Tag: 2 نوجوان شہید

  • مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 نوجوان شہید

    بھارتی قابض فورسز نے ضلع بارہ مولہ میں 2 کشمیری نوجوان شہید کردئیے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بارہ مولہ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں شاکر مجید نجار اور حنان احمد کو ضلع کے علاقے کریری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

    مقامی لوگوں نے کی ایم ایس  کو بتایا کہ شوپیاں ضلع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو فوجیوں نے ایک فرضی مقابلے میں شہید کیا۔

    مقبوضہ علاقے کے انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے نوجوانوں کے قتل کا جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں عسکریت پسند قرار دیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سے مقبوضہ علاقے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد چار ہو گئی۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع کپواڑہ کے علاقے مژھل میں اسی طرح کی کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ، 2 کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ، 2 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقےاننت ناگ میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بارپھربے نقاب کردیا اور انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والے بی بی سی اوروائس آف امریکا کی جانبداری اور مجرمانہ خاموشی کا پول بھی کھول دیا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیرپرمسلط کالے قانون جموں وکشمیرپبلک سیفٹی ایکٹ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بے نقاب کرنے میں رکاوٹ قرار دیا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔