Tag: 2 arrest

  • انسانی اسمگلروں نے شہری کو 1600 ڈالر میں فروخت کر دیا

    انسانی اسمگلروں نے شہری کو 1600 ڈالر میں فروخت کر دیا

    اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے شہری پر تشدد، اغواء اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلاے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے شہری پر تشدد، اغواء اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔

      ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں شاہد ندیم اور محمد کاشف شامل ہیں، ملزمان کو کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

    میڈرڈ میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم شاہد ندیم نے شہری کو کمبوڈیا ملازمت کا جھانسہ دے کر 7 لاکھ روپے بٹورے، ملزم شاہد ندیم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ کو 1600 امریکی ڈالر کے عوض فروخت کر دیا، متاثرہ کو بعد ازاں کمبوڈیا میں سیف ہاؤس میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم محمد کاشف نے 7 شہریوں کو آئرلینڈ ملازمت کا جھانسہ دے کر فی کس 10 لاکھ روپے کا معاہدہ کیا، دبئی پہنچنے پر مسافروں نے ایجنٹ کی جانب سے دئیے گئے جعلی پاسپورٹ پر آئرلینڈ جانے کی کوشش کی جس پر مسافروں کو پاکستان ڈیپورٹ کر دیا گیا تھا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • رینجرز کی کارروائی، اسلحہ ترسیل کرنے والے 2 مبینہ ملزمان گرفتار

    رینجرز کی کارروائی، اسلحہ ترسیل کرنے والے 2 مبینہ ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز نے کیماڑی میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار تفتسش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    ترجمان رینجرز  سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’رینجرز نے کیماڑی میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بم برآمد کیا گیا ہے‘‘۔

    پڑھیں:  افغان خفیہ ایجنسی کراچی دہشت گردی میں ملوث ہے، ڈی جی رینجرز سندھ

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد اقبال اور مرناز کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں ملزمان اسلحہ اور گولہ بارود کی ترسیل اور شہر میں دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

    رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم اور ایل ایم جیز سمیت سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئی جو شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہونی تھیں۔

     

  • کراچی پولیس کی کارراوئی، 2ڈاکو سمیت 4ملزمان ہلاک، دو گرفتار

    کراچی پولیس کی کارراوئی، 2ڈاکو سمیت 4ملزمان ہلاک، دو گرفتار

    کراچی: پولیس کی کارروائیوں میں دو ڈاکو سمیت چار ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بادبان میں گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہو نے والے ملزمان کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں، ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

    کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے کاروائی کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ، فائرنگ کے تبادلہ میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

      کراچی کے علاقے ملیر سعودآباد میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے، جن کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بر آمد کرلی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔