Tag: 2 Daku halak

  • کراچی : مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کومارڈالا

    کراچی : مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کومارڈالا

    کراچی : مشتعل شہریوں نے دو ڈاکو کو مارڈالا۔ واقعہ کورنگی میں پیش آیا،پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی بابرمارکیٹ میں مقامی افراد نے ایک مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اورپھر تیل چھڑک کرآگ لگادی، آگ کے شعلوں میں جھلستا ہوا ڈاکو موقع پر ہی چل بسا، اس دوران کسی نے بھی اس کو بچانے کی کوشش نہ کی۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ زندہ جلایا گیا شخص لوٹ مار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا، اس موقع پر پولیس جائے وقعہ پر بر وقت نہ پہنچ سکی، پولیس نے تا حال کوئی کارروائی نہیں کی۔

    دوسری جانب کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں کار سوار ایک شہری نے ڈاکو کو گولی مارکر ہلاک کردیا، مذکورہ ڈاکو کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔

    شہری کی فائرنگ سے ایک خاتون بھی زخمی ہوئی ہے جس کے قبضے سے دو پستول بھی ملے ہیں، پولیس کے مطابق زخمی خاتون پر ڈاکو کے ساتھی ہونے کا شبہ ہے۔

    علاوہ ازیں حب ریور روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔ سائٹ سپر ہائی وے پر پولیس نے ٹارگٹ کلر نسیم الغنی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    چاند بنگلہ گراؤنڈ گل گوٹھ میں بھی کارروائی کے دوران پولیس نے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

  • کراچی : شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ڈاکو مارڈالے

    کراچی : شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ڈاکو مارڈالے

    کراچی : شہر قائد میں ایک شہری نے لوٹ مارکرنے والے ملزمان پر گولیاں بر سا دیں۔ شہری کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ طارق روڈ پر ہونے والے واقعے میں دو راہ گیروں کو بھی گولیاں لگ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے طارق روڈ پر شہری نے اس وقت ڈاکوؤں پر گولیاں برسا دیں جب ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کرنے میں مصروف تھے۔

    فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکو موقع پر ہلا ک ہوگئے۔ دونوں ڈاکو شہری عبدالرحمان کی فائرنگ کا نشانہ بنے، ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت آغا گل کے نام سے ہوگئی جو اس سے پہلے بھی اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اورزخمی راہگیروں کو تشویش ناک حالت میں طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

    ڈاکوؤں کو فائرنگ سے ہلاک کرنے والا عبدالرحمان اہل خانہ کے ساتھ ہوٹل پر کھانا لینے آیا تھا، عینی شاہدین کے مطابق شہری نے بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو قیمتی اشیاء سے محروم ہونے سے بچالیا۔

    پولیس حکام کے مطابق عبدالرحمان کی فائرنگ کی زد میں آکر دو راہ گیر بھی زخمی ہوئے ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

  • ڈاکو کو مارنے پر آئی جی سندھ کا شہری کو پچاس ہزار روپے انعام

    ڈاکو کو مارنے پر آئی جی سندھ کا شہری کو پچاس ہزار روپے انعام

    کراچی : شہری اب ڈاکوؤں کے ساتھ سڑکوں پر انصاف کرسکیں گے۔ آئی جی سندھ نے شہریوں کو نہ صرف اجازت دے دی بلکہ ایک ڈاکو کو پھڑکانے پر پچاس ہزار روپے انعام بھی دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس سندھ نے لائسنس یافتہ اسلحہ سے فائرنگ کر کے دو ڈاکوﺅں کو مارنے والے شہری کو 50 ہزار انعام دیدیا۔

    Ig-Sindh-2

    آئی جی کا کہنا تھا کہ شہری دفاع کیلئے حملہ آور پر فائرنگ کر سکتے ہیں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ لائسنس یافتہ اسلحہ شو کیس میں سجانے کے لئے نہیں ہوتا۔ شہری اسے دفاع میں استعمال کریں۔

    یاد رہے کہ دو ڈاکوﺅں نے گزشتہ روز یاسر نامی شہری کی فیملی کو لوٹنے کی کوشش کی تو کار میں اس کے ساتھ موجود یاسر کی بھابھی نے یاسر کو لائسنس یافتہ پستول پکڑا دیا۔

    شہری نے دونوں ڈاکوﺅں کوگولیاں مار دیں جس پر وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ یاسر کے اس جراتمندانہ اقدام پر آئی جی پولیس سندھ اللہ ڈینو خواجہ نے شہر ی کو 50ہزار روپے انعام دیدیا ہے۔

     

  • بہاولنگر : پولیس اور ڈاکوؤں کا ڈرامائی اندازمیں مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک

    بہاولنگر : پولیس اور ڈاکوؤں کا ڈرامائی اندازمیں مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک

    بہاولنگر : تھانہ صدر کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں متعدد ڈکیتی، قتل اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو ڈاکو مارے گئے، پوسٹ مارٹم کے لئے لاشیں ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر پولیس سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان یوسف ماچھی اور یعقوب ماچھی کو تھانہ مدرسہ سے تھانہ میکلوڈ گنج شفٹ کر رہی تھی کہ ڈرامائی انداز میں تھانہ گھمنڈ پور کے علاقہ میں چھ مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کردیا اور دونوں زیرحراست ملزمان کو چھڑا کر لے گئے.

    ملزمان نے اس دوران پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ بھی چھین لیا اور اپنے ساتھ لے گئے، بعد ازاں پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا تو تھانہ صدر کے دریائی علاقہ بہادر کا شرقی میں پولیس اور فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا.

    فائرنگ کے نتیجے میں ڈکیتی قتل اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکو یوسف ماچھی اور یعقوب ماچھی جو کہ دونوں سگے بھائی تھے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

    پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔