Tag: 2 dacoit dead

  • کراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ ، 4 ملزمان ہلاک

    کراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ ، 4 ملزمان ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں چار ملزمان مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چار ملزمان مارے گئے ، بارودی مواد اور بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔

     ایس ایس پی ملیر کاکہنا ہے کہ کراچی میں تین خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع ہے، سہراب گوٹھ کے علاقے صنعتی ایریا نالے کے ساتھ واقع کچی آبادی میں چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار ملزمان مارے گئے۔

     ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ہلاک ہونیو الے ایک ملزم کی شناخت اکبر بادشاہ کے نام سے ہوئی ہے ، جو کالعدم تنظیم کاکمانڈر تھا جبکہ دو ملزمان زوہیب محسود اور گوہر پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

     راؤ انوار نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کراچی میں تین خودکش حملہ آوروں سمیت چھ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ہے جنہیں تلاش کیا جارہا ہے ۔

  • لاہور: ڈیفنس بی میں پولیس مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک

    لاہور: ڈیفنس بی میں پولیس مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک

    لاہور:  ڈیفنس بی میں پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔

    لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں پولیس نے گشت کے دوران اسلام آباد نمبر پلیٹ والی ایک کار کو رُکنے کا اشارہ کیا، جس پر کارسواروں نے رُکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کردی ۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ سے گاڑی میں موجود عبید اور عباسی نامی ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ایک ڈاکوکو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ڈاکو افغانی تھے، ان کی گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلام آباد کی نمبر پلیٹس اور گاڑی میں لگے ٹریکرز کو ناکارہ بنانے کا آلا بھی برآمد ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکووں کو پولیس نے ایک ہفتہ قبل اپنی حراست میں لے رکھا تھا اور انہیں مبینہ مقابلے میں آج قتل کردیا۔

  • کراچی: سپرہائی وے پرمبینہ پولیس مقابلہ،  2ڈاکو ہلاک

    کراچی: سپرہائی وے پرمبینہ پولیس مقابلہ، 2ڈاکو ہلاک

    کراچی: سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے، سی پی ایل سی اور اے وی سی سی پولیس نے کارروائی کرکے چالیس سالہ مغوی کو بازیاب اور ایک اغواء کار کو گرفتار کرلیا، دوسری جانب لانڈھی میں بس اڈے پر کھڑی بسوں میں آگ لگ گئی۔

     پولیس کے مطابق سپر ہائی وے گنا منڈی کے قریب دو ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔

    سی پی ایل سی اور اے وی سی سی پولیس نے کارروائی کرکے چالیس سالہ مغوی کو بازیاب کرالیا، سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق اغواء کاروں نے اہل خانہ سے پندرہ لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا، کارروائی کے دوران سلطان نامی اغوا کار گرفتار کرلیا گیا جبکہ گروپ کا سرغنہ راشد اپنے تین ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔

    دوسری جانب تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    لانڈھی پرو سیسنگ زون کے قریب بس اڈے پر کھڑی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث چار بسیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔