Tag: 2 مسافر طیارے

  • امریکا کے سیاٹل ایئرپورٹ پر 2 مسافر طیارے  ٹکرا گئے، ویڈیو وائرل

    امریکا کے سیاٹل ایئرپورٹ پر 2 مسافر طیارے ٹکرا گئے، ویڈیو وائرل

    واشنگٹن : امریکا کے سیاٹل ایئر پورٹ پر 2 مسافر طیارے ٹکرا گئے تاہم حادثے میں مسافرمحفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں دو مسافر طیارے خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئے ، امریکا کے سیاٹل ایئرپورٹ پر 2 مسافر طیارے ٹکرا گئے۔

    جاپان ایئرلائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے پر ڈیلٹا ایئر لائن کے طیارے سے ٹکرا گیا تاہم حادثے میں مسافرمحفوظ رہے۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ طیارے کے ونگز آپس میں ٹکرائے تاہم ڈیلٹا ائیر لائن 142 مسافروں کو دوسرے طیارے میں منتقل کردیاگیا ہے اور فیڈرل ایویئشن اتھارٹی نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

    یاد رہے 3 روز قبل جارج بش انٹرکانٹی نینٹل ہوائی اڈے پر ہیوسٹن سے نیویارک جانے والی یونائیٹڈ ائیرلائن کی پرواز کے انجن میں ٹیک آف کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم آگ لگنے پر طیارے کو ٹیک آف سے روک کر مسافروں کو نکال لیا گیا تھا، طیارے میں عملے کے پانچ ارکان سمیت ایک سو چارمسافر سوار تھے۔

    مزید پڑھیں : امریکا میں ایک اور مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    ایک ہفتے قبل واشنگٹن ڈی سی میں امریکی ائیرلائن کا طیارے فضا میں ملٹری ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکر کر سمندر میں جاگرا تھا، جس کے نتیجے میں تمام 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    بعد ازاں امریکی ریاست پنسلونیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک اور طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں ایک بچہ اور پانچ دیگر افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر 2 مسافر طیارے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

    کراچی ایئرپورٹ پر 2 مسافر طیارے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

    کراچی : کراچی ایئرپورٹ پر 2 مسافر طیارے لینڈنگ کے دوران ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر 2 طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے، ذرائع نے بتایا کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے حادثہ ہوسکتا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں طیارے لینڈنگ کیلئے اپروچ پر تھے، ایک فلائٹ مخالف سمت سے لینڈ کر رہی تھی۔

    ذرائع نے بتایا کہ دونوں کپتانوں نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو ٹکرانے سے بچایا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور تحقیقات شروع کردیں۔

    ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جارہی ہے، جو بھی ملوث پایا گیا کارروائی ہوگی۔

  • 2 مسافر طیارے آمنے سامنے ، خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

    2 مسافر طیارے آمنے سامنے ، خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

    کراچی : کراچی کی فضاء میں دو مسافر طیارے خو فناک حا دثہ سے بال بال بچ گئے، دو نوں پائلٹس نے حاضر دما غی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو حادثہ سے بچایا۔

    تفصیلات کے مطابق ائیر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت سے پی آئی اے اور غیر ملکی ائیر لا ئن طیا رے آمنے سا منے آگئے تاہم دونوں پائلٹس نے طیاروں کو کسی بڑے حادثے سے بچالیا۔

    پی آئی اے کی پرواز اسلا م آباد سے کراچی آرہی تھی جبکہ غیر ملکی ائیر لائن کی پر واز دہلی ریجن جاتے ہوئے نواب شاہ سے گزر رہی تھی۔

    اس دوران پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے لیے بلندی سے نیچے آرہی تھی اور طیارہ 40 ہزار فٹ بلندی پر تھا اور غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز 35 ہزار فٹ بلندی کی پر ٹرازٹ ٹریفک پر تھی، دونو ں طیارے در میان فاصلہ پا نچ میل سے انتہائی کم رہ گیا تھا۔

    پی آئی اے بوئنگ 777 میں موجود TACAS سسٹم فعال ہو گیا تھا تاہم دونو ں کپتانو ں حا ضر دماغی کا مظاہرہ کر تے ہوئے دونوں طیاروں کو بچایا، پی آئی اے کا کپتان اپنے جہاز کو تیزی سے نیچے کی طرف لے گیا جبکہ دوسرا کپتان اپنے طیارے کو تیزی سے چار ہزار فٹ بلندی پر لے گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے نے واقع کا نو ٹس لے لیا اور مبینہ طور پر غفلت کا مظاہرہ کر نے والے اس وقت ڈیوٹی پر مو جود ائیر ٹریفک کنٹرولر کو معطل کر دیا جبکہ تینوں اے ٹی سی کو SOLO ڈیو ٹی سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

    ذرئع کا کہنا تھا کہ تینوں ائیر ٹریفک کنٹرولر کے خلا ف تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں، دونو ں طیاروں کے آمنے سا منے آنے کا واقع گزشتہ دنوں پیش آیا تھا۔