Tag: 2 dead

  • میرپورخاص میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    میرپورخاص میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    میرپورخاص: صوبہ سندھ میں پیش آیا افسوس ناک واقعہ جہاں ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر میرپورخاص میں ٹریفک حادثے کے باعث دو افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک بچہ سمیت 8 افراد زخمی ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ میرپورخاص کے علاقے سندھڑی کے قریب کار اور مسافر کوچ ٹکرا گئی، جس کے باعث دو افراد کی موت واقع ہوئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہے جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

    دادو: خطرناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ سندھ کے ضلع دادو میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لی تھیں، جبکہ چار شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ہی صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب تیز رفتار مسافرکوچ الٹ گئی تھی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔

    بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • دادو: خطرناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    دادو: خطرناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    دادو: سندھ میں پیش آیا خطرناک ٹریفک حادثہ جس کے باعث دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع دادو میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لیں، جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دادو کے علاقے لکی شاہ صدر کے قریب انڈس ہائی وے پر کار اور ویگن میں تصادم ہوا جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی میتیں شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردی جائیں گی۔

    حب : اوتھل کے قریب مسافرکوچ الٹ گئی‘ 3 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ گذشتہ روز صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب تیز رفتار مسافرکوچ الٹ گئی تھی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔

    بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • چکوال: خطرناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 13 زخمی

    چکوال: خطرناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 13 زخمی

    چکوال: پنجاب میں پیش آنے والے خطرناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسواس ناک واقعہ پنجاب کے ضلع چکوال میں پیش آیا جہاں ایک مسافر بس کھائی میں جاگری، جس کے باعث دو افراد زندگی کی بازی ہائے گئے۔

    ریسکیو حکام کہنا ہے کہ میانوالی روڈ پر تلہ گنگ کے مقام پر بس کھائی میں گری، حادثے میں زخمی ہونے والے تیرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار مسافر بس مانسہرہ سے کراچی جا رہی تھی، مسافر بس کوٹ قاضی کے قریب پل سے کھائی میں گری۔

    خیال رہے کہ 9 نومنر کو سندھ کے ضلع دادو میں خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی سپر ہائی وے پر خوف ناک ٹریفک حادثے میں چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جب کہ دس افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

    یاد رہے ایک ماہ قبل شہرِ قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق ہو گئی تھی۔ خاتون کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے شاہراہ پاکستان بلاک کردی تھی۔

  • چکوال میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 10زخمی

    چکوال میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 10زخمی

    چکوال: پنجاب میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ پنجاب کے ضلع چکوال میں پیش آیا، جہاں ایک مسافر بس موٹروے پر الٹ گئی جس کے باعث دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹروے پر بس بےقابو ہوکر اچانک الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 مسافر جاں بحق ہوئے، جبکہ زخمی افراد کوٹراما سینٹر کللر کہار منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی کررہے ہیں، حادثے کا شکار بس لاہور سے مردان جارہی تھی۔

    شاہراہ قراقرم پر مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 17 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ گذشتہ روز شاہراہ قراقرم پر مسافر کوچ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مسافر کوچ گلگت بلتستان کے علاقے غذر سے راولپنڈی آرہی تھی۔

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں 23 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • دبئی، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    دبئی، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے شیخ راشد روڈ پر تیز رفتار وین حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں چار خواتین شامل ہیں۔

    دبئی پولیس کے مطابق خاتون اور مرد کو شدید چوٹیں آئی ہیں، دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں جن میں چار خواتین شامل ہیں، حادثہ وین کا ٹائر پھٹنے کے سبب پیش آیا، وین میں 7 مسافر سوار تھے، وین شیخ راشد روڈ سے گرہوڈ ٹنل کی طرف رواں دواں تھی۔

    دبئی پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع صبح 9 بجکر 42 منٹ پر موصول ہوئی، وین ٹائر پھٹنے کے سبب دیوار سے جاٹکرائی، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو شیخ راشد اسپتال منتقل کیا گیا۔

    بریگیڈیئر علی احمد عبداللہ کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں کی مینٹینس چیک کریں، جس کے سبب حادثات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

  • ایران میں زلزلے سے 2 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی

    ایران میں زلزلے سے 2 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی

    تہران : ایران میں 6.0 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، زلزلے کے نتیجے میں  2 ہلاک اور  200 سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے صوبے کرمنشاہ کے نزدیک آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں کئی مکانات و عمارتیں متاثر ہوئی ہیں اور 2 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر جوانرود کے قریب آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.0 ریکارڈ کی گئی۔

    حکام کے مطابق اس زلزلے کے باعث ابھی تک 241 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ انتظامیہ لوگوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کرمنشاہ کے شمال مغرب میں واقع شہر تازہ آباد میں بھی زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : ایران کےدارالحکومت تہران میں زلزلےکےجھٹکے


    خیال رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں ایران کا درالحکومت تہران 2۔5 شدت کے زلزلے سے لرز گیا تھا جبکہ اطراف کے صوبوں البرز، قم، قزوین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے تاہم زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔


    مزید پڑھیں : ایران زلزلہ: جاں بحق افراد کی تعداد 530 تک جا پہنچی، 8ہزارافراد زخمی


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 14 نومبرکو ایران اورعراق کے سرحدی علاقوں میں 7.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی تھی، زلزلے کے نتیجے میں530 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ آٹھ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • لاڑکانہ : دومنزلہ عمارت منہدم ، ملبے تلے دب کردوافراد جاں بحق

    لاڑکانہ : دومنزلہ عمارت منہدم ، ملبے تلے دب کردوافراد جاں بحق

    لاڑکانہ :  دومنزلہ عمارت منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کردوافراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے باقرانی روڈ پر ایک عمارت کی تعمیر کے لئے بیس میں کھدائی کی گئی تھی، جس کے قریب ہی ایک اور عمارت کمزور ہونے کے باعث مہندم ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں مہندم ہونے والی عمارت کے اوپر بیٹھے دو مزدور ملبے میں دب کر زخمی ہوگئے۔

    ، عمارت کے انہدام کی خبرملتے ہی اہل محلہ، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جو تاحال جاری ہیں ، پولیس اہلکاروں اور امدادی رضاکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے ملبے تلے دبے دو زخمیوں کو نکال کر چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک شدگان مزدوروں کا تعلق مظفرگڑھ سے تھا، جو یہاں بیکری پر مزدوری کرنے آئے تھے۔


    مزید پڑھیں : ملتان میں زیرِ تعمیر عمارت کا کچھ حصہ منہدم، 2 ہلاک، 8 زخمی


    ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کاشف ٹیپو اور دیگر افسران نے دورا کیا، اس حوالے سے اے ایس پی عمران خان کا کہنا تھا کہ مہندم عمارت کے نیچے صرف دو مزدور دب کر جاں بحق ہوئے البتہ تمام ملبہ ہٹانے تک امدادی کاروائی جاری رکھی جائے گی۔ ان کے مطابق اگر حادثے میں کسی کی غفلت سامنے آئی تو کاروائی کی جائے گی۔

    اہل محلہ کا کہنا ہے منہدم ہونے والی عمارت کے ساتھ نئی عمارت کی تعمیر کیلئے کھدائی کی جارہی تھی۔

     

  • جرمنی: انسباخ میں مسلح شخص کی فائرنگ،  2افراد ہلاک

    جرمنی: انسباخ میں مسلح شخص کی فائرنگ، 2افراد ہلاک

    جرمنی: فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتارکرلیا ہے۔

    جرمنی کی پولیس کے مطابق ایک شخص نے شمالی بویریا کے شہر انسباخ میں دو افراد کو گولی مارکر ہلاک کر دیا ہے، پولیس کے مطابق پہلے اس شخص نے اپنی گاڑی سے گولی مار کر ایک بیاسی سالہ عورت کو ہلاک کیا بعد میں اس نے ایک سائیکل سوار شخص کوگولی مار دی۔

    آگے جاکر اس نے ایک کسان اور ایک کار سوار پر بھی گولی چلائی مگر وہ دونوں محفوظ رہے۔

    پولیس نے مشتبہ شخص کو انسباخ سے کئی کلومیٹر دور ایک پیٹرول اسٹیشن سے حراست میں لے لیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔

  • نوابشاہ:نواحی گاؤں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،2افراد جاں بحق

    نوابشاہ:نواحی گاؤں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،2افراد جاں بحق

    نوابشاہ : نواحی گاوں سلیمان زرداری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جتوئی برادری کے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    نوابشاہ کے تھانہ بالوجا قبہ کی حدود میں گاؤں سلیمان زرداری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جتوئی برادری کےدو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

    زخمی خاتون کو فوری طور پر پی ایم یو اسپتال لایا گیا جہاں انہیں امداد دی جارہی ہے جبکہ مقتولین کی لاشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لئےاسپتال لایا گیا، جہاں ان کاپوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے، مقامی پولیس کاکہنا ہےکہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

  • کراچی : حیدری میں گاڑی پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق

    کراچی : حیدری میں گاڑی پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق

    کراچی : حیدری میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ٹارگٹ کلر رنگے ہاتھوں پکڑلیا ہے۔

    پولیس  کے مطابق کراچی کے علاقے حیدری میں  نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے حیدری تھانے کے قریب گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے باعث گاڑی میں سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    جاں بحق افراد کی شناخت محمد نواز اور محمد کریم کے نام سے ہوئی ہے, عبدالکریم کراچی کی معروف ٹیکسٹائل مل میں جنرل منیجر تھے جبکہ محمد نواز ان کا ڈرائیور تھا۔

    دوسری جانب پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    پولیس نے فوری ناکہ بندی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ایک ملزم ہاشم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے اور اس کے دوسرے ساتھی کی گرفتار کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں، گرفتار ملزم کا تعلق چارسدہ سے بتایا جاتا ہے جو کچھ روز قبل کراچی پہنچا تھا۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ بھتہ خوری یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔