Tag: 2 dead

  • کراچی میں ہوائی فائرنگ : بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 75 زخمی

    کراچی میں ہوائی فائرنگ : بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 75 زخمی

    کراچی : شہر قائد میں جشن آزادی کے موقع پر کی جانے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 75 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے بچی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 خواتین سمیت 75 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 8 میں ہوائی فائرنگ سے 8 سال کی بچی، کورنگی ساڑھے 3نمبر اور آگرہ تاج کالونی میں ہوائی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے۔

    زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلیے اسپتال لایا گیا ہے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    لیاقت آباد ڈاک خانہ اور اورنگی ٹاؤن ڈبہ موڑ کے قریب ہوائی فائرنگ سے دو خواتین زخمی ہوگئیں جبکہ لیاری کلاکوٹ اور پان منڈی میں ہوائی فائرنگ کی گولی لگنے سے دوافراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال لایا گیا۔

    ریسکیوحکام کے مطابق شریف آباد ایف سی ایریا، لیاقت آباد ناظم آباد بڑا میدان، کلری، مچھرکالونی، ایم اے جناح روڈ گل پلازہ، اخترکالونی میں ہوائی فائرنگ سے7سال کی بچی سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نمائش چورنگی، محمود آباد 6 نمبر، ناظم آباد پل، جمشید کوارٹرز اور کورنگی چکرا گوٹھ میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : رات 12 بجتے ہی ملک بھرمیں جشن آزادی کا پُرجوش آغاز

    ریسکیو حکام کے مطابق پٹیل پاڑہ دربن بازار، گولیمار، لیاقت چوک، لیاقت آباد6نمبر، گلبرگ شاداب مسجد کے قریب، گلستان جوہراور سولجربازار میں گولی لگنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

  • ویڈیو: اسکاٹ لینڈ میں خوفناک سمندری طوفان نے تباہی مچادی،

    ویڈیو: اسکاٹ لینڈ میں خوفناک سمندری طوفان نے تباہی مچادی،

    مانچسٹر : برطانیہ میں آنے کے بعد سمندری طوفان  نے ہر طرف تباہی مچا دی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں اب تک دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    سمندری طوفان نے برطانیہ میں تباہی مچانے کے بعد آئرلینڈ کا رخ کر لیا ہے۔ جہاں طوفان کے باعث دس لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

    یورپی میڈیا کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طوفان "ایؤوین” یوکے اور آئرلینڈ میں شدید تباہی کا باعث بن رہا ہے، جہاں تیز ہواؤں اور بارش کے سبب اب تک دو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    اسکاٹ لینڈ کے شہر اروین میں شدید طوفانی ہواؤں کے سبب 49 سالہ شخص گھر کی چھت کی ٹائلز گرنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ آئرلینڈ کی کاؤنٹی ڈونیگال میں ایک درخت کار پر گرنے سے ایک اور شخص جاں بحق ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں ریڈ وارننگ جاری کر رکھی تھیں، شمالی آئرلینڈ میں صبح 114میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں ریکارڈ کی گئیں جو آئر لینڈ میں اب تک کی سب سے تیز ہواؤں کا ریکارڈ ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے اسکاٹ لینڈ اور نارتھ آئرلینڈ میں کل برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، آنے والے ایک نئے کم دباؤ کے سسٹم کی وجہ سے موسم میں بہتری کی کوئی امید نہیں۔

    شدید سمندی طوفان کے باعث آئرلینڈ میں 10لاکھ مکانات بجلی سے محروم ہیں، ایک ہزار سے زائد پروازیں متاثر اور کئی شہروں کی ٹرین سروس معطل ہوچکی ہے۔

    اس کے علاوہ سمندی طوفان کے سبب برطانیہ میں متعدد اسکول بند ہیں اور مقامی انتطامیہ کی جانب سے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے کیونکہ ہوائیں زندگی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

  • امریکا : 17 سالہ حملہ آور کی اسکول میں فائرنگ 2 افراد ہلاک

    امریکا : 17 سالہ حملہ آور کی اسکول میں فائرنگ 2 افراد ہلاک

    مڈیسن : امریکا کے ایک ہائی اسکول میں 17 سالہ ملزم نے گولیاں برسادیں، فائرنگ کے نتیجے میں ٹیچر اور طالب علم سمیت دو افراد ہلاک جبکہ 6 طلباء زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں اسکول و کالجوں میں فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ نہیں رک سکا، اندھا دھند فائرنگ کا یہ واقعہ امریکی ریاست وسکونسن کے شہر مڈیسن کے اسکول میں پیش آیا۔

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق 17 سالہ ملزم نے ایبنڈنٹ لائف کرسچن اسکول میں داخل ہوکر اچانک فائرنگ کردی جس سے دو افراد نے زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان دے دی۔ ابھی اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ حملہ آور لڑکا تھا یا لڑکی۔

    School shooting

    حملہ آور کی فائرنگ سے 6 طلباء زخمی ہوئے جن میں سے دو طالب علموں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا، حملہ آور خود بھی اسی اسکول کا طالب علم تھا۔

    میڈیسن کے پولیس چیف بارنز کے مطابق ایبنڈنٹ لائف کرسچن اسکول میں یہ واقعہ تقریباً صبح 11بجے پیش آیا اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ حملہ آور کی لاش پولیس کے پہنچنے پر عمارت کے اندر سے ملی۔ بارنز نے بتایا کہ حملہ آور ایک نابالغ طالبہ تھی جبکہ پولیس نے کوئی فائرنگ نہیں کی ہے۔

    school shooting

    مشتبہ شخص کے حوالے سے مزید معلومات نہیں دی گئیں، لیکن قانون نافذ کرنے والے ایک ذریعے نے سی این این کو بتایا کہ حملہ آور ایک لڑکی تھی۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

     

  • امریکا : چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت دو ہلاک، ویڈیو دیکھیں

    امریکا : چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت دو ہلاک، ویڈیو دیکھیں

    واشنگٹن : امریکی ریاست آئیووا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ دیر کے بعد فضا میں ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شام میڈیسن کاؤنٹی اوہائیو میں چھوٹے ہوائی جہاز (سیسنا طیارے) گرنے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

    طیارے میں بائیں سیٹ پر بیٹھے شخص کی شناخت کولمبس کے رہائشی 43 سالہ اطہر محمد اشرف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی لاش تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

    اوہائیو کے متعلقہ حکام اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے بتایا ہے کہ شام 6 بجکر20 منٹ کے قریب پیش آیا سنگل انجن سیسنا طیارہ رن وے کے قریب گر کر تباہ ہوا، اس کا بایاں پر ٹوٹ چکا تھا۔

    حکام کا خیال ہے کہ پائلٹس طیارے کو لینڈ کرنے کی کوشش کر رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد ایئر پورٹ کو بند کردیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سال 2019کے ماہ ستمبر میں بھی سنگل انجن والا بیچ کرافٹ طیارہ ہوائی اڈے پر لینڈنگ کرتے ہوئے گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا۔

  • امریکا میں معمولی جھگڑے کے بعد فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 14 زخمی

    امریکا میں معمولی جھگڑے کے بعد فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 14 زخمی

    نیویارک: امریکا میں رقص کی تقریب کے دوران معمولی جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے شہر روچیسٹر میں رقص کی تقریب کے دوران معمولی جھگڑے کے بعد فائرنگ سے نوجوان لڑکا اور لڑکی ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

    قائمقام پولیس چیف مارک سمونز کے مطابق تقریب کے دوران گھر میں 100 افراد موجود تھے، رات ساڑھے بارہ بجے درمیان فائرنگ کی گئی۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے لڑکا اور لڑکی ہلاک ہوئے جن کی عمریں بالترتیب 18 سے 22 سال تھیں جبکہ زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    At least 2 dead and 14 wounded in a house party – SELF MANAGEMENT COLORADO

    پولیس چیف نے بتایا کہ دیگر متاثرین میں سے کسی کو بھی جان لیوا چوٹ نہیں آئی، پولیس کی جانب سے متاثرہ افراد کے نام جاری نہیں کیے گئے اور نہ ہی کسی ملزم کی شناخت ہوسکی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے بیان قلمبند کیے جارہے ہیں تاکہ فائرنگ کے بارے میں مزید معلومات مل سکیں اور مشتبہ شخص کا تعین ہوسکے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی ریاست کیرولینا میں نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل ریاست فلوریڈا کے جنوبی شہر اورلینڈو میں نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے تھے۔

  • امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

    امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

    نیویارک: امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مونٹانا میسولا کاؤنٹی کے نارتھ سیلی لیک ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا مسافر بردار طیارہ زمیں بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ اور مسافر ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ایئرپورٹ کو رن وے کے لیے فوری بند کردیا گیا۔

    ریسکیو اداروں نے چند گھنٹے کی جدوجہد کے بعد طیارے میں لگی آگ پر قابو پایا، طیارے کے ملبے سے تین افراد کو نکال کر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔

    ہلاک ہونے والوں کی شناخت 67 سالہ چارلس ای وولف اور وائن ڈی کاہون کے ناموں سے ہوئی جو ایریزونا اور سیلی لیک کے رہائشی تھے۔

    حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

    مزید پڑھیں: امریکا: طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد زخمی

    رپورٹ کے مطابق سیلی لیک ہیہلینا سے شمال مغرب میں 158 کلو میٹر دور واقع ہے جبکہ طیارہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں، ایوی ایشن حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ میں امریکا میں طیارہ حادثے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل ریاست ورمونٹ میں طیارہ حادثے میں 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • پنجاب: ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، پندرہ زخمی

    پنجاب: ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، پندرہ زخمی

    کوٹ مٹھن: پنجاب میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہولناک ٹریفک حادثہ پنجاب کے جنوبی شہر کوٹ مٹھن میں پیش آیا، حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 زخمی ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈس ہائی وے پر کوٹ بہادر کے قریب بس الٹ گئی، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں رکھا گیا ہے، حادثے کا شکار بس بونیر سےکراچی جارہی تھی، بس کو حادثے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں ہولناک ٹریفک حادثے نے 2 دو افراد کی جانیں لے لی تھیں۔

    پنجاب: ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں سندھ کے ضلع دادو میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لی تھیں، جبکہ چار شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ہی صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب تیز رفتار مسافرکوچ الٹ گئی تھی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔

  • سرگودھا: تیز رفتار کار الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، دو زخمی

    سرگودھا: تیز رفتار کار الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، دو زخمی

    سرگودھا: صوبہ پنجاب میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا خوشاب روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی، جسکے باعث تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، کار میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ حادثہ کا شکا ر ہو گئے۔

    کار ایکسیڈنٹ کا واقعہ دھریہ کے مقام پر پیش آیا۔

    دو روز قبل ہی سیالکوٹ کے علاقے نارووال روڈ کے قریب کار اور ٹریکٹرٹرالی میں ٹکر سے 2 افرادجاں بحق ہوئے تھے۔

    پنجاب: ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں صوبہ بلوچستان میں خطرناک ٹریفک حادثہ جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں سندھ کے ضلع دادو میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لی تھیں، جبکہ چار شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

    ٹریفک حادثات زیادہ تر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آتے ہیں، بعض اوقات ڈرائیور نشے کی حالت میں گاڑی چلاتا ہے جو درجنوں لوگوں کی اموات کا سبب بنتی ہے۔

  • پنجاب: ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    پنجاب: ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    نارووال: پنجاب میں پیش آیا خطرناک ٹریفک حادثہ جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں ہولناک ٹریفک حادثے نے 2 دو افراد کی جانیں لے لیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نارووال روڈ کے قریب کار اور ٹریکٹرٹرالی میں ٹکر ہوئی جس کے باعث 2 افرادجاں بحق ہوئے۔

    حادثے کے بعد ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ جاں بحق ہونے والوں کو مقامی اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

    پولیس نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی۔

    بلوچستان: ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    خیال رہے کہ دو روز قبل صوبہ بلوچستان میں خطرناک ٹریفک حادثہ جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں سندھ کے ضلع دادو میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لی تھیں، جبکہ چار شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ہی صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب تیز رفتار مسافرکوچ الٹ گئی تھی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔

  • بلوچستان: ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    بلوچستان: ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    حب: صوبہ بلوچستان میں پیش آیا خطرناک ٹریفک حادثہ جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک حادثہ بلوچستان کے شہر حب میں پیش آیا جہاں ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جان لے لی۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حب میں بیلا کے قریب کوچ الٹ گئی جس کے باعث دو مسافر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 شدید زخمی ہیں۔

    اس ہولناک حادثے میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، مسافر کوچ کراچی سے پنجگور جارہی تھی۔

    خیرپور بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، پولیس اہلکار ہلاک، 4 زخمی

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں صوبہ سندھ میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں سندھ کے ضلع دادو میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لی تھیں، جبکہ چار شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ہی صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب تیز رفتار مسافرکوچ الٹ گئی تھی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔