے کو حمایت سمجھتے ہوئے اسرائیل فوج نے نہتے فلسطینیوں پر تشدد کا بازار مزید گرم کردیا ہے اور ریڈ کراس کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اعلان کے بعد سے اسرائیلی فوج نے مجموعی طور پر 767 فلسطینیوں کو شدید زخمی اور 7 کو شہید کرچکی ہے.