Tag: 2 arab Dollar

  • برآمدات میں دو ارب ڈالرز کی کمی ہوئی، سلیم مانڈوی والا

    برآمدات میں دو ارب ڈالرز کی کمی ہوئی، سلیم مانڈوی والا

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چئیرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں مسلسل کمی ہورہی ہے ایک سال میں دو ارب ڈالرز سے زائد کمی ہوئی۔

    ایک بیان میں سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ پاکستان قرضوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے، آئی ایم ایف کی تعریف کرنے پرہم خوش ہوتے ہیں،بجٹ پر بھی سیاست کی جاتی ہے ،بجٹ کامقصد عوام کی فلاح ہے جو کہیں نظر نہیں آتا۔

    سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وزیر خزانہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کہاں جا رہا ہے،اقتصادی سروے میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کو چیلینج کیا گیا۔ ملکی برآمدات میں مسلسل کمی ہورہی ہے ایک سال میں دو ارب ڈالرز سے زائد کمی ہوئی یہ صورتحال تشویش ناک ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ۔سیلزٹیکس ان پٹ ایڈ جسٹمنٹ وفاق کو دینا خطرناک ہے یہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے خلاف ہے،ڈویلپرز پر فکسڈ ٹیکس سے مہنگائی بڑھے گی ،پاکستان قرضوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے۔

     

  • آپریشن ضربِ عضب پراب تک دو ارب ڈالرز خرچ ہوئے،اسحاق ڈار

    آپریشن ضربِ عضب پراب تک دو ارب ڈالرز خرچ ہوئے،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے کیخلاف ملٹری آپریشن ضربِ عضب میں دو ارب ڈالرز کے اخراجات آئے ہیں۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم سیکریٹریٹ میں بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس میں غیرملکی سفیروں، بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور فلاحی تنظیموں کے نمائندوں کو بتایا کہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی بحالی میں مدد بین الاقوامی براداری کا فرض ہے ۔

    انہیں سیلاب زدگان کی بحالی میں بھی مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب سے ہونے والے نقصان کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جبکہ ان کی بحالی کے لیے رقم کا تخمینہ اکتوبر تک لگا لیا جائے گا۔

    کانفرنس میں پنجاب حکومت کے حکام نے بتایا کہ سیلاب سے تین ہزار چار سو پچاس دیہات اور پانچ لاکھ افراد متاثر ہوئے، انہوں نے کہا کہ پیتیس ہزار متاثرین کو پچیس ہزار روپے فی کس دیئے گئے ہیں اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو سولہ لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے سعید علیم نے اس موقع پر بتایا کہ سیلاب سے پنجاب کے تئیس گللگت کے پانچ اور آزاد کشمیر کے دس اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔