Tag: 2 گرفتار

  • سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 بھارتی اسپانسر دہشتگرد جہنم واصل، 2 گرفتار

    سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 بھارتی اسپانسر دہشتگرد جہنم واصل، 2 گرفتار

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں دو بھارتی اسپانسر دہشتگرد ہلاک اور دو گرفتار کیے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ یہ آپریشن صوبہ بلوچستان کے ضلع دکی میں کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو بھارتی اسپانسر دہشتگرد جہنم واصل کر دیے گئے جب کہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔

    دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمےکیلیے پُر عزم ہیں۔

  • کراچی: کتوں کے کاٹنے پر وکیل نے 2 افراد کو گرفتار کروا دیا

    کراچی: کتوں کے کاٹنے پر وکیل نے 2 افراد کو گرفتار کروا دیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں وکیل کو 2 کتوں نے کاٹ لیا جس کے بعد وکیل کی شکایت پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر کراچی کے ساؤتھ زون فیز 6 میں کتوں نے وکیل کو کاٹ لیا جس پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    خوفناک حادثے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو میں وکیل کو صبح سویرے واک کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ایک بنگلے کے باہر موجود 2 کتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

    وکیل کو دیکھتے ہی دونوں کتے جھپٹ پڑے، کتوں کے نگران نے چھڑانے کی بہت کوشش کی تاہم معاملہ خراب ہوتے دیکھ کر نگراں وکیل اور کتوں کو چھوڑ کر بھاگ نکلا۔

    بعد ازاں زخمی وکیل نے درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا، وکیل کا کہنا تھا کہ سڑک سے گزرنے والا شہری مجھے اسپتال لے کر گیا۔

    پولیس نے کتوں کے نگران سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

  • سعودی عرب، سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

    سعودی عرب، سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

    ریاض: سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو دہشت گردوں گرفتار کرلیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف میں واقع ابوحدریہ کے نزدیک چار دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق چاروں دہشت گرد ملک سے بھاگنے کی کوشش کررہے تھے، چاروں دہشت گردوں میں سے تین کے نام سعودی عرب کو مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھے۔

    ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گردوں کی لاشوں کو پولیس نے تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

    واضح رہے کہ دو سال قبل سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف میں 2 دہشت گرد پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے تھے۔

    سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں مبینہ دہشت گرد پولیس کار میں فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے جنہیں سعودی سیکیورٹی فورسز نے مقابلے کے بعد ہلاک کردیا۔