Tag: 2 ملزمان

  • فون سمز کے غیر قانونی استعمال میں ملوث 2 ملزمان کو 4 سال قید کی سزا

    فون سمز کے غیر قانونی استعمال میں ملوث 2 ملزمان کو 4 سال قید کی سزا

    فیصل آباد: فون سمز کے غیر قانونی استعمال میں ملوث 2 ملزمان کو 4 سال قید اور 4 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ سزا سنادی گئی۔

    تصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کی جانب سے بتایا گیا کہ فون سمز کےغیرقانونی استعمال میں ملوث 2 ملزمان کو سزا سنادی گئی۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ سینئر سول جج کرمنل نےملزمان عاصم اور علی رضا کو فی کس 4سال قید اور 4 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ ی سزا سنائی۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کہا کہ ملزم حساس ادارے اور بینک افسر بن کر شہریوں کو کال کرتے تھے اور شہریوں کو ہراساں کر کےبینک اکاؤنٹ لیکر لاکھوں روپے لوٹے۔

    ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف سائبر کرائم میں 2020میں مقدمہ درج ہوا۔

  • 9 مئی کیسز:  بانی پی ٹی آئی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے 2 ملزمان اعترافی بیان سے مکر گئے

    9 مئی کیسز: بانی پی ٹی آئی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے 2 ملزمان اعترافی بیان سے مکر گئے

    راولپنڈی : 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے 2 ملزمان اعترافی بیان سے منحرف ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی کیسز میں دو گواہوں نے عدالت میں درخواست جمع کرا دی۔

    سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اورعمرتنویر بٹ نےدرخواست جمع کرائی، جس میں کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن کر ایسا بیان کسی مجسٹریٹ کےسامنے یا تحریری نہیں دیا۔

    جس کے بعد انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے درخواست کوریکارڈکا حصہ بنا لیا ہے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں واثق قیوم عباسی نے کہا کہ مجھ سے منسوب ایک سوچونسٹھ کا بیان بالکل جھوٹ ہے، دس بار کہوں اس سے میرا کچھ لینا دینا نہیں،جس سیاست میں بانی پی ٹی آئی نہیں وہ سیاست کسی کام کی نہیں۔

    عمر تنویر بٹ کا کہنا تھا کہ ایسے کسی بیان سے ان کاکوئی تعلق نہیں۔

    پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک کی میڈیاسےگفتگو میں کہا کہ اڈیالہ جیل میں 9مئی کے 14 مقدمات کی سماعت ہوئی، آج وکلا کو اڈیالہ جیل کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، عدالت جیل انتظامیہ کے رویے پر تفصیلی آرڈر جاری کرے گی، وکیل محمد فیصل ملک

    وکیل کا کہنا تھا کہ 9مئی  کے مقدمات میں اہم پیشرفت یہ ہے 2 ملزمان اعترافی بیان سے منحرف ہوئے،واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ نے 164کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا، ہم نے عدالت میں درخواست دی ہے جسے عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا، وکیل محمد فیص

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر فراڈ کرنیوالے 2 ملزمان عوام کے ہتھے چڑھ گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر فراڈ کرنیوالے 2 ملزمان عوام کے ہتھے چڑھ گئے

    پیرمحل :وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر سولر اسکیم میں فراڈ کرنیوالے 2 ملزمان عوام کے ہتھے چڑھ گئے، جعلسازوں نے فی فارم کے 300 روپے بٹورے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر فراڈ کرنیوالے 2 ملزمان کو عوام نے پکڑ لیا، ملزمان نے وزیراعلیٰ سولر اسکیم کے نام پر لوگوں کی رجسٹریشن شروع کی۔

    پولیس نے بتایا کہ جعلسازوں نے اعلانات کراکرلوگوں سےہزاروں روپے لوٹ لئے اور شہریوں سے جعلی پنجاب بینک کے فی فارم کے 300روپے بٹورے۔

    یاد رہے پنجاب حکومت نے ماہانہ 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے 50 ہزار مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

    صارفین کا ڈیٹا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کو مہیا کیا جائےگا اور این ٹی سی تصدیق کے بعد اہل صارفین کا ڈیٹا پی آئی ٹی بی کو بھی فراہم کرے گا، پی آئی ٹی بی سے جاری حتمی لسٹیں ضلعی انتظامیہ کو بھیجی جائیں گی۔

    مفت سولر سسٹم فراہمی کے منصوبے پر 10 ارب روپے لاگت آئے گی۔ سولر سسٹم اور انسٹالیشن کا 100 فیصد خرچہ پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔

  • مروہ زیادتی وقتل کیس :  2  ملزمان نے بچی سے زیادتی و قتل کا اعتراف کر لیا

    مروہ زیادتی وقتل کیس : 2 ملزمان نے بچی سے زیادتی و قتل کا اعتراف کر لیا

    کراچی : مروہ زیادتی وقتل کیس میں گرفتار2ملزمان نے بچی سےزیادتی وقتل کا اعتراف کر لیا، ملزم فیض عرف فیضو مقتولہ کے گھرکے قریب رہتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میں مروہ زیادتی وقتل کیس کی سماعت ہوئی ، پولیس نےدوران تفتیش ملزمان کااعترافی بیان و تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار2ملزمان نےبچی سےزیادتی وقتل کا اعتراف کر لیا ہے ، ملزم فیض عرف فیضو مقتولہ کے گھرکے قریب رہتا تھا۔

    فیض عرف فیضو نے اعترافی بیان میں کہا کہ میں نےاورمیرےساتھی عبداللہ نےبچی کواغواکیا، اغواکےبعدمروہ کو اپنے گھر لاکرباری باری زیادتی کا نشانہ بنایا، زیادتی کی وجہ سےمروہ کی موت ہوئی، جس کے بعد مروہ کی لاش کو کپڑے میں لپیٹ کرکچراکنڈی میں پھینک دیا۔

    اس سے قبل مروہ قتل کیس میں ولیس نے 3ملزمان نواز، فیض اور عبداللہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا تھا ، جہاں عدالت نے ملزمان کو 26 ستمبر تک جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالےکردیا۔

    پولیس نےملزم رب نوازکوبےگناہ قرار دیا ،تفتیشی افسر نے کہا ملزم رب نواز کےخلاف شواہدنہیں ملے،رہاکردیاگیاہے، ملزم کی رہائی پر جوڈیشل مجسٹریٹ کو رپورٹ پیش کریں گے تاہم سرکاری وکیل کی جانب سے ملزم رب نواز کی رہائی پر اعتراض اٹھایا۔

    یاد رہے کہ پی آئی بی کالونی کی رہائشی 5 سالہ بچی شام کے وقت اپنے گھر سے بسکٹ لینے نکلی تھی، جسے اغوا کیا گیا، اہل خانہ نے گمشدگی کے خلاف مقدمہ درج کرایا مگر پولیس بچی کو تلاش کرنے میں ناکام رہی۔

    درندہ صفت مجرم نے مروہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا اور سوختہ لاش کو کراچی کے علاقے سبزی منڈی میں واقع کچرے سے بھرے خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ’جسٹس فار مروہ‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    پولیس نے اس کیس میں اب تک 15 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جبکہ لاش ملنے والے مقام سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے اُس کا ڈی این اے سیمپل ٹیسٹ کے لیے بھیجا تھا

  • زہرہ شاہد قتل کیس، گرفتار مزید 2 ملزمان پر فردِ جرم عائد

    زہرہ شاہد قتل کیس، گرفتار مزید 2 ملزمان پر فردِ جرم عائد

    کراچی: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تحریکِ انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں گرفتار مزید 2 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

    پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں گرفتار ملزمان عرفان عرف لمبا اور کلیم کو پیش کیا، جن پر عدالت نے فرد جرم عائد کردی تاہم عدالتی فیصلے کے بعد ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

    جس کے بعد عدالت نے کیس کے گواہان کو یکم جون کو طلب کرلیا۔

    اس سے قبل زہرہ شاہد قتل کیس میں گرفتار ملزمان راشد عرف ٹیلر، زاہد عباس زیدی سمیت دیگر پر پہلے ہی فرد جرم عائد ہوچکی ہے، جس کے بعد انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے مزید 2 مجرموں پر فرد جرم عائد کی گئی۔