Tag: 2.0

  • رجنی کانت اور اکشے کمار کا ٹکراؤ، 2.0 کا دھماکا خیز آغاز

    رجنی کانت اور اکشے کمار کا ٹکراؤ، 2.0 کا دھماکا خیز آغاز

    ممبئی: ہندوستانی تاریخ کی سب سے بڑی فلم 2.0 ریلیز ہوگئی، رجنی کانت اور اکشے کمار کے ٹکراؤ نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا.

    تفصیلات کے مطابق ساڑھے پانچ سو کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والی ہدایت کار شنکر کی میگا بجٹ فلم  2.0  آج ریلیز ہوگئی.

    بیش تر فلمی پنڈتوں کی جانب سے رجنی کانت اور اکشے کمار کی اس سائنس فکشن فلم کو سراہا جارہا ہے، مداحوں‌ کا ردعمل بھی مثبت ہے۔  فلم ہندی، تامل، تیلگو زبانوں میں ریلیز کی گئی ہے. پہلے تین دن کے تمام شوز ہاؤس فل ہیں.

    فلم کے دھماکا خیز آغاز کے پیش نظر توقع کی جارہی ہے کہ ابتدائی دنوں میں فلم کھڑکی توڑ بزنس کرے گی. چند تجزیہ کاروں‌ کے مطابق فلم کا بزنس ’’باہوبلی ٹو‘‘ کے قریب پہنچ سکتا ہے.

    یاد رہے کہ باہوبلی ٹو ہندوستان تاریخی کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے۔ یہ اکلوتی فلم ہے، جو پانچ سو کروڑ اور ایک ہزار کروڑ کلب کا حصہ ہے۔

    ساڑھے پانچ ارب کی لاگت سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم کا ٹیزرریلیز

    واضح رہے کہ فلم میں ہندوستان کے میگا اسٹار رجنی کانت مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جن کے مداحوں‌ کی تعداد کروڑوں‌ میں ہے.

    فلم میں اکشے کمار کی موجودگی کے باعث خیال کیا جارہا ہے کہ فلم ممبئی بیلٹ میں بھی خوب بزنس کرے گی.

  • پراسرار مخلوق کی تباہی سے شہری خوفزدہ۔۔ ویڈیو دیکھیں

    پراسرار مخلوق کی تباہی سے شہری خوفزدہ۔۔ ویڈیو دیکھیں

    ممبئی: بھارت میں پراسرار مخلوق کی آمد نے تباہی مچا دی جس کے باعث شہری خوفزدہ ہیں، دراصل ہم بات کررہے ہیں بھارت کی نئی آنے والی مہنگی ترین فلم 2.0 کی جس کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلم کا ٹریلر جاری کرنے کی تقریب چنائی میں منعقد ہوئی جس میں رجنی کانت، اکشے کمار معروف میوزک کمپوزر اے آر رحمان سمیت دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔

    بھارت کی پہلی تھری ڈی فلم کا ٹریلر 2 منٹ 2 سیکنڈ پر محیط ہے جس کے ابتدا میں دکھایا گیا ہے کہ موبائل فون ایک دم فضا میں اڑنے لگے اور پھر لوگوں کو کسی نے دھمکی دی۔

    2.0 trailer rajinikanth akshay kumar

    ایکشن سے بھرپور اس روبوٹک فلم میں اکشے کمار سپر ولن کا کردار ادا کررہے ہیں جن کو ٹریلر پراسرار مخلوق سے ٹکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    اکشے کمار دراصل ایسا کردار ادا کررہے ہیں جو دنیا کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں جبکہ رجنی کانت (ڈاکٹر وسی کرن) کا کردار ادا کررہے ہیں جو دنیا کو ربوٹک تباہی سے نجات دلانے کی کاوشوں میں مصروف ہیں۔

    رجنی کانت اس ٹریلر میں بھرپور ایکشن میں نظر آئے جو ’چٹی‘ کی مدد سے ایمی جیکن (اکشے کمار) کو زیر کررہے ہیں۔ قبل ازیں 14 ستمبر کو فلم 2.0 کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس پر شائقین نے ملا جھلا ردعمل دیا تھا۔

    فلم کا بجٹ543 (لگ بھگ ساڑھے پانچ ارب) کروڑ ہے اسی وجہ سے اسے بھارت کی مہنگی ترین فلم کرار دیا گیا، یہ وہ واحد فلم ہے جسے بیک وقت کئی زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: ساڑھے پانچ ارب کی لاگت سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم کا ٹیزرریلیز

    68 سالہ رجنی کانت 2.0 میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، یاد رہے کہ فلم 2.0 رجنی کانت ہی کی 2011 میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم روبوٹ کا سیکوئل ہے، ایس شنکر ہی اس کے ہدایت کار ہیں جنہوں نے روبوٹ میں بھی ہدایت کاری کے امور انجام دیے تھے۔

    بالی وڈ کے اسٹار اکشے کمار ولن کا کردار  ادا کرتے نظر آئیں گے ، اس فلم کی شوٹنگ میں 3 سال سے زیادہ کا عرصہ لگا۔

    واضح رہے کہ رجنی کانت کا شمار بھارت کے میگا اسٹارز میں‌ ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اُن کی مداحوں میں اثرپذیری اور دیوانگی خانز سے بہت زیادہ ہے۔

    تمل زبان میں‌ شوٹ ہونے والی یہ فلم 29 نومبر کو 13 زبانوں میں دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

  • ساڑھے پانچ ارب کی لاگت سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم کا ٹیزرریلیز

    ساڑھے پانچ ارب کی لاگت سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم کا ٹیزرریلیز

    ممبئی: بھارت  کی مہنگی ترین فلم کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا، جسے شائقین کی جانب سے شان دار ردعمل ملا ہے.

    تفصیلات کے مطابق 543 (لگ بھگ ساڑھے پانچ ارب) کروڑ سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم کا تین زبانوں میں‌ ٹیزر جاری کیا گیا ہے، جسے بھرپور سراہا گیا.

    دل چسپ امر یہ ہے کہ بھارت کی مہنگی ترین فلم عامر یا سلمان خان کی نہیں، بلکہ ساؤتھ کے سپراسٹار رجنی کانت کی فلم ہے.

    جی ہاں، فلم 2.0 میں 68 سالہ رجنی کانت کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں. یہ فلم 29 نومبر2018 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی.

    فلم 2.0 رجنی کانت ہی کی 2011 میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم روبوٹ کا سیکوئیل ہے. فلم کے ہدایت ایس شنکر ہیں، جنھوں نے پہلی فلم کی ہدایت کاری کا فریضہ بھی انجام دیا تھا.

    مزیر پڑھیں: کنگ خان، اب بنیں گے مارول کے سپرہیرو

    اس فلم میں بالی وڈ کے اسٹار اکشے کمار ولن کا کردار نبھا رہے ہیں. فلم کی تکمیل میں‌ تین برس صرف ہوئے.

    واضح رہے کہ رجنی کانت کا شمار بھارت کے میگا اسٹارز میں‌ ہوتا ہے اور وہ اپنی اثرپذیری اور مداحوں کی دیوانگی کے لحاظ سے خانز سے آگے دکھائی دیتے ہیں.

    تمل زبان میں‌ شوٹ ہونے والی یہ فلم 13 زبانوں میں ریلیز ہوگی.