Tag: 2 Convict Hanged

  • سرگودھا، ساہیوال: سزائے موت کے 2قیدی تختہ دار پر لٹکا دیے گئے

    سرگودھا، ساہیوال: سزائے موت کے 2قیدی تختہ دار پر لٹکا دیے گئے

    پنجاب:سرگودھا اور ساہیوال جیل میں قید سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختہ دار پرلٹکا دیا گیا۔

    ملک کی مختلف جیلوں میں سزائےموت پرعمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، سرگودھا اورساہیوال کی جیل میں سزائےموت کے منتظر دو قیدیوں گل محمد اور محمد حنیف کو پھانسی پرلٹکا دیا گیا۔

    سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل میں صبح سویرے مجرم گل محمد کو پھانسی دیدی گئی، مجرم گل محمد نے انیس سوننانوے میں اپنی ناراض بیوی کےنہ ماننے پر کمسن سالے کو قتل کردیا تھا،جبکہ ساہیوال سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی محمد حنیف کو پھانسی پرچڑھا دیا گیا۔

    مجرم محمد حنیف نے دوہزارچھ میں پولیس مقابلے میں اے ایس آئی احسان اللہ کو قتل کر دیا تھا، مجرم کو دو ہزار سات میں دہشتگردی کی عدالت نے سزائے موت کو حکم سنایا تھا۔

  • کراچی:  گینگ وار کے 2مجرموں کو سزائے موت

    کراچی: گینگ وار کے 2مجرموں کو سزائے موت

    کراچی: مقامی عدالت نے دو مجرموں کو سزائے موت سنا دی، سرگودھا میں ایئر فورس کی بس پر حملہ کیس کے ملزمان کی اپیلیں مسترد کر دی گئیں ہیں۔

    کراچی کی مقامی عدالت نے گینگ وار کے دو مجرموں کو سزائے موت سنا دی ہے، عدالت میں پیش کئے جانیوالے مجرموں میں محسن بلوچ اور عابد کلو شامل تھے۔

    دونوں مجرموں نے سید صلاح الدین اور ان کے بیٹے ارسلان حیدر کو ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر جاتے ہوئے قتل کیا تھا، مجرموں کی گرفتاری کے وقت ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی تھی۔

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے سرگودھا میں ایئر فورس کی بس پر خودکش حملہ کیس کے ملزمان کی اپیلیں مسترد کر دی ہیں۔

    عدالت نے مجرمان محسن اور عمر کو خودکش حملے میں معاونت پر آٹھ آٹھ بار عمر قید کی سزا سنائی تھی، مجرمان دو ہزار سات میں سرگودھا میں ایئرفورس کی بس پر خودکش حملے میں شامل تھے۔ حملے میں آٹھ افراد شہید اور چالیس زخمی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد وزیرِ اعظم نے پھانسی پر عائد پابندی ختم کردی تھی،جس کے بعد سے پھانسیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • کراچی اورلاہور میں مزید2 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

    کراچی اورلاہور میں مزید2 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

    کراچی: لاہور اور کراچی میں مزید دو مجرموں کو پھانسی دیدی گئی، کراچی میں محمد سعید اور لاہور میں زاہد حسین کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔

    جیلوں میں سزائے موت کے منتظر مزید دو مجرم منطقی انجام کو پہنچ گئے، سینٹرل جیل کراچی میں کالعدم تنظیم کے کارکن محمد سعید کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد الصبح پھانسی دی گئی۔

    مجرم نے تیس اپریل دو ہزار ایک کو تھانہ الفلاح کی حدود میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی سید صابر حسین شاہ اور انکے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، مجرم کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی۔

    دوسری جانب کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مجرم زاہد حسین کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، زاہد حسین دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث تھا، مجرم کی رحم کی اپیل صدرِ پاکستان نے مسترد کردی، جس کے بعد ملزم کو آج پھانسی دی گئی۔

    یاد رہے 2روز قبل سزائے موت کے سات مجرموں کو پھانسی دی گئی تھی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ سات مجرموں کو ایک ہی دن پھانسی دی گئی ہو، سات مجرموں میں سکھر سے تین، فیصل آباد سے دو جبکہ راولپنڈی اور کراچی سے ایک ایک مجرم شامل تھے۔

    سکھر سینٹرل جیل میں تین مجرموں محمد طلحہ،خلیل احمد اور شاہد حنیف کو تختہ دار پر لٹکایا گیا تھا، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

    کراچی میں سزائے موت کے قیدی بہرام خان کو پھانسی دی گئی، سینٹرل جیل کراچی میں سنہ دو ہزار آٹھ کے بعد دی جانے والی یہ پہلی پھانسی تھی۔

    راولپنڈی اڈیالہ جیل میں کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر حملے میں سزائے موت کے مجرم ذوالفقار احمد کو تختہ دار پر لٹکایا گیا تھا جبکہ فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث مجرموں نائیک نوازش علی اور مشتاق احمد کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

    اس سے پہلے نو جنوری کو مشرف حملہ کیس میں ملوث خالد محمود کو پھانسی دی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ سزائے موت پر پابندی ختم ہونے کے بعد اب تک انیس دہشت گردوں کو پھانسی دی جاچکی ہے۔