Tag: 2 مغوی بازیاب

  • شکارپور: کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن، 2 مغوی بازیاب

    شکارپور: کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن، 2 مغوی بازیاب

    شکارپور میں پولیس کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران پولیس نے دو مغویوں کو بازیاب کرالیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 روز قبل اغوا کئے گئے 2 مغوی بھائیوں کوبازیاب کرالیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ شکارپور میں کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں آپریشن کے دوران دو مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بازیاب دونوں افراد شفیق انجم جٹ اور اظہر اعوان کا تعلق سرگودھا سے ہے، شفیق انجم جٹ کو سستی گاڑی کا جھانسہ دے کر اغوا کیا گیا تھا۔

    لاہور: اسموگ میں کمی کے بعد کاروباری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

    پولیس کے مطابق اظہر اعوان کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا تھا، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

  • کراچی: رینجرز کی سہراب گوٹھ میں کارروائی،2 مغوی بازیاب

    کراچی: رینجرز کی سہراب گوٹھ میں کارروائی،2 مغوی بازیاب

    کراچی : سہراب گوٹھ میں رینجرز اسپیشل ٹاسک سیل نے کارروائی کرتے ہوئے دو اغواء کاروں کو گرفتار کرکے دو مغویوں کو بازیاب کرالیا ہے۔

    ترجمانِ رینجرز کے مطابق چند روز قبل احمد اور قاسم کو نارتھ کراچی اور سخی حسن کے علاقوں سے اغواء کیا گیا تھا، جن کی رہائی کے بدلے اغواء کار اہل خانہ سے فی مغوی بیس لاکھ تاوان طلب کررہے تھے۔

    رینجرز کے اسپیشل ٹاسک سیل نے خفیہ اطلاع پر سہراب گوٹھ کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دونوں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو اغواء کاروں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔

    اغواء کاروں کے قبضے سے اسلحہ اور مغوی کی گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔

    مغوی احمد کو سخی حسن سے جبکہ قاسم کو نارتھ کراچی صنعتی ایریا سے اغواء کیا گیا تھا۔