نارووال: خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے 2ملزمان نہرپٹری کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زیرحراست ملزم زبیر اور ماجد کو ریکوری کیلئے لے جایاجا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے، زیرحراست ملزمان خواتین کی نازیباویڈیو بناکرانہیں بلیک کرتے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے ساتھی موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جن کی گرفتای کے لئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔
کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار، پارہ مزید بڑھنے کا امکان
دوسری جانب نارتھ کراچی 4 کے چورنگی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو حراست میں لے لیا۔