Tag: 2 مئی

  • وزیر اعظم عمران خان 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیر اعظم عمران خان 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان 2مئی کو مہمندڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے، تقریب میں شرکت کے لئے دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی تقریب سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مہمند ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ڈیم کا سنگ بنیاد 2مئی کو رکھا جائے گا، جس کے لئے دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان اس تاریخ ساز منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ وفاقی وزرا ، چیئرمین واپڈا ، چیف منسٹر کے پی شریک ہوں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا تھا مہمندڈیم کاٹھیکہ ایوارڈ ہوگیا، جلدسنگ بنیادرکھا جائے گا، جسٹس(ر)ثاقب نثارکومہمندڈیم سنگ بنیادپربلائیں گے ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکاڈیم کےلیےبہت اچھاکرداررہا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم جلد مہمندڈیم کی تعمیر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے،فیصل واوڈا

    واضح رہے کہ مہمند ڈیم ضلع مہمند میں دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس سے 5 کلومیٹر اپ سٹریم تعمیر کیا جا رہا ہے،700 فٹ بلنڈ ڈیم میں 1.293 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا،مہمند ڈیم کی تعمیر نومبر 2024 میں مکمل ہو گی۔

    خیال رہے 6 جولائی 2018 کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

    جس کے بعد دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے کھولے جانے والے فنڈز میں پاکستانیوں کی جانب سے عطیات دینے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اور اب تک ڈیم فنڈ میں 10 ارب سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔

  • ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 مئی سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگا

    ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 مئی سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگا

    اسلام آباد : ملک بھرکے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دومئی سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگا، جس کے تحت انیس اشیائے خوردو نوش پرسبسڈی دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق روزے داروں کیلئے خوشخبری، ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دومئی سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہورہا ہے، رمضان ریلیف پیکج کے تحت انیس اشیائے خوردو نوش پرسبسڈی دی جائے گی۔

    یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چینی پرپانچ اور آٹے پرچارروپےفی کلو تک سبسڈی ملے گی جبکہ گھی پر پندرہ اورآئل پر دس روپےفی کلوسستا ہوگا۔

    رمضان ریلیف پیکج کے تحت چنے کی دال پر بیس روپے، مونگ کی دال پر پندرہ اور ماش کی دال پر دس روپے سبسڈی دی جائے گی جبکہ سفید چنے پر پچیس، بیسن پر بیس اور کھجور پر تیس روپے کلو سبسڈی ملے گی۔

    مزید پڑھیں :  2 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری

    اعلامیے کے مطابق باسمتی،سیلا اور ٹوٹا چاول پرپندرہ روپے، مشروبات کی پندرہ سوملی لٹربوتل پرپندرہ روپے سبسڈی دی جائے گی۔

    یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ چائےکی پتی پرفی کلوپچاس اوردودھ پرفی لٹرپندرہ روپے اور تمام مصالحہ جات پر دس فیصدتک سبسڈی ملے گی۔

    یاد رہے  وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دی تھی اور کہا گیا تھا  یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان میں 4 سے50 روپے تک ریلیف ملے گا۔

    خیال رہے کہ رمضان المبارک 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلاک کمیٹی نے 5 مئی بروز اتوار اجلاس طلب کیا ہے، محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند تیس شعبان یعنی 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور پہلا روزہ سات مئی بروز منگل ہوگا۔