Tag: 2 ہلاک

  • امریکا میں دھماکہ، متعدد ہلاک و زخمی

    امریکا میں دھماکہ، متعدد ہلاک و زخمی

    امریکا کی ریاست پنسلوینیا میں اسٹیل پلانٹ میں زوردار دھماکے کے باعث 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی ریاست پنسلوینیا میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکے کے باعث علاقے میں دھویں کے گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آبادی نے گھروں کے کھڑکی دروازے بند کیے ہوئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اسٹیل پلانٹ میں دھماکے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں، تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 10 افراد میں سے 5 کی حالت نازک ہے، جبکہ 5 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے خارج کردیا گیا ہے۔

    امریکا میں جنرل اسٹور پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک, ملزم گرفتار

    ذرائع کے مطابق امریکا میں یہ ایک کوئلے کے ایندھن سے چلنے والا پلانٹ ہے جہاں 1 ہزار 300 ملازمین کام کرتے ہیں۔

    امریکی اسٹیل کے سی ای او اور صدر ڈیوڈ بیوریٹ کے مطابق انکی کمپنی متعلقہ اداروں سے دھماکوں میں تفتیش کے دوران رابطے میں ہے تاکہ واقعے کی وجہ کا علم ہوسکے۔

  • ایران میں زلزلے سے 2 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی

    ایران میں زلزلے سے 2 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی

    تہران : ایران میں 6.0 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، زلزلے کے نتیجے میں  2 ہلاک اور  200 سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے صوبے کرمنشاہ کے نزدیک آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں کئی مکانات و عمارتیں متاثر ہوئی ہیں اور 2 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر جوانرود کے قریب آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.0 ریکارڈ کی گئی۔

    حکام کے مطابق اس زلزلے کے باعث ابھی تک 241 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ انتظامیہ لوگوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کرمنشاہ کے شمال مغرب میں واقع شہر تازہ آباد میں بھی زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : ایران کےدارالحکومت تہران میں زلزلےکےجھٹکے


    خیال رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں ایران کا درالحکومت تہران 2۔5 شدت کے زلزلے سے لرز گیا تھا جبکہ اطراف کے صوبوں البرز، قم، قزوین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے تاہم زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔


    مزید پڑھیں : ایران زلزلہ: جاں بحق افراد کی تعداد 530 تک جا پہنچی، 8ہزارافراد زخمی


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 14 نومبرکو ایران اورعراق کے سرحدی علاقوں میں 7.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی تھی، زلزلے کے نتیجے میں530 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ آٹھ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں پولیس کی کاررروائی‘ 2 ملزمان ہلاک

    کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں پولیس کی کاررروائی‘ 2 ملزمان ہلاک

    کراچی : شہر قائد کے علاقےاسٹیل ٹاؤن میں پولیس اور اغوا کاروں میں مقابلے کے دوران دو ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے اسٹیل ٹاؤن میں اے وی سی سی پولیس اور اغوا کاروں میں مقابلے کے دوران دو ملزمان ہلاک ہو گئے، ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور ایک سفید رنگ کی کار ملی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق مقابلے کے دوران مارے جانے والے ملزمان کی شناخت عبدالمالک عرف حاجی اور حیدرعلی عرف راجو کے نام سے ہوئی ہے۔

    ایس ایس پی اے وی سی سی عبداللہ احمد نے بتایا کہ بہادرآباد کے علاقے سے اغوا ہونے والے تاجر مسعود فیروز کو گزشتہ جمعرات سہراب گوٹھ سے دو اغواکاروں کے ہلاک اور دو ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد بازیاب کرالیا گیا تھا۔

    ایس ایس پی عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ بازیاب تاجر کی گاڑی مارے جانے والے اغوا کار کے فرار ساتھیوں کے زیر استعمال تھی۔ گرفتارعبدالمالک کی نشاندہی پر اے وی سی سی کی ٹٰیم نے کارروائی کی تھی۔

    یاد رہے کہ کراچی کے علاقے بہادرآباد سے 23 اگست کو تاجر کواغوا کیا گیا تھا اوربازیابی کے لیےاغوا کاروں نے پندرہ کروڑ روپے کی رقم مانگی تھی۔


    کراچی کے علاقے کلفٹن میں سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ ‘ 2 ڈاکو ہلاک


    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے کلفٹن زمزمہ میں واقع ایک دکان میں ڈکیتی کرنےوالے ملزمان سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔