Tag: 2 پائلٹ ہلاک

  • بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، 2 پائلٹ ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، 2 پائلٹ ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے ضلع میدک میں آج ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں بھارتی فضائیہ کے دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

    ایئر فورس نے بتایا کہ ہوائی جہاز نے حیدرآباد میں ایئر فورس اکیڈمی سے معمول کی تربیت کے لیے اڑان بھری تھی جب یہ حادثہ پیش آیا، طیارے کے گرنے کے وقت ایک ٹرینر اور ایک ٹرینی پائلٹ اس کے اندر موجود تھے وہ دونوں ہلاک ہو گئے ہیں۔

    بھارتی ایئر فورس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے دوسری جانب وزیر دفاع نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

  • بھارت میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

    بھارت میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

    نئی دہلی: بھارت میں ایک اور تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 2 ٹرینی پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق تربیتی طیارہ زرعی میدان میں گر کر تباہ ہوا، طیارہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

    ہلاک ہونے والے ایک پائلٹ کی شناخت پرکاش وشال کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسری خاتون پائلٹ کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

    واضح رہے کہ 27 ستمبر کو بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر بھوٹان میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

    ہیلی کاپٹر میں بھارتی آرمی ایوی ایشن کورپس کے لیفٹیننٹ کرنل اور بھوٹانی فوج کا کیپٹن سوار تھے۔

    یاد رہے کہ 25 ستمبر کو بھی بھارتی ایئرفورس کا طیارہ گوالیار ایئربیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، طیارے میں سوار دونوں پائلٹ باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے جوانوں نے رواں برس 27 فروری کو بھارتی ایئرفورس کا ایک مگ 21 اور ایس یو 30 جنگی طیارے مار گرائے تھے۔

  • بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

    بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر بھوٹان میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران بھوٹان میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر بھارتی وقت کے مطابق ایک بجے بھوٹان میں یونگ پھلا کے مقام کے قریب حادثے کا شکار ہوا، ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش سے یونگ پھلا کی جانب اڑان بھر رہا تھا۔

    ہیلی کاپٹر میں بھارتی آرمی ایوی ایشن کورپس کے لیفٹیننٹ کرنل اور بھوٹانی فوج کا کیپٹن سوار تھے۔

    مزید پڑھیں: بھارت کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ

    رپورٹ کے مطابق بھوٹانی پائلٹس 2014 سے بھارتی فوج کے ساتھ تربیت حاصل کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل بھی بھارتی ایئرفورس کا طیارہ گوالیار ایئربیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، طیارے میں سوار دونوں پائلٹ باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے جوانوں نے رواں برس 27 فروری کو بھارتی ایئرفورس کا ایک مگ 21 اور ایس یو 30 جنگی طیارے مار گرائے تھے۔