Tag: 2 کارندےگرفتار

  • تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کے ارکان گرفتار

    تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کے ارکان گرفتار

    تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کے 2 کارندے پکڑے گئے، پولیس نے بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں طالبعلموں کا مستقبل تاریک کرنے والے اور انھیں منشیات کی لت میں مبتلا کرنے والے گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان سے 17 کلوگرام چرس، 2 کلوگرام ہیروئن اور 1 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ سیتل ماڑی پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان افضل اور بلال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    ایس پی سٹی حسن رضا کا کہنا تھا کہ جن ملزمان کو پکڑا گیا ہے وہ پہلے سے منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملتان پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے کئی کلو چرس اور افیون برآمد ہوئی تھی۔

    ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ ملزمان کوئٹہ سے منشیات لاتے تھے، منشیات فروشوں کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے باقی ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔