Tag: 2 مزدور جاں بحق

  • لاہور: کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق‘ 3 زخمی

    لاہور: کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق‘ 3 زخمی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں زیرتعمیرعمارت میں کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں زیرتعمیر عمارت کا لینٹر ڈالتے ہوئے تعمیراتی مشین بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

    افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت غلام رسول اور اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع اوکاڑہ کے رہائشی ہیں۔

    لاہور: بیکری میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ رواں سال 3 اپریل کو لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن کی برکت مارکیٹ کی بیکری میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍفیصل آباد میں کرنٹ لگنےسے2 طالب علم جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 29 اگست کو صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ہاسٹل میں مقیم نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے دو طالب علم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لاہور میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے2 افراد جاں بحق

    لاہور میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے2 افراد جاں بحق

    لاہور: رائیونڈ روڈ پر نجی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ملبے تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں رائیونڈ روڈ پر واقع ایک نجی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

    فیکٹری میں زخمی ہونے والے مزدوروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ ایک مزدور کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    ریسکیوحکام کےمطابق رائیونڈ میں ہونے والے تبلیغی اجتماع کی وجہ سے گاڑیوں کو جائے حادثہ پر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم متبادل راستے کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیاہے۔

    مزید پڑھیں:لاہور فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 3مزدور جاں بحق

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں میں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے باعث چھت مزدوروں پر گرنے سے3 مزدورجاں بحق ہوگئےتھے۔